geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Experts Weigh Inبیت الخلاء میں کتنا وقت گزارنا صحت کے لیے بہتر ہے؟ ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Doctors Weigh Inفرانس میں گرمی کی لہر جاری، 20 محکموں میں اورنج الرٹ جاری
    • Hot Weather Sex: Expert Tips for Summer Intimacyشدید گرمی میں مباشرت: ماہرین کے مشورے جو آپ کی محفل کو خوشگوار بنائیں گے
    دلچسپ اور عجیب
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Experts Weigh Inبیت الخلاء میں کتنا وقت گزارنا صحت کے لیے بہتر ہے؟ ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • EU Mandates AI Labels to Combat Online Deceptionیورپی یونین کا نیا قانون: اب آن لائن اصلی اور مصنوعی مواد میں فرق واضح ہوگا
    • Google Pulls AI Image Tool from Earth Over Disinfo Fearsگوگل ارت کا متنازعہ اے آئی ٹول شدید تنقید کے بعد واپس لے لیا گیا
    • Google Pulls AI Image Tool from Earth Over Misinformation Fearsگوگل ارتھ میں مصنوعی ذہانت سے تصاویر بنانے کا نیا فیچر غلط معلومات کے خدشات کے باعث واپس لے لیا گیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قائد اعظم محمد علی جناح ایک سوانح۔ ۔ ۔ ایک تاریخ

October 22, 2019 1 1 min read
Qauid Azam Sawanah Tarekh
Share this:

Qauid Azam Sawanah Tarekh

تحریر : میر افسر امان

میر اقائد ایک سچا مسلمان ،ایک تاریخی انسان،پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ یعنی زندگی اور مال قربان کرنے والا انسان، دھن کا پکا انسان ،بانی ِپاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ہے۔تاریخ کا رخ موڑنے والے ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ نقشہ شاہدہ لطیف صاحبہ ،کہنہ مشق ادیبہ،شاعرہ،نقاد،محقق ، اسلامی روشن خیال صحافی اور صدارتی انعام یافتہ نے اپنی کتاب ”قائد اعظم محمد علی جناح :ایک سوانح… ایک تاریخ” میں بڑی عرق ریزی سے کھینچا ہے۔ ویسے تو قائد پر کافی کتابیں لکھی گئی ہیں اور لکھی جاتی رہیں گی مگر اس کتاب میں قائد کے بچپن سے وفات اورتحریک آزادی پاکستان کی مفصل تاریخ بیان کر دی ہے۔ قا ری کے لیے کتاب کے آخر میں ماخذین اور فرہنگ لکھ کر اسے مذید آسان بنا دیا۔ہم نے قائد پر کافی کتابوں کا مطالعہ کیا اور ان پر تبصرے بھی کیے۔

ہماری ذاتی لائبیریری میں ایک ذخیرہ جمع ہو گیا ہے۔مگر اس مفصل کتاب کے مطالعہ بعد ان نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ بانی پاکستان کے نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ سے سچی محبت کرنے والے اہل اقتدار حضرات سے درخواست کرتے ہیں کہ اسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کے نصاب میں شامل کریں تو یہ قائد کی روح اور پاکستان کے ساتھ انصاف ہو گا۔پاکستان نے اپنی علاقائی زبانوں کی ترقی کی طرف دھیان نہیں دیا۔ ان علاقائی زبانوں میں بھی اگر اس کتاب کاترجمہ کر کے پھیلایا جائے تو و ہ پاکستان کی تاریخ سے واقف ہو کر قوم پرستی کی زہر سے عوام محفوظ ہو سکتے ہیں۔خاص کر اس بات کو مدر نظر رکھتے ہو کہ اسلام دشمنوں نے ہمارے نئی نسل کے دماغوں سے پاکستان کے دو قومی نظریہ اور پاکستان کے اسلامی تشخص پر وار کیے ہیں۔ وہ پاکستان کا کھاتے ہیں اور پاکستان کی ہی جڑیں کاٹتے ہیں۔

