geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جاٹ اور پنجابی ذہنی طور پر کمزور ہوتے ہیں’ بی جے پی رہنما

July 22, 2020 0 1 min read
Biplab Kumar Deb
Share this:

Biplab Kumar Deb

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی ریاست تری پورہ کے وزیر اعلی بپلب دیب نے پنجابی اور جاٹ برادری سے متعلق اپنے اس متنازعہ بیان پر معذرت پیش کی ہے جس میں انہوں نے جاٹوں اور پنجابیوں کو ذہنی طور پر کمزور بتایا تھا۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست تری پورہ کے وزیر اعلی بپلب کمار دیب کا کہنا نے کہ انہوں نے ہریانہ کی جاٹ اور پنجابی برادری سے متعلق جو متنازعہ باتیں کہی تھیں اس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کا مقصد کسی بھی برادری کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ بپلب دیب کا کہنا تھا کہ جاٹوں اور پنجابیوں کے مقابلے میں بنگالی قوم کافی ذہین ہوتی ہے۔ ان کے اس بیان پر کئی جاٹ اور پنجابی رہنماؤں نے ناراضگی ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ اگر انہوں نے معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف کیس درج کیا جائےگا۔

بپلب دیب نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ریاستی دارالحکومت اگرتلا کے پریس کلب میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران انہوں نے جو کچھ بھی کہا تھا وہ محض کچھ افراد کے خیالات تھے۔ انہوں نے لکھا، “میں نے اپنے پنجابی اور جاٹ بھائیوں کے بارے میں کچھ لوگوں کے خیالات کا ذکر کیا تھا۔ میرے تاثرات کا مقصد کسی بھی معاشرے کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔ مجھے پنجابی اور جاٹ دونوں برادریوں پر فخر ہے۔ میں خود ان کے درمیان ایک طویل عرصے تک رہا ہوں۔”

اس سے قبل پریس کلب کے ایک پروگروام میں انہوں نے کہا تھا، “اگر ہم پنجاب کے لوگوں کے بارے میں بات کریں تو ہم کہتے ہیں کہ وہ ایک پنجابی ہے ، ایک سردار! سردار کسی سے نہیں ڈرتا ہے۔ وہ بہت مضبوط ہوتے ہیں لیکن ان میں دماغ کم ہوتا ہے۔کوئی بھی انہیں طاقت کے زر پر نہیں بلکہ تیار و محبت جیت سکتا ہے۔”

بھارتیہ جنتا پارٹی کے نوجوان رہنماجب سے تری پورہ کے وزیر اعلی کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں، کئی بار اپنے متنازعہ بیانات کے سبب سرخیوں میں رہ چکے ہیں

اس کے بعد انہوں نے ہریانہ کے جاٹوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “میں آپ کو ہریانہ کے جاٹوں کے بارے میں بتاتا ہوں۔ تو لوگ جاٹوں کے بارے میں کیسے بات کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ جاٹ کم ذہین ہوتے ہیں تاہم جسمانی طور پر وہ صحت مند ہوتے ہیں۔ اگر آپ کسی جاٹ کو چیلنج کریں گے تو وہ اپنی بندوق گھر سے باہر لے آئے گا۔”

بلپ دیب خود بنگالی ہیں اور پنجابیوں و جاٹ برادری پر بات چیت کے بعد انہوں نے بنگالی برادری کی خوبیوں کو کچھ اس انداز میں بیان کیا۔ “بنگالی بہت ذہین سمجھے جاتے ہیں اور بھارت میں ذہانت ان کی شناخت ہے۔ جس طرح ہر طبقے کی ایک خاص پہچان اور کردار ہوتا ہے بنگالیوں کی شناخت ذہانت ہے۔”

کانگریس پارٹی نے ان کے اس بیان کو سوئے قست اور شرمناکی سے تعبیر کیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ بپلب دیب نے، “پنجاب کے سکھ بھائیوں اور ہریانہ کے جاٹوں کی توہین کی ہے۔ یہ بی جے پی کی نچلی ذہنیت کی عکاس ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلی آخر خاموش کیوں ہیں؟ مودی اور بی جے پی صدر نڈا جی کہاں ہیں؟

بھارتیہ جنتا پارٹی کے نوجوان رہنماجب سے تری پورہ کے وزیر اعلی کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں، کئی بار اپنے متنازعہ بیانات کے سبب سرخیوں میں رہ چکے ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے کہا تھا کہ مغل حمکرانوں کی نیت تھی کہ وہ بمباری کر کے ہندو تہذیب و ثقافت کو بھارت سے مٹا کر رکھ دیں۔ 2018 میں انہوں نے کہا تھا کہ ہزاروں برس قبل جب مہا بھارت کی جنگ ہوئی تھی تو اس وقت بھی انٹرنیٹ ہوا کرتا تھا۔ ایک بار انہوں نے عالمی مقابلہ حسن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب فرضی مقابلے ہوتے ہیں ورنہ ڈائنا ہیڈین جیسی بھارتی لڑکی کو یہ خطاب کیسے مل سکتا تھا۔

Share this:
Xi Jinping and Ali Khamenei
Previous Post ایران اور چین کے مابین مضبوط شراکت داری
Next Post نشستیں بڑھانے کی منظوری: کیا بلوچستان کے مسائل حل ہوں گے؟
Pakistan Islamabad Senat

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.