geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے دونوں ملزمان کا سراغ مل گیا

September 12, 2020September 12, 2020 2 1 min read
Lahore Motorway Rape Case - Suspects
Share this:

Lahore Motorway Rape Case - Suspects

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا۔ متاثرہ خاتون سے حاصل نمونے ملزمان کے ڈی این اے سے میچ کر گئے ہیں، ڈی این اے نمونے فارنزک لیبارٹری کے ڈیٹا بینک میں پہلے سے موجود تھے، دستیاب شناخت کے مطابق ایک ملزم کا نام محمد عابد اور دوسرے کا وقار ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ عابد کا تعلق بہاول نگر سے ہے، وہ لاہور آتا جاتا رہتاہے، ملزم عابد اشتہاری مجرم ہے کئی وارداتوں کا ریکارڈ ہے۔ ملزم تاحال فرار ہے اور سے کی تلاش جاری ہے۔

عابد 2013 میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی سے زیادتی میں بھی ملوث تھا، دوسرا ملزم وقار مرکزی ملزم عابدکا ساتھی ہے، وقار کا بھی کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔

دونوں افراد کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی ہے اور پولیس انہیں تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ رات 12 بجے کے قریب کنفرم ہوا کہ عابد علی واقعے میں ملوث ہے، عابد علی کا پہلے ڈی این اے ٹیسٹ ہوا تھا جس سے نمونے میچ کرگئے، راتوں رات ہم نے ملزم کی تمام تفصیلات حاصل کیں، عابد کے نام پر چار سمیں تھیں جو مختلف اوقات میں وہ بند کرچکا۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ایک سم جو ملزم استعمال کررہا تھا اس کے نام پر نہیں تھی، قلعہ ستارشاہ میں چھاپے کے دوران ملزم عابد اور اس کی بیوی فرار ہوگئے، دوسرے ملزم وقار کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا لیکن وہ فرار ہوچکا تھا۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ دونوں ملزمان کا ریکارڈ ہمیں مل چکا ہے ہم ان کے تعاقب میں ہیں، امید ہے بہت جلد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیں گے، ریپ کیسز پر کام کررہے ہیں زیادہ تر کیسز کے ملزمان گرفتار ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ 72 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملزمان کا سراغ لگالیا گیا ، پولیس اورمتعلقہ اداروں کو ہدایات کی ہیں کہ ایسےواقعات کی روک تھام کیلئےاقدامات کئےجائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے، ملزمان کی گرفتاری میں مدد کرنیوالوں کیلئے 25 ، 25 لاکھ روپے کاانعام رکھاہے، ملزمان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنیوالوں کانام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جن درندوں نےخاتون سے زیادتی کی ہے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، میرا متاثرہ خاتون سے بھی رابطہ ہواان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے غیر ذمےدارانہ بات کی، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او کو شو کاز دیا ہے،آئی جی پنجاب نے سی سی پی او سے 7 روز میں جواب مانگا ہے، سی سی پی او کےجواب پر لیگل ایکشن لیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا، پوری کوشش کریں گے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائیں، ملزم وقار الحسن کیخلاف ڈکیتی کے 2 مقدمات ہیں اوروہ 14 دن پہلے ہی ضمانت پر رہا ہوا ہے۔

اس سے قبل پولیس نے پہلے جن 63 افراد کو حراست میں لیا تھا ان میں سے کسی کا ڈی این اے خاتون کے حاصل کردہ نمونوں سے میچ نہيں ہوا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈی این اے بینک میں ملزم کا ڈی این موجود تھا،ملزم کا جرائم پیشہ ریکارڈ بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام ابتدائی طور پر محمد عابد بتایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی ملزم کا نام محمد عابد ہی بتایا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے لیکن ابھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کےمطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون رات کو تقریباً ڈیڑھ بجے اپنی کار میں اپنے دو بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ واپس جا رہی تھی کہ رنگ روڈ پر گجر پورہ کے نزدیک اسکی کار کا پیٹرول ختم ہو گیا۔

کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر خاتون شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

جب گاڑی بند تھی تو خاتون نے موٹروے پولیس کو بھی فون کیا مگر موٹر وے پولیس نے مبینہ طور پر کہا کہ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی۔

ایف آئی آر کے مطابق اتنی دیر میں دو مسلح افراد موٹر وے سے ملحقہ جنگل سے آئےاور کار کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور اس کے بچوں کو نزدیک جنگل میں لے گئے جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس سے طلائی زیور اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

خاتون کی حالت خراب ہونے پر اسے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ خاتون کی طبی ملاحظے کی رپورٹ فرانزک کے لیے بھجوا دی گئی ہے جبکہ خاتون کے رشتے دار کی مدعیت میں پولیس نےمقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

Share this:
Lahore Motorway Rape Case
Previous Post ابھی نہیں تو پھر کبھی نہیں
Next Post بھیڑیے سے بڑا درندہ
Rape Case

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.