geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر: جموں کو چھ سیٹیں اور وادی کے لیے صرف ایک نشست

December 21, 2021 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی کشمیر کے بیشتر رہنماؤں نے حد بندی کمیشن پر بی جے پی کے مفاد کے لیے کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کمیشن نے جموں کے لیے چھ اضافی نشستیں جبکہ وادی کشمیر کے لیے صرف ایک نشست کی تجویز پیش کی ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی بیشتر سیاسی جماعتوں نے ریاستی اسمبلی کی نشستوں کی از سر نو حد بندی کرنے والے کمیشن کی ڈرافٹ رپورٹ کو ناقابل قبول قررار دیتے ہوئے شدید نکتہ چینی کی ہے۔ رہنماؤں نے رپورٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حد بندی کمیشن پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مفاد کے لیے کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

جموں و کشمیر کی اسمبلی کی سیٹوں کی از سر نو حد بندی کرنے والے کمیشن نے کئی ماہ کی شد و مت کے بعد پیر کے روز خطے کے ارکان پارلیمان سے ملاقات کی اور اپنی مسودہ رپورٹ میں جموں خطے کے لیے چھ سیٹوں جبکہ وادی کشمیر کے لیے صرف ایک سیٹ کے اضافے کی تجویز پیش کی۔

اگر یہ تجویز تسلیم کر لی جاتی ہے تو پھر جموں علاقے میں اسمبلی کی سیٹیں 37 سے بڑھ کر 43 ہو جائیں گی جبکہ وادی کشمیر میں 46 سے بڑھ کر 47 ہو جائیں گی۔ حد بندی کمیشن نے اس سلسلے میں اپنے دیگر اراکین سے تجاویز آئندہ 31 دسمبر تک جمع کرانے کو کہا ہے۔

جموں و کشمیر اسمبلی کی مجموعی طور پر ابھی 83 سیٹیں ہیں۔ اس سے قبل لداخ سمیت جموں و کشمیر کی اسمبلی کی کل سیٹیں 87 ہوتی تھیں تاہم 2019 میں لداخ کو جموں سے الگ علاقہ بنا دیا گيا جس کی وجہ سے لداخ کی چار نشستیں اس سے جدا ہو گئیں۔

اب اگر حد بند کمیشن کی تجاویز کو تسلیم کر لیا جاتا ہے تو جموں و کشمیر کی اسبملی کی مجموعی سیٹیں 90 ہو جائیں گی تاہم اس میں سے ایک درجن سے زیادہ نشستیں مختلف اقلیتی طبقوں کے لیے مخصوص ہوں گی۔

سیاسی رہنماؤں کا رد عمل
کشمیر کی ہند نواز سیاسی رہنماؤں نے حد بندی کمیشن کی ان تجاویز پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ادارہ حکمراں جماعت بی جے پی کے مفاد کے لیے کام کر رہا ہے۔

پانچ پارٹیوں کے اتحاد ‘پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) نے منگل کے روز اپنے ایک مشترکہ بیان کہا کہ حد بندی کمیشن کا مسودہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفاد میں نہیں ہے اور یہ دونوں علاقوں کو تقسیم کرنے والا ہے۔

جموں میں پی اے جی ڈی کے کنوینر یوسف تاری گامی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، “مرکز نے غیر جمہوری طریقے سے دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا۔ ہم نے حکومت کے غیر آئینی فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ حکومت کو حد بندی کی مشق سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔”

تاری گامی کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے انتخابی نقشے کو تبدیل کرنے کے بی جے پی حکومت کی جو کوششیں ہیں اس سے مقامی لوگوں کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا، “یہ لوگوں کو تقسیم کرنے کا بی جے پی کا ایک گیم پلان ہے۔ اگر حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو نافذ کیا گیا تو جموں و کشمیر کا بحران مزید گہرا ہو جائے گا۔ اس طرح کے فیصلے ‘دل کی دوری’ میں اضافے کا سبب بنیں گے۔”

اس سے قبل ریاست کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں اس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا، “حد بندی کمیشن کے بارے میں میرے خدشات غلط نہیں تھے۔ وہ مردم شماری کو نظر انداز کرتے ہوئے لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا چاہتے ہیں اور ایک خطے کے لیے چھ اور کشمیر کے لیے صرف ایک سیٹ تجویز کر رہے ہیں۔”

سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی اپنی ٹویٹ میں حد بندی کمیشن کی تجاویز کو انتہائی مایوس کن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا، “ایسا لگتا ہے کہ کمیشن نے اعداد و شمار کے بجائے بی جے پی کے سیاسی ایجنڈے کی بنیاد پر اپنی سفارشات پیش کی ہیں، جبکہ اسے اعداد و شمار کی بنیاد پر اسے ترتیب دینا چاہیے تھا۔”

پی اے جی ڈی اتحاد نے حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف یکم جنوری کو سری نگر میں پرامن مظاہرہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مودی حکومت نے 2019 میں کشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات ختم کر دیے تھے اور ریاست کو جموں و کشمیر اور لداخ کے نام سے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ تاہم اب عالمی دباؤ کے تحت حکومت وہاں انتخابات کروانا چاہتی ہے۔

لیکن یہ کرنے سے پہلے اس نے حد بندی کمیشن تشکیل دیا جس نے ہندو اکثریتی علاقے جموں میں چھ سیٹیں بڑھانے کی سفارش کی ہے جبکہ مردم شماری کے مطابق زیادہ آبادی وادی کشمیر میں ہے، جہاں صرف ایک سیٹ ہی بڑھانے کی تجویز ہے۔ ماہرین کے مطابق بی جے پی انتخابات کے بعد اس مسلم اکثریتی علاقے میں بھی اپنی حکومت چاہتی ہے تاکہ وہ اسے اپنے حساب سے کنٹرول کر سکے اور اسی لیے وہ یہ تمام کوششیں کر رہی ہے۔

Share this:
Mahmood Khan
Previous Post بلدیاتی انتخابات میں شکست؛ وزیراعلیٰ نے وجوہات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی
Next Post جرمنی: کووڈ پابندیوں کے خلاف مظاہرے، تیرہ پولیس اہلکار زخمی
Germany Demonstrations

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.