پاکستان کو دنیا میں بدنام کر کے پاکستانی حکمرانوں سے انعام واکرام بھی حاصل کرتے ہیں۔ قائد اعظمسچے کھرے سیدھے سادھے مسلمان ہیں۔ وہ پاکستان کے اسلامی تشخص کے وکیل بھی ہیں۔ سیکولر حضرات ،بانی پاکستان قائد اعظم کو، جعلی اور جھوٹے واقعات کا سہارا لے کر بے دین اورسیکولر ثابت کرتے ہیں۔ اس کتاب میں بانی ِپاکستان کی بچپن سے موت ، اسلام اورپاکستان کے اسلامی تشخص سے والہانہ محبت تک کے حالات قلم بند کیے گئے ہیں۔تحریک پاکستان کی پل پل کی کہانی ، جد وجہد کے درمیان میں حائل مشکلات،اپنے پرائوںکے رویے، قائد اعظم کے مدبرانہ فیصلے اور بلا ا خر ر کامیابی کی کہانی سمو دی گئی ہے۔

دنیا کی واحد عجیب غریب اسلامی ریاست جو مذہب کے نام پر وجود میں آئی ہے۔اسے ہم برعظیم کے مسلمانوںکو اللہ تعالی کی طرف سے تحفہ قرار دیتے ہیں۔ کیوں نا ہو کہ جب مسلمانان برعظیم نے اپنے رب سے یہ وعدہ کیا تھا کہ اے ہمارے رب ہمیں علیحدہ ریاست عطا کر ۔تاکہ ہم اس مملکت میں تیرے نام کا بول بالا کریں گے۔ برعظیم کے مسلمانوں کی خواہش اور اللہ سے وعدے کو بانیِ پاکستان قائد اعظم نے اللہ کے سامنے اس رنگ میں پیش کیا۔کہ پاکستان کامطلب کیا” لا الہ الااللہ”پھر اللہ نے مسلمان ِبرعظیم کوپاکستان تشتری میں رکھ کر پیش کر دیا۔ قرآن کے مطالعہ سے یہ بات اظہر من التمش ہوتی کہ اللہ حی القیوم کی سنت ہے کہ جب اس کے بندے اللہ سے صدق دل سے کچھ مانگتے ہیں۔ تو اللہ انہیں ضرور عطا کرتا۔ یہ اللہ کی نہ بدلنے والی سنت ہے۔اسی لیے ہم مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو مثلِ مدینہ اسلامی فلاحی جہادی ریاست کہتے اور لکھتے رہتے ہیں۔

دنیا کی واحد مدینہ کی اسلامی ریاست جو سب سے پہلے ربِ کا ئنات کی وحی کے ذریعے اور ہدایت کے مطابق اللہ کے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں مدینہ منورہ میں قائم ہوئی تھی۔ پھر اسلامی ریاست کو خلفائے راشدین نے اس دنیا میںکامیابی سے چلا کر دکھایا تھا۔پھر اسی اسلامی ریاست کی ایک شکل نے اس دنیا پر کامیابی سے بارہ(١٢) سو سال حکمرانی کے ڈھنکے بجائے تھے۔مدینہ کی اسلامی ریاست اب بھی مسلمانوں کی آئیڈل ہے۔ ہر مسلمان ان کو دوبارا، اس دنیا میں قائم و وائم دیکھنے کی خواہش اپنے دل میں پالے ہوئے ہے۔ اسی کا اظہار شاعر اسلام علامہ اقبال نے اس طر ح بیان کیاکہ:۔

نکل کے صحرا جس نے روما کی سلطنت کو الٹ دیا تھا
سنا ہے یہ قدسیوںسے میں نے، وہ شیر پھر ہوشیار ہو گا۔

اسی کی تکمیل کو رب کائنات نے ١٩٤٧ء میں قائداعظم کے ہاتھوں اللہ کی باغی اور بت پرست آبادی سے علیحدہ کرکے دنیا کی اسلامی ریاستوں میں سے سب سے بڑی اسلامی ریاست کے طور پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے وجود بخشا تھا۔قائداعظم کو اللہ نے قیام پاکستان کے فوراًبعد اپنے پاس بلا لیا اوروہ تحریک پاکستان کے دوران اللہ سے کیے

