geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی کی فرعونیت دریائے جمنا میں غرق ہو گی انشاء اللہ

February 4, 2020 1 1 min read
Narendra Modi
Share this:

 Narendra Modi

تحریر : زین العابدین

تراس تراس کر رہا ہے سارا زمانہ مودی تیری روش پر
دو نوں جہاں لعنت کر رہے ہیں تیری شیطانیت پر

بھارت میں دو قومی نظریہ پوری قوت سے زندہ ہو چکا ہے 73 سال بعد ہندوستان میں جاگا ہوا اسلامی نظریہ کسی صورت مردہ نہیں ہو سکتا کشمیر میں 180 دن بعد بھی کرفیو نافذ ہے ہمارے کشمیری بہن بھائی کربلا طرز کے ظلم کا شکار ہیںمودی جدید دور کا گھٹیا ترین یزید، جو بچوںپر ظلم وستم کیلئے عالم اسلام کے سبسے بڑے دشمن اسرائیل سے نئے نئے ہتھیار منگوا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پیلٹ گنز جسمیں ایک وقت میں 300 سے600چھرے بھرے جا سکتے ہیں بھارتی فوجی اسی انسان دشمن ہتھیار سے کشمیریوں کی آنکھیں سر عام ضائع کر رہی ہے سپرپاور امریکا سمیت پورااقوام متحدہ یہ تماشا دیکھ رہاہے مگر کوئی بھارت کو گردن سے دبوچنے کیلئے تیارنہیں ،بلکہ دنیا انصاف کودولت اور معیشت کے ترازو میںتول رہی ہے مودی انڈیا کو مکمل ہندو ریاست میںبدلنا چاہتا ہے جدھر16کروڑمسلمان12,کروڑ سکھوں کے علاوہ اور کئی اقلیتں بڑی تعداد میں موجود ہیںان دنوں حوانیت کے چراغ سے مودی کی شکل میں نیا جن باہر آ چکا ہے۔

جسکی وجہ مقبوضہ کشمیر کے بعد کولکتہ،ممبئی ،نئی دلی اور پنجاب سے اُٹھنے والی آزادی کی تحریکیں ہیںجن میں مختلف کالجوں ،یونیورسٹیوں کے طلباء کا احتجاج پورے ہندوستان کواپنی لپیٹ میں لے چکا ہے سرفہرست مسلم یونیورسٹی علی گڑھ ،جسنے تحریک آزادی پاکستان کی جدوجہدکو ہر گھر تک پہنچایا اب کشمیر کی صدادنیا کے ہر محلے تک پہنچانے میںناقابل فراموش کردار ادا کر رہی ہے بھارت کا موجودعکس بالکل قیام پاکستان والا منظر پیش کر رہا ہے مسلمان عزت اورآبروبچانے کیلئے نعرہ تکبیر کے ساتھ ایک بار پھر میدان میںکود پڑے ہیں گرم خون ،سچے جذبوں والا،برصضر میں بسنے والا،ہر مسلمان آزادی کشمیر کا سپاہی ہے جیسا کہ کافی دن پہلے آزاد کاغذ پرمیں نے مستقبل قر یب میں بھارت میں قائم ہونے والے نئے پاکستان کانقشہ کھینچا تھاجو کشمیر کے محاذپر انڈیاکے لگاتار غلط طرز ِعمل کے باعث جلد حقیقت کا روپ دھارنے والا ہے۔

انشاء اللہ مسلمانوں کے خلاف متحدہ فرعونوں کی فرعونیت آجکل کشمیر میںپورے عروج پر ہے درندگی ،قتل ،ریپ،کمسن بچوں کی برین واشنگ اور خون میںلت پت لاشیں یہی ہے بھارت کا شیطانی چہرہ جسے موجودہ حکومت دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کر رہی ہے جنوبی ایشیا کے حالات ہر گزرتے پل کروٹیں بدل رہے ہیںبھارت کے گلی کوچوں میں آج جناج کا نظریہ مسلمانوں کو علامہ اقبال کی شاعری کیطرح بیدار کر رہا ہے پاکستان اور کشمیر وہ دوا نگلیاں ہیں جن کے درمیان فرق ہے مگرایک ہی ہاتھ کا حصہ ہیںاصل میں دنیا کشمیرکا مسئلہ حل ہی نہیں کرنا چاہتی یہ مسلمانوں کا دردِ سرہے کافروں کا نہیں ورنہ 73سال بعد بھی آزادی کاانتظار پہلے ہی دن ختم ہو چکا ہوتااب جو کچھ کرنا ہے اپنے ایمانی جذبے، جہادی فلسفے کو سامنے رکھ کرمسلمانوں کو کرنا ہوگامتحدہ ہو کے اگر اب بھی اہل اسلام نے تلواریں نہ نکالی کُفراس خطے پر حاوی ہو جائے گاہندوستان میں مسلمان ہونا بھی جُرم ہے۔

