geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مولانا فضل الرحمن کے احتجاج کا ممکنہ نتیجہ

October 22, 2019 0 1 min read
Maulana Fazlur Rehman
Share this:

Maulana Fazlur Rehman

تحریر : روشن خٹک

جب سے جے یو آئی کے سبر براہ مولانا فضل الرحن کی جانب سے آزادی مارچ اور اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے تب سے الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا میں جو بحث سرِ فہرست رہا ، وہ مولانا فضل الرحمن کے احتجاج کا ممکنہ نتیجہ ہے ، آج کل شادیوں کا موسم ہے ، لوگ شادی ہال میں جمع ہو تے ہیں تو ایک ہی سوال بہ زبان عوام ہو تا ہے کہ 27 اکتوبر سے جب مولانا کا احتجاج شروع ہوگا تو حکومت کا ردِ عمل کیا ہو گا اور مولا نا فضل الرحمن کونسا آپشن استعمال کرے گا ؟ جتنے منہ اتنی باتیں ،یقین سے کوئی حتمی بات کہنا یقینا مشکل ہے مگر ایک محتاط اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس سیاسی کھیل کا انجام کیا ہو سکتا ہے۔

اس وقت تک مختلف جہتوں سے مو صول ہونے والے تجزیات اور خیالات کے مطابق حکومت اور فضل الرحمن کا مذاکرات کے کامیابی کا کوئی امکان نہیں ، دونوں کے درمیان زبردست قسم کا ٹاکرہ ہو گا ، دمادم مست قلند رہو گا کیونکہ مولانا فضل الرحمن کی مثال اس مچھلی کی سی ہے جو ساری عمر پانی میں رہتی ہے لیکن اگر اسے پانی سے باہر نکال دیا جائے تو اس کا تڑپنا قدرتی اور لازمی امر ہوتا ہے، مولانا صاحب نے ایک طویل مدت اقتدار کے ایوانوں میں گزاری ہے،1988سے لے کر 2018تک یعنی 30سال تک وہ متواتر مختلف سیاسی جماعتوں کے حکومتوں میں اقتدار کے مزے لوٹتے رہے ہیں بوجہ ازیں ، اب اس کا تڑپنا، جھپٹنا عین انسانی نفسیات کے مطابق ہے، لہذا قوی امید ہے کہ مولانا صاحب حکومت گرانے کے لئے پورے کا پورا زور لگائیں گے اور ہر وہ حربہ آزمائیں گے جو ان کے بساط میں ہو گا، اس کا بس چلے تو وہ دیگر سیاسی جماعتوں کا ستعمال بھی کریں گے، ڈنڈے بردار فورس کو بھی بروئے کار لائیں گے، اور مدارس کے اساتذہ کرام اور طلباء کو بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔۔

جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی ایسے وزرائ، مشیران اور با اختیار کارکنان کی کمی نہیں ہے جو عقل سے فارغ اور تجربے کے سنہرے خزانے سے ان کے ہاتھ خالی ہیں ، ان کے بیانات سے صاف پتہ چلتا ہے کہ وہ حکومتی طاقت پر بھروسہ کے بَل بوتے پر مولانا فضل الرحمن سے دو دو ہاتھ کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں ،27اکتوبر سے پہلے مولانا فضل الرحمن اور ان کے معاونین کے نظر بند ہو نے کا بھی قوی امکان ہے۔جس سے موجودہ جذباتی ماحول میں مزید شدت پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔اندریں حالات ہم جو اندازہ لگا سکتے ہیں وہ کچھ اس طرح ہو گا کہ 26اکتوبر کو صوبہ خیبر پختونخوا میں خصوصی طور پر اور پنجا ب میں جزوی طور پر حکومت بڑے بڑے شاہراہوں پر کنٹینر رکھ کر بند کر دیں گی اور ساتھ ہی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔ملک کی سیاسی فضا میں ہل چل اور بحرانی کیفیت شروع ہو جائیگی، میڈیا پر جزوی سنسر شپ بھی لاگو کی جائے گی۔

جے یو آئی کے کارکنان اہلِ زر کی طرف سے میسر کردہ بسوں،ویگنوں اور موٹروں میںسوار ہوکر اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کر دینگے۔ راستے میں ڈنڈوں اور آنسو گیس کے گولوں سے لیس پولیس ان کی منتظر ہوگی۔ جے یو آئی کے باریش کارکنان بھی اپنے عزم ِ صمیم سے رکاوٹ پار کرنے کی کوشش کریں گے، ٹکراوء ہو گا ، دونوں طرف سے کچھ افراد زخمی ہو ں گے، کچھ وقت کے لئے کے لئے مزاہمت میں کمی آئی گی ، پھر جگہ جگہ ایسی ہی صورتِ ھال ملک کے مختلف شہروں میں نظر آئیگی۔ کہیں کم ،کہیں زیادہ متعدد جگہوں پر دھرنے نظر آئیں گے جہاں تلاوت اور نعتیں لاوڈسپیکروں پر سنائی جائیں گی ،یوں چند دن اسی کشمکش اور بحانی کیفیت میں گزریں گے۔
پھر پسِ پردہ ایسی صورتِ حال کو ڈی فیوز کرنے کے لئے مقتدر قوتیں فعال ہو جائیں گی،جس کا نتیجہ دو صورتوں میں نکل سکتا ہے۔ پہلی صورت میںمولانا فضل الرحمن کو اقتدار کے ایوانوں میں پرکشش کرسی دینے اور کچھ مراعات دینے کا خفیہ معاہدہ کیا جائیگا، جسے فوری طور پر افشاء نہیں کیا جائے گا بلکہ کشمیر کی صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مولانا صاحب اپنے احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کر دیں گے۔

دوسری صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آئین کے مطابق ایسی صورتِ حال کو کنٹرول کرنے کے لئے انتہائی قدم اٹھایا جائے گا،جو مارشل لاء کی صورت میں تو نہیں ہو گا مگر موجودہ حکومت کو چلتا کر کے تین ماہ کے لئے عبوری حکومت قائم کی جائے گی جو نئے انتخابات کرنے کی پابند ہو گی مگر اس دوسری صورتِ حال کا امکان بہت کم جبکہ پہلی متذکرہ صورتِ حال کا امکان زیادہ ہے کیونکہ اس وقت ملکی صورتِ اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ملک آئینی اور سیاسی بحران کا شکار ہو جائے بوجوہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ تیسری مقتدر قوت حکومت اور جے یو آئی کے درمیان ٹاکرہ کی بھڑاس نکلنے کے بعد اور چند سیاسی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کی زخمی ہوکر چند بوتلیں خون کا نذرانہ پیش کرنے کے بعد کوئی درمیانی راستہ نکال کر سیاسی ٹمپریچر کو نارمل پوزیشن لانے میں کامیاب ہو جائے گی ، یوں حکومت اور مولانا فضل الرحمن دونوں کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی اور عوام بیچارے اس احتجاج کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہونے کی وجہ سے مزید مہنگائی کی چکی میں پِستے رہیں گے۔
Roshan Khattak

تحریر : روشن خٹک

Share this:
LOC visit
Previous Post سفارتکاروں اور میڈیا ٹیم کا ایل او سی کا دورہ، مختلف سیکٹرز کا معائنہ
Next Post قائد اعظم محمد علی جناح ایک سوانح۔ ۔ ۔ ایک تاریخ
Qauid Azam Sawanah Tarekh

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.