geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کیوں کر لیا؟

February 3, 2021 2 1 min read
Myanmar Army
Share this:

Myanmar Army

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار میں فوج نے ایک دہائی تک ایک ’ہائبرڈ‘ یا نیم جمہوری نظام کا تجربہ کرنے کے بعد واپس اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ اس فوجی بغاوت کے ممکنہ محرکات کا تفصیلی جائزہ۔

میانمار میں گزشتہ 73 سالوں کے دوران فوج سب سے طاقتور اور مضبوط ادارہ رہا ہے۔ فوجی جرنیلوں نے کئی دہائیوں تک ملک پر براہ راست حکومت کی۔ اس فوجی اقتدار کو چین کی حمایت بھی حاصل رہی۔ خطے میں دیگر آمرانہ حکومتوں کے بھی میانمار کی فوجی جنتا سے قریبی تعلقات رہے۔ لیکن گھٹن کے اس ماحول میں ملک کی سماجی ترقی اور معیشت مسلسل متاثر ہوتی رہی۔ امریکا اور دیگر مغربی ممالک اقتصادی پابندیوں کے ذریعے فوجی حکمرانوں پر دباؤ ڈالتے رہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کی جائیں اور جمہوری اصلاحات متعارف کرائے جائیں۔

جب سفارتی دباؤ زیادہ بڑھ گیا تو فوجی جنتا نے محدود نوعیت کے ‘اصلاحات‘ پر آمادگی ظاہر کی۔ فوج نے میانمار کے لیے ایک نیا آئین تشکیل دینے پر کام شروع کردیا جس میں پانچ سال لگ گئے۔ بالآخر یہ نیا دستور سن 2008 میں منظور ہو گیا۔

اس آئین کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس میں پارلیمان میں فوجی کمانڈروں کے لیے ایک چوتھائی نشستیں مختص کی گئیں۔ آرمی اور سکیورٹی کے تمام تر معاملات اور تعیناتیاں فوج نے اپنے ہاتھوں میں رکھیں۔

آئین میں کسی ترمیم کی منظوری کے لیے اراکین پارلیمان کی 75 فیصد اکثریت لازمی قرار دی گئی۔ یوں اس نئے ڈھانچے میں فوج نے یہ یقینی بنایا کے اس کی مرضی کے بغیر دستور میں کوئی ردوبدل نہ کیا جاسکے۔

اس نظام کے نتیجے میں کہنے کو ایک آئین، پارلیمان اور منتخب حکومت وجود میں آ گئی لیکن اصل اختیار فوج نے اپنے ہاتھوں میں ہی رکھا۔

ان حالات میں آنگ سان سوچی کے پاس دو راستے تھے۔ یا تو وہ سول – ملٹری عدم توازن پر مبنی اس ڈھانچے کو ایک نمائشی تبدیلی قرار دے کر مسترد کردتیں۔ ایسی صورت میں انہیں اور ان کی جماعت نیشنل لیگ برائے ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کو انتخابی سیاست سے باہر بیٹھنا پڑتا جس سے فوج کے ایجنڈے پر چلنے والی پارٹیوں کے لیے راہ ہموار ہو جاتی۔

دوسرا راستہ یہ تھا کے برسوں کی مزاحمت کے بعد اگر ایک لُولی لنگڑی جمہوریت کے لیے راہ ہموار ہو رہی تھی تو اس کا حصہ بن کر اس میں آہستہ آہستہ بہتری لائی جائے۔ آنگ سان سوچی اور ان کے ساتھیوں نے دوسرا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور فوج کے ساتھ شراکت اقتدار کے لیے تیار ہوگئے۔ فوجی جنتا نے انہیں سن 2010 میں اس شرط پر رہا کیا کہ اپنی تمام تر عوامی مقبولیت کے باوجود وہ کبھی بھی ملک کی صدر بننے پر اصرار نہیں کریں گی۔

سن 2015 کے انتخابات میں آنگ سان سوچی کی جماعت این ایل ڈی نے بھاری اکثریت حاصل کرلی۔ ان انتخابات کو میانمار میں پچیس سال کے دوران سب سے صاف شفاف الیکشن قرار دیا جاتا ہے۔

