geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ویکسین 60 برس سے زائد عمر کے افراد کے لیے زیادہ مؤثر، فائزر

November 19, 2020 0 1 min read
USA Coronavirus Test
Share this:

USA Coronavirus Test

کورونا وائرس کے انسداد کی ویکسین کی تیاری کے حوالے سے اعلانات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سب سے پہلے جرمن کمپنی اور فائزر کے اشتراک سے ویکسین کے مؤثر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

فائزر کی ویکسین کے اعلان کے بعد موڈیرنا دوا ساز ادارے نے بھی اپنی ویکسین کے مؤثر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کے بعد ایسے بیانات بھی سامنے آئے ہیں کہ اگلے موسم گرما میں معمولاتِ زندگی وبا سے قبل کی صورت اختیار کر لیں گے۔ فائزر دوا ساز ادارے کی ویکسین میں جرمن فارماسوٹیکل کمپنی بائیو این ٹیک کا تعاون بھی شامل ہے۔ اس ویکسین کی تیاری میں مالی سرمایہ فائزر کا ہے۔

فائزر اور بائیو این ٹیک کے جاری کردہ تازہ بیان میں واضح کیا گیا کہ ان کی تیار کردہ ویکسین پینسٹھ برس اور اس سے زائد عمر کے افراد میں مؤثر ہونے کی شرح چورانوے فیصد ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ اس عمر کے افراد کو اس ویکسین سے بھرپور تحفظ حاصل ہو گا۔ یہ بیان تیسرے مرحلے کے مزید نتائج سامنے لانے کے بعد کیا گیا۔ دنیا کے مختلف ممالک کے اکتالیس ہزار افراد کو اس ویکسین کے دو مرتبہ انجیکشن لگائے گئے۔ جن ممالک کے رضا کاروں کو ویکسین کی خوراک دی گئی ان میں امریکا، جرمنی، ترکی، جنوبی افریقہ، برازیل اور ارجنٹائن خاص طور پر نمایاں ہیں۔ ان ممالک میں ویکسین کے ٹیسٹ کے ایک سو پچاس سینٹر بنائے گئے تھے۔

برطانیہ کی لیورپول یونیورسٹی کے فارماکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سینیئر ریسرچر اینڈریو ہل کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کے افراد میں ویکسین کا مؤثر ہونا انتہائی اہم اور کلیدی عنصر ہے۔ ہل کے مطابق یہ معاشرے کے کمزور افراد کو مدافعت اور تحفظ فراہم کرے گی۔ ریڈنگ یونیورسٹی کے پروفیسر برائے وائرولوجی ایان جونز کے مطابق فائزر کی ویکسین کا ڈیٹا بہت طاقتور اور حوصلہ مند ہے اور یہ افراد کے تحفظ کا باعث ہو گا۔ دوسری جانب ایک مارکیٹ تجزیہ کار نیل ولسن کا کہنا ہے کہ موڈیرنا کی جانب سے بھی ویکسین تیار کیے جانے کی خبر سے مالی منڈیوں میں دوا ساز اداروں پر کاروباری حلقے کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور یہ سن 2021 کے روشن ہونے کی بڑی دلیل ہے۔

چونتیس سالہ اداکار رابرٹ پیٹینسن نے فلم ’ٹوائلائٹ‘ میں ایک ایسے خونخوار مردے کا کردار ادا کیا تھا، جو رات کو باہر نکلتا تھا۔ وہ ’بیٹمین‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ فلم بیٹمین میں پہلے بین ایفلیک کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

فائزر اور بائیو این ٹیک کے بیان کے مطابق اس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی امریکی فیڈرل ڈرگ ایجنسی سے حاصل کی جائے گی۔ اجازت ملنے کے بعد کم از کم چار امریکی شہروں میں ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ رواں برس کے ختم ہونے سے قبل ویکسین کی پچاس ملین خوراکیں تیار کر لی جائیں گی اور اگلے برس کے دوران 1.3 تین بلین مزید خوراکیں تیار کی جائیں گی۔ یورپی یونین اور برطانیہ بھی ویکسین خریدنے والوں میں شامل ہیں۔ برطانیہ آکسفورڈ یونیورسٹی اور ایسٹرا زینکا ویکسین کی بھی ایک سو ملین خوراکیں خریدے گا۔ اس ویکسین کے آخری آزمائشی مرحلے کے نتائج جلد ہی عامل کر دیے جائیں گے۔

چین میں کووڈ وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سائنوویک نامی مدافعتی دوا اس وقت وسطی آزمائشی دور میں ہے اور اس کے حوصلہٴ افزاء اور مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ چین میں کم از کم چار ویکسینیں تیاری کے درمیانی دور مکمل کرنے والی ہیں۔ ان میں سے ایک کی آزمائش پاکستانی رضاکاروں پر بھی جاری ہے۔ چین میں اس ویکسین کے ٹیسٹس سات سو افراد پر کیے گئے ہیں۔ یہ ویکسین سائنو ویک بائو ٹیک چینی دوا ساز کمپنی تیار کر رہی ہے۔ ابھی تک تیسر مرحلے کے نتائج کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ چینی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں مہنے میں قریب ساٹھ ہزار افراد کو مدافعتی ویکسین لگائی گئی ہے۔

Share this:
Angela Merkel
Previous Post سخت لاک ڈاؤن میں تاخیر پر میرکل کو افسوس
Next Post ملکی معیشت کی بہتری کے لیے حکومت ہر ممکنہ کوششیں کر رہی ہے: ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.