عورتوں کے نقاب کرنے پر پابندی ہماری اسلامی تاریخ ،تہذیب ،روایات اور ثقافت سب کچھ خطرے میں ہے موجود وقت کایہی تقاضا ہے کہ ہم میں صلاح الدین ایوبی اور محمود غزنوی دوبارہ زندہ ہو جائیں ورنہ ہم مٹ جائیں گے یہ امن اور سلامتی کی آخری لائن ہے کیا ہم اسکے لیے تیار ہیں؟کیا ہم دنیاکو ساتھ ملا کے اقوام متحدہ سے پاس شدہ قراردادوں پرعمل درآمدکروا سکتے ہیں ؟نہیں کی صورت میں کیا ہوگا ؟ظلم تو نہیںروکے گا،پھر پاکستان کیا کرے گا؟مودی کی فرعونیت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے اسی ہمیشہ کیلئے لگام کون ڈالے گا؟

ادھرنئے بھارتی آرمی چیف نے آتے ہی پاکستان کو دھمکیاں دی جسکا جواب دیتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے اپنے پرسنل اکائونٹ سے یہ ٹویٹ کی ” پارٹی میں خوش آمدید۔ہم توقع کرتے ہیں کہ 27فروری 2019کو یاد رکھنے والے تبدیلی کے تجربے کے بعدبہتر احساس غالب ہوگا۔2020پاکستان کا سال ہے اور کہیں بھی کہیں بھی اختتام کے آغاز کا تسلسل ” ۔ سیانے کہتے ہیںشیر کے علاقے میں نہیں جاناچاہے اگر ایک بار زندہ بچ کے نکل آئے ہیںیہ کوئی معجزہ ہو سکتا ہے مگر مودی گیڈرکو کون سمجھائے جو شیر کے علاقے میںرات کے اندھیرے میں حملہ کرنے آتا ہے مگرجنگل کے بادشاہ کو دیکھتے ہی حواس باختہ ہو کے گر جاتا ہے۔

ہمارے ہاں بزدل دشمن کو چائے بھی پلائی جاتی ہے پرہر بار ایسا نہیں ہوتاشیر شکار کرنے پر آ جائے تو اپنی حدود سے باہر نکل کے بھی شکار کرلیتا ہے ۔مودی کے حالیہ بیان پر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے ” پاکستان اور افواج پاکستان ہمیشہ بھارت کو سرپرائز کریں گی جو فوج 8ملین کشمیریوں کو 71سال سے شکست نہیں دے سکی وہ 207 ملین پاکستانیوںکو کیسے شکست دے سکتی ہے جنگ میں کسی کی ہارجیت نہیں ہوتی،انسانیت ہارتی ہے اگربھارت نے جنگ شروع کی تو ختم ہم کریں گے “۔ اپنے وقت کا سبسے بڑافرعوںجسکی لاش آج بھی مصر میں محفوظ ہے اپنے لشکر سمیت دریائے نیلم میںغرق ہواکشمیر کو کربلا بنانے والاآج کا فرعون مودی جسکی فرعونیت پاک فوج کے ہاتھوں بہت جلد دریائے جمنامیںغرق ہوگی سبھی مسلمان ملکر کہیں انشاء اللہ ۔کشمیرکے حوالے سے علی رضارضی صاحب کی خوبصورت نظم سے چند اشعار ۔

محمدۖ کی یہ اُمت ہے مجھے اس کو بچانا ہے
مجھے نہ روک میری ماں مجھے کشمیر جانا ہے
وہ جیسے تین سو تیرہ نے لشکر کو بچھاڑا تھا
وہ میدان بدر مجھ کو دوبارہ پھر سجانا ہے
یہ ہندو بھول بیٹھا ہے صلاح الدین و ٹیپو کو
ابھی زندہ مجاہد ہیں یہ کافر کو بتانا ہے
مجھے تاریخ کے اوراق نے انتا بتایا ہے
جہاں فرعون ہو پیدا و ہیں موسیٰ نے آنا ہے
مجھے جانے سے نہ روکو کہ اب تو ٹھان لی میں نے
شہیدوں کے لہو کا اب مجھے بدلہ چکانا ہے
شاعر(علی رضا رضی)
Zain ul Abideen

تحریر : زین العابدین

Share this:
Mahathir Mohammad and Imran Khan
Previous Post ملائیشیا میں مسلم ممالک کی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے: وزیراعظم
Next Post سوچ کے انداز
Thinking

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.