ان انتخابات کے بعد آنگ سان سوچی کے لیے ”اسٹیٹ کونسلر‘‘ کے نام سے ایک نیا عہدا تشکیل کیا گیا جس کے تحت انہوں نے پیچھے سے اپنی پارٹی کی حکومت چلانے کی کوشش کی۔ ملک میں اس سیاسی تبدیلی کے بعد امریکا نے میانمار پر ایک عرصے سے عائد اقتصادی پابندیاں ختم کردیں۔

اپنی حکومت کے دوران آنگ سان سوچی نے فوج کو اپنے ساتھ ملا کر چلنے کی کوشش کی اور فوجیوں کے متنازعہ ترین اقدامات کا دفاع بھی کیا۔ انہوں نے سن 2017 میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی آپریشن کی حمایت کی اور عالمی عدالت انصاف میں ملک کے فوجی جرنیلوں کا بھرپور دفاع کیا۔

آنگ سان سوچی کے اس مؤقف کے بعد ان کی عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی سرکردہ تنظیموں نے ماضی میں انہیں دیے جانے والے اعزازات واپس لینے کا اعلان کیا۔ لیکن آنگ سان سوچی پر اس عالمی تنقید کے باوجود فوجی جنتا انہیں شک کی نگاہ سے دیکھتی رہی۔

فوج کے تحفظات کو اس وقت مزید تقویت ملی جب مارچ 2020ء میں سویلین حکومت نے آئین میں ترامیم کرکے حکومتی معاملات میں فوج کے اختیارات کم کرنے کی کوشش کی۔ ان اصلاحات میں پارلیمان میں باوردی فوجی افسران کے لیے مختص نشستیں کم کرنے کی تجویز بھی شامل تھی۔ منتخب حکومت کے ان اصلاحات کو پارلیمان کی اکثریت ملی لیکن فوج نے ان تجاویز کو ویٹو کرکے ان کا راستہ روک دیا۔

لیکن آنگ سان سوچی کی جماعت نے ہمت نہ ہاری اور ملک کو آگے لے جانے کے لیے ان آئینی ترامیم اور اصلاحات کو ناگزیر قرار دیا۔ گزشتہ برس نومبر کے انتخابات میں انہیں اس بنیاد پر زبردست عوامی پذیرائی ملی اور ان کی این ایل ڈی پارٹی بھاری اکثریت سے یہ الیکشن جیت گئی۔

فوجی جنتا امید کر رہی تھی کہ الیکشن میں آنگ سان سوچی کی مقبولیت میں کمی آئے گی لیکن ان انتخابات میں الٹا فوج نواز پارٹیوں کی پسپائی ہوگئی۔ تاہم فوج نے اپنی شکست تسلیم نہیں کی اور انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے۔ اس سلسلے میں ان سیاسی جماعتوں کے ذریعے سینکڑوں شکایتیں درج کرائی گئیں اور یہ الزامات سپریم کورٹ تک لائے گئے۔

انجام کار پچھلے ہفتے فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں باقاعدہ دھمکی دی کہ اگر ان کی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو وہ ”ملک کی خودمختاری کے دفاع میں‘‘ اقتدار اپنے ہاتھ میں لے کر ہنگامی حالات کا نفاذ کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل کے میانمار کی پارلیمان فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن کے نتائج کا باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کرتی، آنگ سان سوچی سمیت کئی منتخب سیاسی رہنماؤں کو نظر بند کرکے فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا۔ یوں پیر یکم فروری کو میانمار کی فوجی جنتا نے ایک بار پھر ملک میں جمہوریت کے پودے کو کچلتے ہوئے اقتدار اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔

Share this:
China vs Canada
Previous Post ایک ٹی شرٹ پر تنازع نے کینیڈا اور چین میں شدید اختلافات پیدا کر دیے
Next Post عالمی وبا: اموات کی تعداد ساڑھے 22 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
Coronavirus

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.