geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوچ کے انداز

February 4, 2020 1 1 min read
Thinking
Share this:

Thinking

تحریر : قاسم علی درویش

انسان کے دماغ پر ہمہ وقت مختلف خیالات آتے رہتے ہیں ایک تحقیق کے مطابق انسان کو ایک دن میں کم و بیش ساٹھ ہزار خیالات آتے ہیں ان سب کے سب آنے والے خیالات پر آپ کا کوئی اختیار نہیں ہوتا مگر ان سب میں سے وہ چند خیالات جن پر آپ دانستہ یا غیردانستہ توجہ دینے لگتے ہیں جب آپ کی ایسے خیالات پر توجہ بڑھنے لگتی ہے تو وہی خیالات قوی ہو جاتے ہیں اور ایسے خیالات آپکی آنکھوں کے سامنے کوئی تصویری شکل اختیار کر جاتے ہیں ایسے خیالات کو سوچ کہتے ہیں یعنی وہ کم و بیش خیالات جو آپ کے دماغ پر مسلسل یا عموماَ چلتے رہتے ہیں ایسے خیالات کو سوچ کہتے ہیں۔

اللہ نے انسان کو سوچ عطا کر کے باقی تمام مخلوقات سے اشرف بنا دیا ہے چونکہ ایک انسان ہی وہ واحد مخلوق ہے جو سوچتی ہے۔ باقی تمام مخلوقات کے اندر سوچنے کی صلاحیت نہیں، کچھ مخلوقات صرف اپنی متعلقہ ذمہ داری نبھا رہی ہیں کچھ کے اندر جسقدر مزاج رکھ دیا گیا وہ بس اُسی قدر اپنی زندگیاں گزار رہی ہیں مثلاَ شیر کے مزاج میں شکار کرنا اور گوشت کھانا ہے اِسی طرح بکری کے مزاج میں گھاس کھانا ہے ناکہ گوشت کھاناہے، شروع دن سے باقی کی تمام مخلوقات اپنے اپنے فریضے یا مزاج کے مطابق زندگیاں گزار رہی ہیں صرف ایک انسان ہی ہے کہ جو شروع دن سے اب تک بدلتا آ رہا ہے کہیں زمین کے اندر گُھس گیا کبھی سمندر کی تہہ میں چلا گیا، کبھی خلا میں اُڑ رہا، کبھی ستاروں پر ڈھیرے ڈال لیۓ، اس کے برعکس شیر کا مزاج وہی ہے جس مزاج کے ساتھ وہ پیدا ہوا تھا۔

آج کے جدید دور کے شیر نے ایک پل کے لیۓ بھی نہیں سوچا کہ میں جنگل سے نکل کر کہیں شہر کی تفریح کر آٶں اور جدید دور کا کوئی پیزا، برگر کھا لوں یا کم ازکم جنگل میں رہتے ہوۓ آج پھل کھا لیۓ جاۓ نا بابا نا ایسے ہی تمام مخلوقات اپنے اپنے مزاج کے مطابق چل رہی ہے بس بدلا ہے تو ہر دور میں فقط انسان بدلہ ہے اور وہ بھی سوچ جیسی عظیم طاقت کو لے کر، سوچ سے عادات اور عادات سے سوچ بنتی ہے۔ سوچ کے انداز مختلف مختلف ہوتے ہیں یہی سوچ کسی کے دماغ سے بہت سو کو نفع دے جاتی ہے اور یہی سوچ کسی کی کھوپڑی سے نکل کر منفی اثرات معاشرے میں دِکھا جاتی ہے، سوچ کے اندر بہت طاقت ہوتی ہے چونکہ اللہ کہتا ہے کہ میں بندے کے گمان کے ساتھ ساتھ چلتا ہوں یعنی سوچ کے ساتھ۔ اب جیسی آپ کی سوچ ہوگی ویسی آپ تدبیر کرو گے اور تدبیر کے مطابق نتیجہ ہو گا۔

سوچ ایک باطنی نظام ہے اور اس میں اسقدر طاقت ہے کہ الله تعالی فرماتا ہے۔ مفہوماً عرض کرتا ہوں، میرا بندا جیسا سوچتا ہے ویسا بولتا ہے جیسا بولتا ہے ویسا کرتا ہے اور جیسا کرتا ہے ویسا ہونا شروع ہو جاتا ہے، اب ہونا شروع ہو جاتا ہے یہ کہاں سے شروع ہوا ہے آپ کی سوچ سے چونکہ اللہ فرماتا ہے۔ مفہوماً میرا بندا جب کسی کام کو کرنے کا پکا ارادہ کر لیتا ہے مصمم ارادہ کر لیتا ہے کسی کام کو کرنے کا تو کائنات کا ذرا ذرا حرکت میں آجاتا ہے اور اِس چاہ میں لگ جاتا ہے کہ اِس بندے کا ارادہ کیسے ممکن ہو۔

اب اس کی ابتدا کہاں سے ہوئی ہے آپ کی سوچ سے اور سنیں امیر غریب کوئی نہیں ہوتا جس کی سوچ بڑی ہے وہ امیر اور جس کی سوچ چھوٹی ہے وہ غریب ہے، جس کی سوچ میں اللہ کی مخلوق کے لیۓ خیر ہے، بھلائی ہے وہ نیک اور جنتی ہے جس کی سوچ میں اللہ کی مخلوق کے لیۓ شر ہے، بدی ہے وہ گناہگار شخص ہے اور جہنمی ہے، اللہ آپ سے اور مجھ سے ہمیشہ راضی رہے۔

ہاں جب اللہ کسی کے ساتھ بھلائی کا اردہ فرماتا ہے تو سب سے پہلے اُس کی سوچ کو بدلتا ہے اس کی سوچ کو مثبت فرما دیتا ہے اور اس کی سوچ میں ایسی تحریک پیدا کر دیتا ہے کہ اس بندے کی سوچ، فکر، گمان اور اس کے کاموں سے اللہ کی مخلوق کو نفع ہونے لگتا ہے اور سوچ کے بدلنے کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ بندے کی تنہائی پاک ہونے لگتی ہے۔ جس شخص کی تنہائی جسقدر پاک ہوتی ہے اس شخص کا باطن بھی اُسی قدر پاک ہوتا جاتا ہے جب آپ کے اندر کی سوچ، آپ کے باطن کی تحریک اعلیٰ ہونے لگتی ہے، پاک ہونے لگتی ہے تو پھر آپ کی تنہائی کا باطنی نظام اللہ لوگوں پر ظاہر کر دیتا ہے اور آپ کی تعریف ہونے لگتی ہے، اِس سفر کا آغاز بھی آپ کی سوچ کے انداز سے ہی شروع ہوا تھا۔ میرا رَبّ آپ کی اور میری سوچ میں اپنی اور اپنے حبیبﷺ کی محبت پیدا فرما دے٠
جزاک اللہ٠
اللہ آپ کو سلامت رکھے٠
درویش٠

تحریر : قاسم علی درویش

Share this:
Narendra Modi
Previous Post مودی کی فرعونیت دریائے جمنا میں غرق ہو گی انشاء اللہ
Next Post 6 ماہ سے کشمیریوں کا لاک ڈاؤن اقوام متحدہ کو نظر کیوں نہیں آتا: صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی
Pir Shabbir Ahmed Siddiqui

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.