geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سخت لاک ڈاؤن کے باوجود جرمنی میں کورونا وائرس اب بھی بے قابو

February 28, 2021 2 1 min read
Germany Lockdown
Share this:

Germany Lockdown

فرینکفرٹ (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں چار ماہ کے سخت لاک ڈاؤن کے بعد حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ پابندیوں میں نرمی پر غور کرے۔ تاہم ملک میں کڑی پابندیوں کے باوجود کورونا کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جرمنی میں کئی ماہ کی سخت سردی کے بعد فروری کے اواخر میں بہار کی آمد کے ساتھ موسم خوشگوار ہو رہا ہے۔ زیادہ تر شہری لگ بھگ چار ماہ کے کڑے لاک ڈاؤن سے نکلنے کے لیے بے چین ہیں۔ دوکانیں، کیفے اور ریستوران اب بھی بند ہیں۔ لیکن کھانے پینے کے لیے ‘ٹیک اووے فوڈ‘ کی اجازت ہے، جہاں اب لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق جرمنی میں شہریوں کی اکثریت نے وبا پر قابو کے لیے میل جول سے متعلق پابندیوں پر عمل کیا۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے منفی نفسیاتی، سماجی اور معاشی اثرات سامنے آرہے ہیں اور لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ایسے کب تک چلے گا؟

فرینکفرٹ شہر کی گوئٹے یونیورسٹی کے پروفیسر رولف وان ڈِک کہتے ہیں اعدادوشمار یہی بتاتے ہیں کہ لوگوں کی اکثریت حفاظتی پابندیوں کی پاسداری کر رہی ہے۔ تاہم ان کے مطابق، لاک ڈاؤن جتنا لمبا چلے گا، اس کی مخالفت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

جرمنی کے سرکاری براڈکاسٹر اے آر ڈی کے ایک حالیہ سروے کے مطابق لوگوں کی خاصی تعداد زندگیاں بچانے کے لیے اب بھی پابندیوں کو ضروری سمجھتی ہے۔ تاہم 27 فیصد جرمن شہریوں کا خیال ہے کہ موجودہ پابندیاں کچھ زیادہ ہی سخت اور غیرضروری ہیں۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران بظاہر اس تاثر نے مزید زور پکڑا ہے اور ایسے لوگوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے جو سمجھتے ہیں کہ ملک میں سماجی پابندیاں کم کرنے کی بجائے انہیں مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ زیادہ تر گھر میں بیٹھ بیٹھ کر تھکتے جا رہے ہیں۔ ان میں لاک ڈاؤن سے متعلق اکتاہٹ بڑھ رہی ہے۔ حکومت سمیت کسی کو یہ معلوم نہیں کہ وبا سے متعلق یہ مشکل حالات مزید کتنا عرصہ چلیں گے۔ بعض لوگوں کو تو یہ محسوس ہورہا ہے جیسے وہ ہمیشہ کے لیے اس میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

حکومت کا مسئلہ یہ ہے کہ تمام تر کڑی پابندیوں کے باوجود جرمنی میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں نہیں آئی بلکہ متاثرین کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ویکسین کی دستیابی میں مسائل کی وجہ سے جرمنی میں حکام اُس تیزی سے ٹیکے مہیا نہیں کر پائے جتنا امریکا اور برطانیہ میں کی گئی، وہاں صورتحال کہیں زیادہ گمبھیر رہی ہے۔

بعض ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ ایسے میں جرمنی کورونا وبا کی تیسری لہر کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ جرمنی کی وفاقی اور سولہ ریاستی حکومتوں کے منتخب نمائندوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ پابندیوں میں نرمی پر غور کریں۔ حکام کو یہ بھی خدشہ ہے کہ سختیاں جاری رہی تو لوگوں کی مخالفت آپے سے باہر بھی جا سکتی ہے، جیسا کہ ہالینڈ میں دیکھا گیا جہاں جنوری میں لوگ پابندیوں کے خلاف ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ پر اتر آئے۔

جرمنی میں موجودہ پابندیوں کا نفاذ سات مارچ تک ہے۔ آنے والے ہفتے میں حکام کو تین مارچ تک فیصلہ کرنا ہے کہ ان پابندیوں میں توسیع کی جائے یا پھر نرمی برتی جائے۔ یہ فیصلہ آسان نہ ہوگا اور دونوں صورتوں کے اپنے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق قوی امکان ہے کہ حکومت ایسا نظام متعارف کرائے کہ جن علاقوں میں کیسز کم ہیں وہاں نرمی لائی جائے اور جہاں کیسز زیادہ ہیں وہاں سختی برقرارکھی جائے۔ اس طرح کی پالیسی کئی دیگر ممالک میں پہلے ہی آزمائی جاچکی ہے۔

خیال ہے کہ ایسے کرنے سے حکومت پر دباؤ میں کمی آئے گی اور ساتھ ہی حکام وبا پر قابو پانے کے لیے وائرس کے “ہاٹ اسپاٹس” پر توجہ مرکوز کر پائیں گے۔

Share this:
Turki Al-Maliki
Previous Post جتنے ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے سعودی عرب پر ہوئے کسی ملک پر نہیں ‌ہوئے: المالکی
Next Post میانمار: مظاہرین کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن
Myanmar Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.