٢
گئے وعدہ نہ نبا سکے ۔ ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ اگر بانیِ پاکستان ،قائد اعظم کی وفات کے بعد مسلم لیگ کے کھوٹے سکے قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان میں اسلامی نظام حکومت قائم کر دیتے تو پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ ریاست ہو تا۔ جب کوئی اللہ سے اپناوعدہ پورا کرتا ہے تو اللہ جواب میں اپنی رحمتیں نازل کرتا ہے۔قرآن میں ہے کہ اگر بستیوں کے لوگ اللہ کے احکامات پر عمل کرتے تو اللہ آسمان سے رزق نازل کرتا اور زمین اپنے خزانے اُگل دیتی۔ہم اللہ سے وعدہ خلافی کر کے دنیا کی غریب ترین قوم بن گئے ہیں۔ہمارا ازلی دشمن بھارت ہمارے ناک میں دم کیے ہوئے ہے۔ہمار ے آدھے وجود ختم کر چکا اورباقی کو ختم کر کے اسے اکھنڈ بھارت میں شامل کرنے کے منصوبے بنائے ہوئے ہے۔ ہمیں دنیا میں دہشت گرد ثابت کرنے کی مہم کا سرخیل بنا ہوا ہے۔ ہم پر ہوائی حملہ کر چکا۔ پاکستان پرجنگ مسلط کرنے کے ارادے سے سرحدپر جنگ کا سماں پیدا کیے ہوئے ہے۔

ہماری شہ رگ کشمیر کی نسل کشی کے بعد اس کی آبادی کو اکثریت سے اقلیت میں تبدیل کرنے کے ظالمانہ طریقے سے بھارت میں ضم کر چکا ہے۔ احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر کئی ماہ سے کرفیو لگا رکھا ہے۔کشمیری عورتیں کسی محمد بن قاسم کے انتظار میں نڈھال ہو چکی ہیں۔

اس کتاب میں ایسے مندرجات ہیں جو پاکستان سے محبت کرنے والوں کے دل سیراب کرے گی۔اس سے دشمنی رکھنے والے کے سینوںپر مونگ دلے گی۔شاہدہ صاحبہ لکھتی ہیں کہ جب پاکستان بناتو سارے ملکوں نے اقوام متحدہ میں پر زور تائید کی۔حتہ کے ہمارے ازلی دشمن بھارت نے بھی مخالفت نہیںکی۔لیکن یہ فخر صرف افغانستان( قوم پرست افغانستان) کوحاصل ہوا کہ اس کے نمائندے نے مخالف میں رائے دی۔مصنفہ لکھتی ہیں کہ قائد اعظم کی پاکستان سے محبت کا یہ ثبوت ہے شدیدبیماری کے باوجود اسٹیٹ بنک آف پا کستان کراچی تقریب میں تقریر رک رک کر پڑھی۔ اتنی کمزوری تھی کہ ان کی آواز مجمع میں بہ مشکل سنی جاسکتی تھی۔قائد اعظم کی یہ آخری قومی تقریب تھی جس میں وہ شا مل ہو سکے۔ پھر٧ اگست ١٩٤٨ء کو پاکستان کی ساری مساجد میں قائد اعظم کی صحت کے لیے دعائیں مانگیں گئی تھیں۔ کتاب کے شروع میں ہی شاہدہ صاحبہ فرماتی ہیں کہ ” میں سوچتی ہوں کہ ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح جیسے عظیم لیڈر کی بدولت آزادی ملی تو آخر بھارتی قوم یہ کیوںنہیں سوچتی کہ وہ بھی تو ہمارے عظیم قائد کی مدبرانہ صلاحیت اور دو قومی نظریہ کی وجہ سے آزاد ہوئے ہیں۔ورنہ وہ تو انگریزوں کے دست نگر ہی رہنا چاہتے تھے۔غلام ذہنیت اور متحدہ ہندوستان کے داعی آج بھی اپنی ریشہ دوانیوں سے باز نہیں آتے جب کہ قیام پاکستان کے موقعے پر ہمارے قائد نے کہا تھا: ہم اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔

