geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیپالی پارلیمان تحلیل کرنے کے خلاف عوام سڑکوں پر

December 30, 2020 0 1 min read
Nepal Protest
Share this:

Nepal Protest

نیپال (اصل میڈیا ڈیسک) نیپال میں حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے دو دھڑوں میں تقسیم ہوجانے کے بعد صدر نے، وزیر اعظم کھڑگ پرساد اولی کی سفارش پر نیپالی پارلیمان کو تحلیل کردیا تھا۔ لیکن ہزاروں افراد اولی کی اس ‘بغاوت‘ کے خلاف سڑکوں پر اترآئے ہیں اور پارلیمان کو بحال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منگل کے روز دس ہزار سے زائد مظاہرین نے وزیر اعظم کھڑگ پرساد اولی کے دفتر کی طرف مارچ کیا اور ملکی پارلیمان کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے جو کپڑے پہن رکھے تھے ان پر اولی کی’بغاوت‘ کے خلاف نعرے درج تھے۔

صوبائی اسمبلی کے ایک ر کن لکشمن لامسال کا کہنا تھا”ہم وزیر اعظم کے غیر آئینی اقدام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور جب تک پارلیمان کو بحال نہیں کردیا جاتا اس وقت تک ہم اپنا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔”

کورونا وائرس کی وجہ سے بڑے اجتماعات پر عائد پابندیوں کے باوجود یہ ریلی نکالی گئی۔ جس میں ہزاروں افراد موجو دتھے۔

وزیر اعظم اولی نے اس دلیل کے ساتھ پارلیمان کو تحلیل کرنے کی سفارش کی تھی کہ حکمراں کمیونسٹ پارٹی کی داخلی چپقلش کی وجہ سے فیصلہ سازی کا عمل معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ خاتون صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے اس ماہ کے اوائل میں ہی اولی کی سفارش منظور کرلی تھی۔ ملک میں اب اپریل اور مئی 2021 میں نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔

پارلیمان کو تحلیل کیے جانے کے وجہ سے ملک بھر میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ حکمراں جماعت دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے اور دونوں ہی کمیونسٹ پارٹی کا نام اور اس کے نشان پر اپنے اپنے دعوے کر رہے ہیں۔ اس دوران صدر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں متعدد عرضیاں دائر کی گئی ہیں اور عدالت ان کی سماعت کرنے والی ہے۔

وزیر اعظم اولی کے حریف اور حکمراں جماعت کے دوسرے دھڑے کے رہنما پشپ کمل دھل سے جب ان مظاہروں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ”ہمیں سپریم کورٹ پر پورا اعتماد ہے لیکن ہمیں اس سے بھی زیادہ اعتماد اور امیدیں نیپالی عوام سے ہے۔”

اولی نیپال کو اس کے روایتی اتحادی بھارت سے دور کرکے چین کے قریب لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پشپ کمل دھل عرف پرچنڈ وزیر اعظم اولی کے ساتھ سیاسی اتحاد قائم کرنے سے قبل ایک ماونواز باغی گروپ کے رہنما تھے۔ اولی اور دھل کی مشترکہ صدارت میں متحدہ کمیونسٹ پارٹی نے 2017 کے عام انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی۔ دونوں رہنماوں نے وزیر اعظم کے عہدے کی پانچ سالہ مدت کو باہم شریک کرنے کا معاہدہ کیا لیکن اقتدار سنبھالنے کے بعد اولی نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔

اولی کے بعض ناقدین ان پر بدعنوانی اور کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی کے الزامات لگاتے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ نیپال کو اس کے روایتی اتحادی بھارت سے دور کرکے چین کے قریب لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نیپال کے سیاسی تجزیہ کار چندر دیو بھٹ نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیپال پر چین کا بڑھتا ہوا اثر بھارت کے لیے تشویش کی بڑی وجہ ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ چین کے اثرات بڑھتے ہی رہیں گے خواہ نیپال میں کمیونسٹ پارٹی کی حکومت ہو یا پھر کسی دوسری پارٹی کی۔ چندر دیو بھٹ کے مطابق ‘نیپال میں شہنشاہیت ختم کیے جانے کے بعد سے، چین نے نیپال کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کیے ہیں۔”

رواں مالی سال میں نیپال میں تقریبا ً90 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری چین سے آئی ہے۔ چین نے گزشتہ اکتوبر میں نیپال کو 50 کروڑ ڈالر کی اقتصادی مدد دی تھی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے نیپال کے دورے کے دوران اس مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔

Share this:
WhatsApp
Previous Post یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا
Next Post مولانا فضل الرحمن کو ایک دن میں دو سیاسی صدمے
Maulana Fazlur Rehman

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.