geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جموں و کشمیر پر مرکز حملہ آور ہے، راہول گاندھی

August 11, 2021 0 1 min read
Rahul Gandhi
Share this:

Rahul Gandhi

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) دو برس قبل بھارتی زیر انتظام کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی اختیارات کے خاتمے کے بعد کانگریس پارٹی کے کسی بڑے رہنما کا یہ پہلا دورہ کشمیر ہے۔ راہول گاندھی سرینگر میں کئی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کر رہے ہیں۔

کانگریس پارٹی کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی نو اگست پیر کی شام کو سری نگر پہنچے تھے جہاں پارٹی کے ریاستی رہنماؤں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ منگل کے روز انہوں نے کانگریس پارٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کیا اور اس موقع پر کشمیر کے حوالے سے مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی بھی کی۔

سرینگر میں پارٹی دفتر کے اندر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’مرکز کی جانب سے جموں و کشمیر پر حملہ کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم اب کشمیر واحد ریاست نہیں ہے جس پر مرکز کے حملے ہو رہے ہوں بلکہ ملک کی دیگر غیر بی جے پی ریاستوں پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔ فرق بس اتنا ہے کہ کشمیر پر ڈائریکٹ حملہ ہو رہا ہے اور دیگر ریاستوں پر بالواسطہ۔‘‘

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام ادارے، یہاں تک کہ عدالتیں بھی مرکزی حکومت کے حملوں کی زد میں ہیں۔ انہوں نے بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور صاف شفاف انتخابات کے مطالبے کو دہرایا۔ تاہم دفعہ 370 کی بحالی کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا اس وقت حکومت کے شدید دباؤ میں ہے اور وہ آواز تو اٹھاتے ہیں تاہم اسے دبا دیا جاتا ہے اور بیشتر میڈیا ادارے ان کی باتوں کو نشر کرنے یا شائع کرنے سےگریز کرتے ہیں۔ آج بروز منگل بھی دیکھنے میں یہی آيا کہ راہول گاندھی نے کشمیر میں جو کچھ بھی کہا وہ بھارتی میڈیا میں شائع نہیں ہوسکا۔

پانچ اگست 2019 میں جب مودی حکومت نے کشمیر کی دفعہ 370 کو ختم کیا تو اس کے کچھ دن بعد ہی راہول گاندھی نے بعض دیگر کانگریسی رہنماؤں کے ساتھ کشمیر کا دورہ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم مودی حکومت نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی تھی اور سرینگر ایئر پورٹ سے ہی انہیں واپس بھیج دیا تھا۔

کانگریس دفتر کے افتتاح کے بعد راہول گاندھی نے معروف کھیر بھانی مندر کا دورہ کیا اور پھر معروف مقام حضرت بل کی بھی زیارت کی۔ راہول گاندھی کے ساتھ کارکنان کی ایک بڑی تعداد تو دیکھی گئی تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریاست میں اس وقت جو مایوسی اور بے چینی ہے اس پر اس دورے کا کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔

کشمیر کے معروف صحافی اور تجزیہ کار الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کشمیر کے تعلق سے تقریبا تمام بھارتی رہنماؤں کا موقف ایک ہی رہا ہے اور بس طریقہ کار میں تھوڑا فرق ہے۔ ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں انہوں نے کہا، ’’بعض ہند نواز رہنما ان کی آمد سے خوش ہو سکتے ہیں، تاہم اس کا کوئی خاص اثر نہیں ہوگا۔‘‘

ان کا کہنا تھا، ’’بھارتی رہنما کشمیر کو مہرا بنا کر ملک کے دیگر حصوں میں سیاست کرتے ہیں، ان کا کشمیریوں سے کوئی زیادہ سروکار نہیں کہ آخر وہ کیا چاہتے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے کشمیر کا کم استحصال نہیں کیا ہے۔ اندرا گاندھی نے بھی کشمیریوں کے ساتھ جو کیا تھا وہ کیا کم ہے۔‘‘

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 2019 اگست میں کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ اس وقت سے جموں و کشمیر ایک علیحدہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے جبکہ لداخ کو اس خطے سے الگ کر کے ایک الگ مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا گيا ہے۔

گزشتہ دو برس سے بھارت کی ہندو قوم پرست مودی حکومت گورنر کے ذریعے براہ راست کشمیر کا انتظام سنبھالتی ہے اور تمام مقامی اداروں کے اختیارات منسوخ ہیں۔ مقامی لوگوں کے بارے میں کسی بھی فیصلہ سازی میں مقامی کشمیری رہنماؤں کا اب کوئی عمل دخل نہیں ہے اور سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس کے نظریات و پالیسیوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔

دو برس قبل مودی حکومت نے دفعہ 370 کو ختم کرنے کے لیے کشمیر میں کرفیو جیسی سخت بندشیں عائد کر دی تھیں اور سینکڑوں کشمیری رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس میں سے بیشتر اب بھی بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ہیں جبکہ بہت سی سخت بندشیں اب بھی عائد ہیں۔

Share this:
Protest
Previous Post ’ملک بدری ختم کرنے کا فیصلہ جرمن حکومت کرے گی‘
Next Post دنیا ایران اور حزب اللہ کو لگام ڈالے، ورنہ ہم خود ان سے نمٹیں گے: اسرائیل
Benny Gentz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.