geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل فلسطینی علاقے ہڑپ کر لے تو کیا فرق پڑے گا؟

July 1, 2020 1 1 min read
Benjamin Netanjahu
Share this:

Benjamin Netanjahu

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش کے مطابق اسرائیل کی طرف سے غرب اردن کا یکطرفہ الحاق ”بین الاقوامی قانون کی سب سے سنگین خلاف ورزی ہو گی۔‘‘ مسلم دنیا اور یورپی ممالک بھی فلسطینی غرب اردن کو زبردستی ہتھیانے کے اسرائیلی پلان کی مذمت اور مخالفت کر چکے ہیں۔ لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا کیونکہ وزیراعظم نیتن یاہو کو اس انتہائی متنازعہ اقدام کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پشت پناہی حاصل ہے۔

مشرق وسطیٰ کے مبصرین اس بات پر متفق ہیں کہ نیتن ہاہو طاقت کے زور پر جو کچھ کرنے جا رہے ہیں اس کے خطے کے امن و استحکام پر گہرے منفی اثرات پڑیں گے۔

نیتن یاہو غرب اردن کا اسرائیل کے ساتھ زبردستی الحاق کرنے کے بعد اگر فلسطینیوں کو وہاں سے بیدخل کر سکتے تو شاید کر دیتے لیکن ایسا ممکن نہیں۔ غرب اردن میں فلسطینیوں کی تعداد کوئی پچیس لاکھ ہے۔ اسرائیل کا حصہ بننے کی صورت میں فلسطینی اسرائیلی آبادی کا چالیس فیصد ہو جائیں گے۔

نیتن یاہو چاہیں تو انہیں اسرائیلی شہریت دے کر برابری کے حقوق کا وعدہ کر سکتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے اسرائیل میں فلسطینیوں کی تعداد بڑھ جائے گی، جس سے یہودی اکثریت کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے نیتن یاہو فلسطینیوں کو بطور شہری برابر کے حقوق دینے کے بھی خلاف ہیں۔ لیکن اگر اسرائیل نے فلسطینوں کو اپنے ہی علاقے میں دوسرے درجے کا شہری بنانے کی کوشش کی تو اس سے غم و غصہ بڑھے گا۔

جنوبی افریقہ میں سفید فام اقلیت نے ایک عرصے تک مقامی سیاہ فام آبادی پر اسی طرح حکومت کی اور اس کا استحصال کیا۔ لیکن وہاں کے لوگوں کی جدوجہد اور عالمی دباؤ کے بعد بلآخر اس نظام کا خاتمہ ہو گیا۔ اسرائیل کے لیے آج کے دور میں اسی طرح کا امتیازی نظام متعارف کرنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہو گا۔ اس روش کے آگے جا کر خطرناک نتائج بھی نکل سکتے ہیں۔

فوری طور پر شاید کوئی شدید ردعمل نہ ہو۔ عرب حکمران اور دیگر ملک فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی دکھانے کی خاطر زبانی کلامی اسرائیل کی مذمت کریں گے لیکن عملی طور پر دنیا نے بظاہر فلسطینیوں کو اب ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔ بیشتر ممالک سمجھتے ہیں کہ اس مسئلے پر امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ایک حد تک ہی محاذ آرائی کی جا سکتی ہے لیکن فلسطینیوں کی خاطر ان سے لڑا ئی نہیں کی جا سکتی۔ خود فلسطینی قیادت اتنی مایوس ہے کہ اس کا کہنا ہے کہ وہ اس کی سخت مخالفت کرے گی لیکن لوگوں کو اسرائیل کے خلاف پرتشدد مظاہروں کی حمایت نہیں کرے گی۔

امریکا سمیت عالمی برادری نوے کی دہائی سے اوسلو معاہدے کے تحت خطے میں دو ریاستیوں کے قیام کے لیے کوشاں رہی ہے۔ لیکن دنیا کی نظر میں نیتن یاہو کا یہ اقدام فلسطینیوں کا اپنی علیحدہ ریاست کا دیرینہ خواب چکنا چور کرنے کے مترادف ہے۔

نیتن یاہو اور ان کے حمایتوں کے نزدیک غرب اردن کا علاقہ یہودی عقیدے کے اعتبار سے اسرائیل کا اٹوٹ انگ ہے اور ملک کی سکیورٹی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ لیکن دنیا کے نزدیک اسرائیل نے ان علاقوں پر سن سڑسٹھ کی جنگ کے بعد سے قبضہ کر رکھا ہے۔

پچھلی چند دہائیوں میں اسرائیل ان مقبوضہ علاقوں میں ”نئے زمینی حقائق‘‘ قائم کرنے کی پالیسی پر گامزن رہا ہے، جس کے تحت وہاں مسلسل نئے گھر اور فلیٹ تعمیر کر کے باہر سے یہودی خاندانوں کو لا لا کر بسایا جاتا رہا ہے۔ عالمی برادری کی نظر میں یہ تعمیرات غیر قانونی ہیں۔ اس کے باوجود آج غرب اردن کی ان شاہکار بستیوں میں کوئی پانچ لاکھ کے قریب اسرائیلی یہودی بستے ہیں۔

نیتن یاہو کا خیال ہے کہ وہ طاقت کے بل پر ‘گریٹر اسرائیل‘ کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن دنیا کی نظر میں ان کا یہ عمل خطے کو تباہی اور جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

Share this:
Coronavirus - Saudi Arabia
Previous Post کرونا وائرس : سعودی عرب میں 4387 نئے کیسوں کی تشخیص، 50 مریض چل بسے
Next Post اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے اہلکار کے گھر میں جشن
Mohammad Rafique

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.