geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایک ٹی شرٹ پر تنازع نے کینیڈا اور چین میں شدید اختلافات پیدا کر دیے

February 3, 2021 1 1 min read
China vs Canada
Share this:

China vs Canada

ٹورینٹو (اصل میڈیا ڈیسک) صرف ایک ٹی شرٹ پر پیدا ہونے والا تنازع چین اور کینیڈا کے تعلقات میں کشیدگی کا باعث بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بیجنگ میں کینیڈا کے سفارت خانے کے عملے میں شامل ایک ملازم کی جانب سے ایک ایسی ٹی شرٹ آرڈر پر منگوانے کی وجہ سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے جس پر کورونا وائرس کے حوالے سے چین کو دوش دینے کا تاثر ملتا ہے اورچینی حکام کے مطابق اس ٹی شرٹ کے ذریعے وبا کے مقابلے میں چینی اقدامات کا مذاق اُڑایا گیا ہے۔

منگل کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کینیڈا کی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرکے ہمیں اس کے نتائج سے آگاہ کرے۔

اس تنازع کا آغاز اس طرح ہوا کہ چین کے سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کرنے لگی جس میں دکھایا گیا کہ کینیڈا کے سفارتی عملے میں شامل ایک شخص ایسی ٹی شرٹ آرڈر کررہا ہے جس پر چمگادڑ بنا ہوا ہے۔ اس تصویر کو کورونا وائرس کے ووہان سے آغاز کے بارے میں اس تھیوری کی جانب اشارہ سمجھا گیا کہ وہاں جانوروں کی ایک مارکیٹ میں فروخت ہونے والے چمگادڑوں سے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا۔

تاہم کینیڈا کے میڈیا نے وضاحت کی ہے کہ ٹی شرٹ پر چمگادڑ کی شکل نہیں بلکہ انگریزی حرف تہجی ڈبلیو لکھا ہوا ہے جو کہ نیویارک کے ایک ہپ پاپ گروپ ’’وو تانگ‘‘ کا نشان ہے۔

خیال رہے کہ دو برس قبل کینیڈا میں چینی موبائل کمپنی ہواوے کے بانی کی بیٹی اور اعلیٰ افسر مینگ وانژو کی گرفتاری کے باعث دونوں ممالک کے مابین تعلقات تلخی کا شکار ہیں۔ مینگ پر امریکا میں جعل سازی کے مقدمات قائم کیے گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ کینیڈا میں زیر حراست ہے۔ چین کینیڈا سے مینگ کی رہائی کا بارہا مطالبہ کرچکا ہے۔

مینگ کی گرفتاری کے بعد چین نے ردعمل میں کینیڈا کی کئی کاروباری شخصیات کو حراست میں لیا اور چین میں کینیڈا کی کئی درآمدات پر بھی پابندی عائد کردی ۔حال ہی میں منشیات اسمگل کرنے والے کینیڈین باشندے کو چین میں سزا بھی سنا ئی گئی۔

Share this:
Saudi Arabia Entry Ban
Previous Post کرونا وائرس: سعودی عرب میں پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر عارضی پابندی
Next Post میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کیوں کر لیا؟
Myanmar Army

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.