geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بلا شبہ کراچی حملے کے پیچھے بھارت تھا، عمران خان کا خطاب

July 1, 2020 0 1 min read
Pakistan Stock Exchange
Share this:

Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر پیر انتیس جون کو کیے گئے خونریز حملے کے پیچھے ’بلا شبہ‘ بھارت تھا۔ عمران خان نے یہ بات اس حملے کے ایک روز بعد اسلام آباد میں ملکی پارلیمان میں کہی۔

پاکستانی دارالحکومت سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی سربراہ حکومت نے پارلیمان میں کہا کہ اس امر میں ‘کوئی شبہ نہیں‘ کہ کراچی میں ایک روز قبل کیے گئے حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ تھا۔ اس حملے میں نیم خود کار ہتھیاروں اور دستی بموں سے مسلح چار حملہ آوروں نے ملکی کاروباری مرکز اور سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا۔

سیندک کے مقام پر تانبے کی دریافت سن 1901 میں ہوئی لیکن یہاں کام کا آغاز 1964 میں شروع کیا گیا۔ انیس سو اسی کی دہائی میں معدنیات کی باقاعدہ پیداوار کے لیے ’سیندک میٹل لمیٹڈ‘ کی جانب سے منصوبے پر کام کا آغاز کیا گیا۔

عسکریت پسندوں کی اس کارروائی میں ایک پولیس اہلکار اور دو سکیورٹی گارڈز ہلاک ہو گئے تھے جبکہ چند ہی منٹوں میں موقع پر پہنچ جانے والے سکیورٹی دستوں کے ہاتھوں یہ چاروں حملہ آور خود بھی مارے گئے تھے۔

بھارت نے اپنی طرف سے اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد کہہ دیا تھا کہ اس حملے سے اس کا کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

اس کے برعکس وزیر اعظم عمران خان نے آج بدھ کے روز قومی پارلیمان کے ارکان سے اپنے خطاب میں کہا، ”اس بات میں کوئی شبہ موجود ہی نہیں کہ اس حملے کے پیچھے بھارت تھا۔

گزشتہ دو ماہ سے میری حکومت کو علم تھا کہ کوئی نہ کوئی حملہ ہو سکتا تھا اور نہ صرف ملکی کابینہ کو مطلع کر دیا گیا تھا بلکہ تمام سکیورٹی ادارے بھی پوری طرح چوکنا تھے۔‘‘

اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد پاکستانی صوبہ بلوچستان میں فعال اور ملک کے کئی علاقوں میں خونریز حملے کرنے والے عسکریت پسند گروپ بلوچستان لبریشن آرمی یا بی ایل اے نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کے نام ایک ای میل میں یہ تسلیم کر لیا تھا کہ یہ حملہ اس کی کارروائی تھا۔

اس ای میل میں کالعدم تنظیم بی ایل اے نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس حملے کی ذمے داری تو قبول کرتی ہے لیکن اس کا مقصد پاکستانی معیشت کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔ اس کے برعکس یہ حملہ ‘بلوچستان میں چین کے استحصالی منصوبوں کے ردعمل میں چین کے اقتصادی مفادات کو ٹارگٹ کرنے‘ کے لیے کیا گیا تھا۔

بلوچستان لبریشن آرمی صوبہ بلوچستان میں سرگرم کئی کالعدم عسکریت پسند گروپوں اور تنظیموں میں سے ایک ہے۔ یہ تنظیمیں مجموعی طور پر ایک ایسے پیچیدہ سکیورٹی منظر نامے کی عکاسی کرتی ہیں، جن میں بلوچ علیحدگی پسند بھی شامل ہیں، شدت پسند مسلمان بھی اور فرقہ واریت پھیلانے والے مذہبی عناصر بھی۔

بی ایل اے گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور چینی کارکنوں کو نشانہ بنانے کے لیے جو حملے کر چکی ہے، ان میں 2018ء میں کراچی میں چینی قونصل خانے پر کیا جانے والا ہلاکت خیز حملہ بھی شامل ہے اور بلوچستان میں گوادر کے قریب گزشتہ برس ایک لگژری ہوٹل پر کیا جانے والے مسلح حملہ بھی۔

Share this:
Turkey - Corona
Previous Post ترکی میں کورونا: اموات کی مجموعی تعداد 5131 ہو گئی
Next Post کرونا وائرس : سعودی عرب میں 4387 نئے کیسوں کی تشخیص، 50 مریض چل بسے
Coronavirus - Saudi Arabia

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.