geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مشرق وُسطیٰ – کیا لوگ مذہب اسلام سے دور ہو رہے ہیں؟

February 7, 2021 0 1 min read
Middle East, People
Share this:

Middle East, People

مشرق وُسطیٰ (اصل میڈیا ڈیسک) حالیہ جائزوں سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پورے مشرق وُسطیٰ اور ایران میں، قریب نصف آبادی اسلام سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ حکومتیں مذہب میں بطور ایک ادارہ اصلاحات کے مطالبات سے مختلف طریقوں سے نمٹ رہی ہیں۔

مشرق وُسطیٰ میں بہت کم ہی ایسے موضوعات ہیں جو اسلام کی طرح بہت نازک معاملات گردانے جاتے ہیں۔ سرکاری طور پر عرب ریاستوں میں اکثریت مسلم آبادی کی ہے۔ اس کی شرح مختلف ہے جیسے لبنان میں 60 فیصد جبکہ اردن اور سعودی عرب میں قریب 100 فیصد۔ کیونکہ ان ممالک کے مذہبی ادارے حکومتی اداروں کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، اسی لیے حکومتیں لوگوں کی مذہبی زندگی میں بھی بہت عمل دخل رکھتی ہیں، جیسا کہ اکثر عبادات، میڈیا اور اسکولوں کے نصاب وغیرہ پر حکومتی کنٹرول یا اختیار ہوتا ہے۔

تاہم مشرق وُسطیٰ اور ایران میں کیے گئے کئی ایک حالیہ تفصیلی سرویز یا جائزوں سے کم و بیش ایک ہی جیسے نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان سب میں سیکولرائزیشن یا مذہب سے دوری کے ساتھ ساتھ مذہبی اور سیاسی اداروں میں اصلاحات کے بڑھتے ہوئے مطالبے شامل ہیں۔

لبنان میں کرائے گئے سروے میں 25 ہزار افراد سے رائے لی گئی۔ یہ سروے عرب بیرومیٹر نامی ادارے نے کیا جو پرنسٹن یونیورسٹی اور میشیگن یونیورسٹی کا ایک ریسرچ نیٹ ورک ہے۔ اس سروے کے مطابق، ”گزشتہ ایک دہائی کے دوان ذاتی تقوے میں کمی واقع ہوئی ہے، اور اب ایک تہائی سے بھی کم ایسی آبادی ہے جو خود کو مذہبی قرار دیتی ہے۔‘‘

تاہم لبنان میں کسی بھی ایک مذہب سے نا جڑے ہونا نا ممکن ہے۔ کیونکہ آبادی کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے میں کسی بھی شخص کو اپنی شناخت کے ساتھ اپنی مذہبی وابستگی بھی بتانا ہوتی ہے۔ اور اس سلسلے میں جو 18 مختلف ممکنات درج ہیں ان میں ‘غیر مذہبی‘ کی آپشن موجود نہیں۔

ایران میں ‘گروپ فار اینالائزنگ اینڈ میژرنگ ایٹیچوڈز اِن ایران‘ (GAMAAN) کی طرف سے کرائے گئے سروے میں 50 ہزار ایرانی شہریوں سے سوالات کیے گئے۔ اس سروے سے معلوم ہوا کہ ان میں سے 47 فیصد افراد نے بتایا کہ ان میں ”مذہبی ہونے سے غیر مذہبی ہونے کی طرف تبدیلی آئی ہے۔‘‘

ایرانی مردم شماری کے مطابق ملک میں 99.5 فیصد آبادی شیعہ مسلمانوں کی ہے۔ تاہم GAMAAN کی طرف سے کرائے گئے سروے میں شریک افراد کی 80 فیصد تعداد کا کہنا تھا وہ خدا پر یقین رکھتے ہیں تاہم صرف 32.2 فیصد نے اپنی شناخت شیعہ مسلمان کے طور پر کرائی۔ اعداد وشمار کے مطابق ان میں سے نو فیصد نے خود کو لادین، آٹھ فیصد نے زرتشت، سات فیصد نے روحانی، چھ فیصد نے لادری جبکہ پانچ فیصد نے خود کو سنی مسلمان کے طور پر ظاہر کیا۔ سروے میں شامل قریب 22 فیصد افراد نے ان میں سے کسی بھی گروپ سے اپنا تعلق نہیں بتایا۔

ماہر سماجیات اور میشیگن یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر رونالڈ انگلیہارٹ لوینشٹائن ‘ریلیجیئس سڈن ڈیکلائن‘ نامی کتاب کے مصنف بھی ہیں۔ انہوں نے دنیا کے قریب سو ممالک میں کرائے گئے مختلف جائزوں کا تجزیہ کیا ہے جو 1981-2020 کے درمیان کرائے گئے۔ پروفیسر انگلیہارٹ کے بقول مذہب سے بڑھتی ہوئی یہ دوری صرف مشرق وُسطیٰ تک ہی محدود نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ‘کچھ بھی نہیں‘ جیسے لوگوں کی، یعنی ایسے افراد جو کسی بھی خاص مذہب سے اپنا تعلق نہیں بتاتے، ان کی بڑھتی ہوئی تعداد مشرق وسطیٰ سے باہر مسلم اکثریتی ممالک میں بھی دیکھی گئی ہے جن میں عراق، تیونس اور مراکش وغیرہ بھی شامل ہیں۔

Share this:
Ayatollah Ali Khamenei
Previous Post ایرانی عوام فاقوں پر مجبور، خامنہ ای کے وفاداروں کی ‘شاہانہ’ تنخواہیں
Next Post امریکا حوثی ملیشیا کو دہشت گرد بلیک لسٹ سے نکال دے گا
Houthi Militia

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.