geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’ملک بدری ختم کرنے کا فیصلہ جرمن حکومت کرے گی‘

August 11, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں پناہ گزینوں کی تنظیم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان باشندوں کی ملک بدری کا سلسلہ ختم کر دیا جائے۔ تاہم جرمنی کے وائس چانسلر اولاف شُولس نے کہا ہے کہ اس بارے میں فیصلہ جرمن حکومت خود کرے گی۔

جرمنی میں پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم نے وفاقی جرمن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں پھنسے ہوئے امدادی کارکنوں کو جرمنی بلانے کے لیے زیادہ چارٹر طیارے بھیجے جائیں۔ اُدھر افغان باشندوں کی جرمنی سے ملک بدری ختم کرنے کے بارے میں نائب چانسلر اولاف شُلس نے کہا ہے کہ اس کا فیصلہ جرمن حکومت خود کرے گی اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو جرمنی میں رہنے کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔‘‘

جرمنی میں پناہ گزینوں کی تنظیم ” پرو ازیول‘‘ نے وفاقی جرمن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں انتہائی خطرات سے دو چارسابق امدادی کارکنوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے جلد سے جلد جرمنی پہنچانے کا بندوبست کرے۔ پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ” پرو ازیول‘‘ کے مینیجنگ ڈائرکٹر گؤنٹر بورکہارڈ نے منگل کو اخبار ‘رائنیشن پوسٹ‘ کو اس بارے میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا،” کم از کم ایک ہزار کارکن افغانستان میں اب بھی موجود ہیں۔ ان کے انخلا کے لیے برلن حکومت کو فوری طور سے چارٹر ہوائی جہاز افغانستان بھیجنے چاہییں۔‘‘

گؤنٹر بورکہارڈ نے مزید کہا،” جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو اپنے قول کو پورا کرنا ہوگا۔ ہمیں ان افراد کو افغانستان سے نکال کر محفوظ مقام تک پہنچانا ہوگا۔‘‘ انہوں نے یہ بیانات امریکی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کیا۔ واشنگٹن انتظامیہ اب تک متعدد سابق امریکی فوجی اہلکاروں اور مترجم کو طالبان کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے خدشات کی بنا پر امریکا بلا چُکی ہے۔

جرمنی میں ایک طرف افغانستان سے سابق امدادی کارکنوں کو جرمنی بلانے کا موضوع سیاسی سطح پر زور و شور سے زیر بحث ہے اور اس بارے میں برلن حکومت پر خاصا دباؤ ہے دوسری جانب جرمنی سے افغان باشندوں کی ملک بدری کے بارے میں بھی مختلف حلقوں کی طرف سے سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ موضوع کافی حد تک جرمن سیاستدانوں کے درمیان رواں برس کے پارلیمانی انتخابات کی مہم میں بحث و مباحثے کا موضوع بنا ہوا ہے۔

افغان باشندوں کی ملک بدری کو ختم کر دینے کے موضوع پر پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ” پرو ازیول‘‘ کے مینیجنگ ڈائرکٹر گؤنٹر بورکہارڈ نے جرمن دفتر خارجہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ وفاقی جرمن حکومت کے مطابق اب تک تقریباً ایک ہزار سات سو مقامی مدد گار اور ان کے اہل خانہ جرمنی آ چُکے ہیں جبکہ جرمنی آنے کے حقدار مزید 24 سو افراد کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔ تاہم گؤنٹر بورکہارڈ کا کہنا ہے کہ جرمن وزارت خارجہ اب تک افغانستان میں ان امدادی ورکرز کی اصل صورتحال کا اصل اندازہ نہیں لگا پائی ہے۔ ان کا کہنا تھا،” جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس افغانستان کی حقیقی وحشیانہ صورتحال سے چشم پوشی کر رہے ہیں۔‘‘ گؤنٹر بورکہارڈ نے جرمنی سے افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری کو فوری طور سے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

افغان باشندوں کی ملک بدری پر عام پابندی کے مطالبے کے جواب میں نائب چانسلر اور سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے آئندہ چانسلرشپ کے امیدوار اولاف شُلس کا کہنا تھا،” اس کا فیصلہ ہم کریں گے کہ کن افراد کو ملک بدر کیا جائے، سنگین جرائم کے مرتکب پناہ گزین ہمارے ہاں اور ہمارے ساتھ رہنے کی توقع نہیں کر سکتے۔‘‘ پناہ گزینوں کو کن ممالک واپس نہیں بھیجا جائے گا اس کا فیصلہ جرمن دفتر خارجہ کے پاس متعلقہ ممالک کی صورتحال کے بارے میں موجود رپورٹوں کی روشنی میں کیا جائے گا۔‘‘

Share this:
Impfzentrum Friesland in Schortens
Previous Post ویکسین کی بجائے نمک کے پانی کا ٹیکا: جرمنی میں متعدد افراد متاثر
Next Post جموں و کشمیر پر مرکز حملہ آور ہے، راہول گاندھی
Rahul Gandhi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.