مصنفہ شاہدہ صاحبہ میں پاکستانیت بھری ہوئی ہے۔ وہ اس واقعہ سے ثابت ہوتی ہے کہ ان کی ایک کتاب کی تقریب پزیرائی کے لیے انہیں بھارت تاج محل آگرہ بلایا گیا۔ مگر انہوں نے انکار کیا اور کہا آپ میری کتاب ”میں پاکستانی ہوں” کی پزیرائی کی تقریب رکھیں تو میںتاج محل آنے کے لیے تیار ہوں۔ ایک جگہ لکھتی ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ ہنددئوں کے تعصب کو دیکھیں کہ” قراداد لاہور” کو” قرارداد پاکستان” سے تشبیہ دے کر ہندو پریس نے خود پاکستان کے قیام کو مشہور کر دیا۔پھر یہ قائد اعظم کا کمال تھا کہ ہندوستان پر انگریزوں اور ہنددئوں کی مضبوط گرفت کے باوجود سات سال کے اندرپاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔شاہدہ صاحبہ نے اس کتاب کے آخری حصہ میں قائد اعظم کے تحریک آزادی پاکستان کے دوران میں پڑھے گئے خطبات کو شامل کے کتاب کو ایک تاریخی دستاویز بنا دیا ہے۔ ہمارے نذیک کتاب ” قائد اعظم: محمد علی جناح…ایک سوانح .. ایک تاریخ ”پاکسانیت کا انساکلوپیڈیا کا کام دے سکتی ہے۔۔ ہم قائد اعظم کے ، نظریہ پاکستان، دو قومی نظریہ سے محبت کرنے والوں کو اس کتاب کے مطالعہ کی سفارش کرتے ہیں۔

شاعر علی شاعر صاحب مینیجنگ ڈائرکٹر: رنگ ادب پبلی کیشن کراچی ” نے کتاب قائد اعظم محمد علی جناح:ایک سوانح… ایک تاریخ” جازب نظر گیٹ اپ اور بہترین کاغذ پر شائع کی ہے۔ اس سے قبل بھی، ان کی طرف سے شائع کردہ کتاب ”قائداعظم … ایک مطالعہ” میرے مطالعہ میں رہی۔ جس پر میرا تبصرہ پرنٹ میڈیا میں شائع ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ ان کے پاس، مصور پاکستان علامہ اقبال پر بھی ایک کتاب زیر طباعت ہے۔ اس سے ان کی بانی ِپاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، مصور پاکستان شیخ علامہ محمد اقبال ،نظریہ پاکستان اوردوقومی نظریہ سے لگائو کاثبوت ملتا ہے۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Maulana Fazlur Rehman
Previous Post مولانا فضل الرحمن کے احتجاج کا ممکنہ نتیجہ
Next Post حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں داخل ہونے کی ویڈیو پر تنازع
Hareem Shah

Related Posts

Gironde Wildfires Spark Surge in Volunteer Firefighter Applications

شعلوں کے درمیان جنم لینے والی نئی امید: جب جیروند کے جنگلات کی آگ نے رضاکار فائرفائٹر بننے کا جذبہ بیدار کیا

August 7, 2026
Fuel Prices Drop: SP95 Falls Below €2 Threshold in France

پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی، SP95 دوبارہ 2 یورو فی لیٹر سے نیچے

August 7, 2026
France’s 2026 Solar Eclipse: Where to See the Best View

27 سال بعد یورپ میں نایاب سورج گرہن: 12 اگست کو فرانس میں کہاں اور کب دیکھنا سب سے شاندار ہوگا؟

August 7, 2026
France's Unemployment Rate Hits 8.3%, Highest Since 2020

فرانس میںے روزگاری کی شرح 8.3 فیصد تک جا پہنچی، 2020 کے بعد بلند ترین سطح

August 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.