geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی میں کار سوار ملزمان نوجوان کو گولی مار کر لڑکی کو اغواء کر کے فرار

December 1, 2019 1 1 min read
Karachi Police
Share this:

Karachi Police

ڈیفنس (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار سوار ملزمان نے ایک نوجوان کو گولی مار کر اس کے ساتھ موجود لڑکی کو اغواء کر کے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس میں خیابان بخاری کی بخاری کمرشل اسٹریٹ پر رات 10 بجے پیش آیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق نوجوان لڑکا اور لڑکی بخاری کی مین اسٹریٹ پر سڑک پر پیدل جا رہے تھے کہ کار میں سوار ملزمان وہاں پہنچے اور لڑکے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جب کہ لڑکی کو زبردستی کار میں اغواء کر کے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر اور ایس پی انویسٹی گیشن فوری طور پر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور تحقیقات شروع کر دیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے اور کچھ عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں، حقیقی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جس کی شناخت حارث سومرو کے نام سے ہوئی، نوجوان کی گردن میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت خطرے میں ہے۔

زخمی حارث نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں کچھ لوگ آئے تھے جو مجھے گولی مار کر دوست کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران لڑکی کا نام دُعا منگی سامنے آیا ہے اور لڑکی کے گھر والوں نے اب تک کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا ہے۔

ادھر آئی جی سندھ کلیم امام نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں قانونی امور کو مؤثر بنایا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ڈیفنس ہی کے علاقے خیابان راحت کے ایک فلیٹ میں رکشہ ڈرائیور محمد اقبال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق رکشہ ڈرائیور فلیٹ کی رہائشی عنبرین نامی خاتون کی بھانجی کو اسکول سے لیکر گھر پہنچا تو وہاں پہلے سے موجود افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

Share this:
Indian Army Kashmir
Previous Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی بدستور جاری
Next Post مافیا کو ڈر ہے ہماری دکانیں بند اور پیسہ پکڑا جائے گا، وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.