geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل کا لبنانی حزب اللہ پر سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

July 28, 2020 2 1 min read
Border infiltration
Share this:

Border infiltration

مقبوضہ بیت المقدس (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی جانب سے سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ حزب اللہ آگ سے کھیل رہی ہے۔ دوسری طرف لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ساتھ کسی تصادم کی تردید کی ہے۔

نیتن یاھو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ لبنانی علاقوں سے ہونے والے کسی بھی حملے کے لیے حزب اللہ اور لبنانی حکومت ذمہ دار ہے۔ انہوں‌نے خبردار کیا کہ حزب اللہ اسرائیل کی سرحد پر چھیڑ چھاڑ کرکے سے کھیل رہی ہے۔ اس پر ہمارا ردعمل بہت سخت ہوگا۔

لبنانی – اسرائیلی سرحد سے ایک العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ شعبا فارمز کے سرحدی علاقے میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کل سوموار کے روز جھڑپ ہوئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کا ایک گروپ سرحدی دراندازی کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے جب کہ ایک دوسرا گروپ واپس چلا گیا۔

دوسری طرف سے حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ساتھ سرحد پر کسی قسم کی جھڑپ کی تردید کی ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کی سرحد پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم اس موقعے پر کوئی جھڑپ نہیں ہوئی۔

اسرائیل نے حزب اللہ کے انکار پر یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ ہمارے پاس شعبا فارمز میں ہونے والے تصادم کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ لبنان کی سرحد پر حزب اللہ سے جھڑپ کے بعد حالات معمول پر آ رہےہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے ساتھ سرحدی علاقے کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی قسم کی پریشانی کا مظاہرہ نہ کریں۔

قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان ایوچائی ادرای نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے جبل راس کے علاقے میں تخریب کاری کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ فوج نے حزب اللہ کے 3 سے 4 دہشت گردوں پر مشتمل سیل کے منصوبہ بند آپریشن کو ناکام بنا دیا۔ انہوں‌نے کہا کہ حزب اللہ کے جنگجوئوں‌نے بلیو لائن کی خلاف ورزی کی اور اسرائیلی خود مختاری والے علاقے میں داخل ہوئے۔

ادرای نے مزید کہا کہ فوج نے حزب اللہ جنگجوئں‌پر فائرنگ کی اور ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ اس آپریشن میں‌اسرائیلی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Share this:
Gold
Previous Post سونے کی قیمت تمام سابقہ ریکارڈ توڑ کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Next Post سعودی وزیر خارجہ کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات
Meeting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.