geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شمالی کوریا نے ‘بیلیسٹک میزائل’ کے مزید تجربے کیے

March 25, 2021 1 1 min read
Ballistic Missile
Share this:

Ballistic Missile

سیول (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی کوریا نے ممکنہ طور پرایک بار پھر سمندر میں بیلیسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس کا اس نوعیت کے ہتھیاروں کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے جمعرات کی صبح سمندر میں کم سے کم دو میزائل داغے تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ کس نوعیت کے میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کے تحت شمالی کوریا پر بیلیسٹک میزائل فائر کرنے پر پابندی عائد ہے تاکہ اسے اپنے جوہری پروگرام میں توسیع کے طور پر راکٹ تیار کرنے سے باز رکھا جا سکے۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ نامعلوم قسم کے میزائیل جنوبی صوبے ہمگیونگ سے جاپانی سمندر میں لانچ کیے گئے جسے شمالی کوریا میں بحیرہ مشرق کہا جاتا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدارتی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل فائر کیے جانے کے اس واقعے پر بات چیت کے لیے جلد ہی اپنی قومی سلامتی کی ایک میٹنگ طلب کرے گا۔

ادھر جاپان کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کا شبہ ہے کہ جنوبی کوریا نے دو بیلیسٹک میزائل لانچ کیے ہیں اور اگر یہ بات سچ ہے تو پھر امریکی صدر جو صدر بائیڈن کی انتظامیہ کے دور میں جنوبی کوریا کی جانب سے اس نوعیت کے ہتھیار کا یہ پہلا تجربہ ہوگا۔

جاپان کے وزیر اعظم یوشوہیدی سوگا کا کہنا تھا، ”ایک سال کے بعد انہوں نے اس طرح کے میزائیل لانچ کیے ہیں۔ اس سے ہمارے ملک اور خطے کے امن اور سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی بھی خلاف ورزی ہے۔”

تیس جون 2019ء کو ہونے والی یہ ملاقات اس لیے بھی ایک تاریخی واقعہ تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ یوں ایسے پہلے امریکی صدر بن گئے، جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں ہی شمالی کوریائی سرزمین پر قدم رکھا تھا۔ ٹرمپ سیئول سے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس ملاقات کے مقام پر پہنچے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ وہ اپنے دورہ امریکا کے دوران صدر بائیڈن سے اس میزائل لانچ سمیت شمالی کوریا کے مسئلے پر کھل کر بات کریں گے۔

جمعرات کو شمالی کوریا کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کا اس ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔ جنوبی کوریا کے حکام نے گزشتہ روز ہی بتا یا تھا کہ چند روز قبل بھی شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل سے دو میزائل فائر کیے تھے تاہم وہ بیلیسٹک میزائل نہیں تھے۔

حالانکہ امریکا نے اس میزائل تجربے کو یہ کہہ کر زیادہ اہمیت نہیں دی کی یہ شمالی کوریا کا حسب معمول رویہ ہے جس سے سکیورٹی کونسل کی قراداد کی مخالفت نہیں ہوتی ہے۔ امریکی صدر بائیڈن نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا، ”محکمہ دفاع کے مطابق یہ حسب روایت معمول کا عمل ہے۔”

حال ہی میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے دورے کے دوران جب جنوبی کوریا اور امریکا نے مشترکہ فوجی مشقیں کیں تو شمالی کوریا نے اس کے جواب میں اتوار کے روز دو میزائل فائر کیے تھے۔

امریکی وزیر خارجہ نے سیول اور ٹوکیو کے دورے کے دوران بار بار اس بات پر زور دیا تھا کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے باز رکھنا بہت اہم ہے۔ واشنگٹن کو اس بات کی توقع ہے کہ وہ اس حوالے سے شمالی کوریا سے دوبارہ بات چیت شروع کر سکے گا۔

لیکن شمالی کوریا کا امریکی پابندیوں اور جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر اصرار ہے کہ پہلے امریکا اس کے تئیں معاندانہ رویہ ختم کرے۔

سینیئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ اس حوالے سے ایک نئی حکمت عملی وضع کرنے میں مصروف ہے اور وائٹ ہاؤس اس حوالے سے اپنے اتحادی جاپان اور جنوبی کوریا سے بھی بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

Share this:
USA Todesstrafe Virginia
Previous Post امریکا: ریاست ورجینیا نے بھی موت کی سزا ختم کر دی
Next Post اسرائیل: اسلام پسند جماعت ’کنگ میکر‘ کی پوزیشن میں
Israel Elections

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.