geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جموں و کشمیر میں دس ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات

July 27, 2019 1 1 min read
Indian Forces
Share this:

Indian Forces

کشمیر (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر میں پیرا ملٹری فورسز کے دس ہزار اضافی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اس شورش زدہ متنازعہ خطے میں علیحدگی پسند باغیوں کے خلاف کارروائیوں کو مؤثر بنانا ہے۔

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے ہفتے کے دن بتایا کہ بھارتی زیر انتظام جموں و کشمیر میں اضافی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووَل نے حال ہی میں مسلم اکثریتی کشمیر کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے مقامی حکام کے ساتھ مل کر سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔

اس دورے سے واپسی پر دووَل نے جموں و کشمیر میں باغیوں کی کارروائیوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے وہاں اضافی سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تجویز دی تھی۔ بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی نے بتایا ہے کہ داخلہ امور کی وزارت نے جموں و کشمیر میں ‘قانون کی بالادستی اور اس ریجن میں باغیانہ کارروائیوں کو کچلنے‘ کی خاطر دس ہزار اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو وہاں تعینات کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ملک کے مختلف شہروں سے طیاروں کے ذریعے اس متنازعہ علاقے میں پہنچانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ تازہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب بھارتی فورسز بالخصوص کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوسری طرف دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے زور دیا ہے کہ جنگجو اس علاقے میں اپنے حملوں میں تیزی لے آئیں۔

بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں مصدقہ اعداد و شمار کبھی بھی جاری نہیں کیے تاہم غیر سرکاری اور محتاط اندازے کے مطابق اس متنازعے علاقے میں تین تا پانچ لاکھ بھارتی سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ ان میں پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اس ریجن میں بھارتی فورسز کی طرف سے یکم جنوری تا چودہ جولائی تک کی جانے والی کارروائیوں میں 126 جنگجوؤں ہلاک کیا گیا ہے جبکہ رواں برس کی پہلی شمشماہی کے دوران جنگجوؤں کی طرف سے کیے جانے والے تشدد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بھارتی حکومت کے مطابق گزشتہ برس کئی پہلی ششماہی کے مقابلے میں سن دو ہزار انیس کے پہلے چھ مہینوں میں اس تشدد کی شرح میں اٹھائیس فیصد کمی نوٹ کی گئی ہے اور رواں برس کے دوران 75 بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت کا کہنا ہے کہ ان میں سے چالیس سکیورٹی اہلکار پاکستان میں قائم جیش محمد نامی جنگجو گروہ کے ایک حملے میں مارے گئے تھے۔ پلوامہ میں یہ کارروائی فروری میں کی گئی تھی، جس کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

Share this:
Imran Khan – Donald Trump Meeting
Previous Post تمہیں یاد ہو کہ یاد نہ ہو۔۔۔۔۔
Next Post پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے، دس اہلکار ہلاک
Pak Army

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.