geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مافیا کو ڈر ہے ہماری دکانیں بند اور پیسہ پکڑا جائے گا، وزیراعظم

December 1, 2019December 1, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مافیا کو ڈر لگا ہوا ہے کہ ہماری دکانیں بند اور پیسہ پکڑا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور اور پشاور میں اسموگ سے لوگ بہت متاثر ہوتے ہیں، بچے خاص طور پر اسموگ سے متاثر ہورہے ہیں، اسٹیل فرنس اوربھٹوں سے اسموگ زیادہ بڑھتی ہے، لاہور میں گزشتہ 10 سال کے دوران 70 فیصد درختوں میں کمی آئی اور ماضی میں اسموگ کے مسئلے پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے جامع پروگرام ترتیب دیا ہے، لاہور شہر میں بس سروس کو ہائی بریڈ کریں گے، اس عمل سے 90 فیصد فضا کی آلودگی میں کمی آجائے گی، 3 سال میں واضح فرق لوگوں پر ظاہر ہوجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبدیلیوں سے پہلے مشاورت کی گئی، پنجاب میں تبدیلیاں گورننس بہترکرنے کے لیے کی گئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب سمجھ رہے تھے حکومت چند دنوں کی مار ہے، حکومت بہت بڑے مافیا سے مقابلہ کررہی ہے اور گھرمقروض ہوجاتا ہے تو کچھ دیرمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن آج کل ملک مشکل وقت سے نکل رہا ہے، ملک کی معیشت ٹھیک ہورہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے، ترقی کی شرح بڑھ رہی ہے، ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستان کی معیشت کی تعریف کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے دیا لیکن جلد عدالت میں میڈیکل رپورٹ سامنے آئے گی تو سب پتہ چل جائے گا جب کہ مافیاعثمان بزدار کے پیچھے پڑا ہوا ہے، مافیا کو ڈر لگاہوا ہے کہ ہماری دکانیں بند اور پیسہ پکڑا جائے گا، مافیا کی توجہ پاکستان نہیں بلکہ اپنا پیسہ بچانا ہے، ہم مافیا نہیں ہیں لوگوں کو قوم کا پیسہ نہیں کھلاسکتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین 10دسمبر سے چلے گی۔

Share this:
Karachi Police
Previous Post کراچی میں کار سوار ملزمان نوجوان کو گولی مار کر لڑکی کو اغواء کر کے فرار
Next Post لاہور لٹن روڈ دھماکے کے مرکزی کردار رکشا ڈرائیور کے اہم انکشافات
Lahore Blast

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.