geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میزائلوں کی تیاری کے لیے ایران اور شمالی کوریا میں مبینہ تعاون

February 9, 2021 0 1 min read
Missiles
Share this:

Missiles

شمالی کوریا (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں مبینہ طور پر ایران نے شمالی کوریا کے ساتھ تعاون کیا۔

اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کے اراکین کو شمالی کوریا سے متعلق اپنی جو نئی رپورٹ پیش کی ہے، اس کے مطابق گزشتہ برس شمالی کوریا تمام عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جوہری اور بیلسٹک میزائلیں تیار کرتا رہا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ہتھیاروں کے اس پروگرام کی فنڈنگ اس 30 کروڑ ڈالر کی رقم سے کی جو اس نے سائیبر حملے کر کے چرائے تھے اور وہ اب بھی اسی سمت میں گامزن ہے۔

رپورٹ میں بغیر نام لیے ایک ایسے ملک کا حوالہ دیا گیا ہے جس نے ایسے میزائلوں کو تیار کرنے میں شمالی کوریا کی مدد کی، جو جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی فوجی پریڈوں میں نئے کم رینج، درمیانی فاصلے، آبدوزوں سے داغے جانے والے اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کو پیش کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے، ”اس (شمالی کوریا) نے نئے بیلسٹک میزائل وار ہیڈس کے تجربے کی تیاری کرنے اور نئے جوہری ہتھیاروں کو بنانے کا اعلان کیا…اور پھر اس نے اپنے بیلسٹک میزائلوں کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ بھی کیا۔”

اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ ایسے وقت افشا ہوئی ہے جب امریکا کی نئی انتظامیہ نے شمالی کوریا کے تئیں ایک ایسی نئی پالیسی پر چلنے کا عندیہ دیا ہے جس میں دباؤ کے ساتھ ساتھ سفارت کاری بھی شامل ہو سکتی ہے۔

اس رپورٹ کے حوالے سے خبر رساں ادارے روئٹرز نے نیو یارک میں شمالی کوریا کے نمائندے سے رد عمل جاننے کی کوشش کی تاہم اس کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

ایران کی شمولیت
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری کے منصوبے میں ایران نے بھی شمالی کوریا کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

ماہرین کی ایک ٹیم نے اس رپورٹ میں کہا ہے، ” کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان اس دوبارہ تعاون میں اہم تکنیکی اجزاء کی منتقلی بھی شامل ہے، اس کا تعلق اس حالیہ ایرانی کھیپ سے بھی ہے جو 2020 میں ہوئی تھی۔”

بلوم برگ میڈیا ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل ماہرین نے بھی ایران کے شاہد حاج علی موحد ریسرچ سینٹر کو ایک لانچ وہیکل کی تیاری میں حمایت اور مدد فراہم کی۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں شمالی کوریا نے بھی کچھ سامان ایران بھیجے تھے۔

ایران نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔اس نے رپورٹ تیار کرنے والے پینل کو بتایا کہ ممکن ہے کہ اس رپورٹ کو تیار کرنے کے لیے غلط معلومات اور جعلی اعدادوشمار کا استعمال کیا گیا ہو۔

نئی امریکی انتظامیہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر ایران کو 2015 کے جوہری معاہدے کو بچانا ہے تو اسے پہلے اس کی تمام شرطوں پر عمل کرنا ہوگا۔

Share this:
Afzal Guru
Previous Post شہید آزادی کشمیر؛ ڈاکٹر افضل گرو شہید
Next Post میرکل کی ایردوآن سے گفتگو، بحیرہ روم پر پیش رفت کا خیر مقدم
Turkey Ships

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.