geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سخت لاک ڈاؤن میں تاخیر پر میرکل کو افسوس

November 19, 2020 2 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ان کی رائے میں کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاؤن کو سخت تر ہونا چاہیے۔ پیر کے روز جرمنی کی وفاقی حکومت اور صوبائی رہنماؤں کے درمیان اس سلسلے میں بات چیت ہوئی تھی۔

صوبائی رہنماؤں سے بات چیت کے بعد جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن پر مزید سخت عمل درآمد کے حق میں ہیں۔ صوبائی حکومتوں کے ساتھ گفتگو میں یہ امر طے پایا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات کو ایک ہفتے میں دوبارہ دیکھا جائے گا۔ میرکل نے کہا کہ وہ بعض مقامات بہ شمول دارالحکومت برلن، کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر شدید فکرمند ہیں۔

میرکل نے کہا، ”کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیز رفتار اضافہ تو نہیں ہو رہا، مگر اب بھی یہ تعداد بہت زیادہ ہے۔ ہمیں ہر حال میں اپنے رابطوں کو محدود کرنا ہو گا اور محدود کرنا ہو گا اور محدود کرنا ہو گا۔‘‘
میرکل نے جرمن اخبار زوڈ ڈوئچے سائٹنگ کی جانب سے ایک کاروباری سمپوزیم سے خطاب میں کہا، ”مجھے افسوس ہے کہ کبھی کبھی پیش رفت کی رفتار نہایت سست ہوتی ہے۔‘‘

یہ بات اہم ہے کہ منگل کے روز جرمنی میں کورونا وائرس کے 14 ہزار چار سو انیس نئے کیس سامنے آئے تھے۔ اس طرح جرمنی میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد اب آٹھ لاکھ پندرہ ہزار سات سو چھیالیس ہو چکی ہے، جب کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں گزشتہ روز دو سو سڑسٹھ کا اضافہ ہوا۔ جرمنی میں اس وبا کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتیں بارہ ہزار آٹھ سو چودہ ہو چکی ہیں۔

بین الاقوامی ریڈکراس کے سیکرٹری جنرل گن چھاپاگین نے متنبہ کیا ہے کہ جس انداز سے حکومتیں عالمی وبا کے خلاف متحرک ہیں، اتنی ہی سرعت سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے بھی نمٹنے کے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا اس وقت ایک نہایت سنجیدہ بحران سے گزر رہی ہے، مگر ماحولیاتی تبدیلیاں درمیانی اور طویل مدت کے تناظر میں انسانی زندگی اور زمین کے لیے زیادہ تباہ کن ہے، ‘بدقسمتی سے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف کوئی ویکسین نہیں۔‘‘

یہ بات اہم ہے کہ یورپ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تناظر میں کئی ممالک نے ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ آسٹریا میں منگل کے روز سے شدید لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور اب لوگ گھروں سے فقط اس صورت میں نکل سکتے ہیں، جب انہیں اشیائے ضرورت خریدنا ہوں، ورزش کرنا ہو یا نوکری ایسی ہو، جہاں جانا لازم ہے۔ آسٹریا میں تمام ریستوران، دکانیں، حجام اور دیگر خدمات کے مراکز بند کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ سات روز میں آسٹریا میں کورونا وائرس کے سنتالیس ہزار نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

فرانس نے بھی ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے، تاہم اس کے خاتمے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔ جرمنی میں بھی رواں ماہ کے آخر تک جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

Share this:
Saudi Arabia Women
Previous Post خواتین کو بااختیار بنانا سعودی عرب کے بنیادی ایجنڈے میں شامل ہے: چیئر گروپ 20 ٹیم
Next Post ویکسین 60 برس سے زائد عمر کے افراد کے لیے زیادہ مؤثر، فائزر
USA Coronavirus Test

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.