geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاک ڈاؤن ہفتہ اور اتوار ہوگا، شادی ہالز، اسکولز، کالجز اور ریسٹورنٹس نہ کھولنے کا فیصلہ

June 2, 2020 2 1 min read
Lockdown
Share this:

Lockdown

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر ہفتے میں صرف 2 دن لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتے میں صرف دو روز ہفتے اور اتوار کولاک ڈاؤن ہوگا جبکہ جمعے کو بھی دکانیں کھلی رہیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دکانیں کھولنے کیلئے پرانے اوقات کار پرعمل ہوگا جبکہ مارکیٹس اور شاپنگ مال بھی طے کردہ ضابطہ کار کے تحت کھلے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شادی ہالز، اسکولز، کالجز اور ریسٹورنٹس نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملک بھر میں کورونا 92 فیصد مقامی طور پر پھیل رہا ہے: این سی سی میں بریفنگ
دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان میں کورونا وائرس مقامی طور پر پھیلنا شروع ہوچکا ہے اور ملک بھر میں کورونا کے مقامی سطح پر پھیلاؤ کی شرح 92 فیصد ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے سعودی عرب سمیت تمام ممالک سے رجسٹریشن کرانے والے پاکستانیوں کومرحلہ وار واپس لانے کی ہدایت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے حکام سیاحت کے فروغ کیلئے ضابطہ کار تیار کریں۔

ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی سفارش پر وزیراعظم نے مزید 10 ٹرینیں چلانے کی منظوری دی جس کے بعد مجموعی طور پر اب ملک بھر میں 40 ٹرینیں چلیں گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے وفاق سے گلے شکوے برقرار ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس میں بھی گلے شکوے کیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مراد علی شاہ نے شکوہ کیا کہ کورونا سے متعلق فیصلوں پرپہلے اعتماد میں لیا کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحت کیلئے فنڈز کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں سہولتیں بڑھاناچاہتے ہیں لیکن وفاق تعاون نہیں کررہا۔

خیال رہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا میڈیا سے بریفنگ میں کہنا تھا کہ مخصوص شعبوں کے علاوہ سب کچھ ضابطہ کار کے تحت کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کہیں نہیں جارہا، عوام احتیاط کریں ورنہ اپنا ہی نقصان ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کم از کم اس سال تو ہمیں وائرس کے ساتھ گزارا کرنا پڑے گا، امیرملکوں نے بھی لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ کیا، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ کورونا وائرس پھیلےگا، ہماری انتظامیہ اور پولیس پر بہت دباؤ ہے، کچھ شعبے بند رہیں گے باقی سب کھول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن شعبوں کو نہیں کھولنا ہے اس کی تفصیلات جلد عوام کے سامنے رکھ دی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس کے علاوہ این سی ای اجلاس میں جو فیصلے کیے گئے ہیں وہ کل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث 1500 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 74 ہزار سے زائد ہے۔

Share this:
Protest
Previous Post امریکا کی نسل پرستی سے مسلم برادری بھی متاثر ہو رہی ہے
Next Post صدارتی ریفرنس: جسٹس قاضی فائز کے وکلاء کا فروغ نسیم کے پیش ہونے پر اعتراض
Justice Qazi Faiz Isa - Forough Naseem

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.