geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شمالی کوریا سے جوہری پروگرام محدود کرنے کے اپیل

April 4, 2021 1 1 min read
North Korea, Nuclear Program
Share this:

North Korea, Nuclear Program

جنوبی کوریا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے پروگرام کے خلاف ایک ساتھ کھڑے رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے میری لینڈ میں ملاقات کے بعد شمالی کوریا سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنے متنازعہ میزائل اور جوہری پروگرام میں تخفیف کرے۔

حال ہی میں شمالی کوریا نے نئی امریکی انتظامیہ کو بھی دھمکیاں دی تھیں، اسی پس منظر میں امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اپنے جاپانی اور جنوبی کوریا کے ہم منصبوں، سوہ ہون اور شیگیرو کیتامارو سے میری لینڈ میں ملاقات کی اور اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات کے بعد تینوں نے ایک مشترکہ بیان میں شمالی کوریا کے جوہری اور اس کے بیلیسٹک میزائل پروگرام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ’پختہ سہ فریقی تعاون کرنے کے عز م کا اظہار کیا۔‘

اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے دو نئے بیلیسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا اور اسی پس منظر میں تینوں ملکوں کے حکام نے شمالی کوریا سے اپنے ہتھیاروں کے پروگرام سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کو کہا ہے۔

ماؤ زے تنگ عوامی جمہوریہ چین کے بانی ہیں۔ انہیں بیسویں صدی کی با اثر ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کی وجہ چین کا عالمی طاقت بننا ہے۔ اس کوشش میں سات کروڑ افراد کی جانیں ضرور ضائع ہوئی تھیں۔ سن 1976 میں ماؤ زے تنگ کی رحلت ہوئی تھی اور اُن کے آخری دیار کے لیے دس لاکھ افراد پہنچے تھے۔ ان کی نعش کو محفوظ کر کے بیجنگ میں اُن کے مزار میں رکھا گیا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ شمالی کوریا سے متعلق خارجہ پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے رہی ہے، جو جلد ہی مکمل ہونے والی ہے۔ صدر جو بائیڈن نے میزائل تجربہ کرنے کے حوالے سے شمالی کوریا کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضرورت کے مطابق وہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارت کاری کے استعمال کے بھی حق میں ہیں۔

ٹرمپ کے برعکس امریکا کی نئی پالیسی کیا ہے؟
شمالی کوریا سے متعلق بائیڈن انتظامیہ کی پالسی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بالکل برعکس ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ابتدائی دور میں شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان رسہ کشی پائی جاتی تھی۔ لیکن شمالی کوریا کے آمر کم جونگ ان سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ کا موقف بلکل بدل گيا تھا اور انہوں نے کہا تھا، ’’مجھے تو ان سے پیار ہوگيا ہے۔‘‘

ٹرمپ اپنے دور صدارت میں شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کو نظر نداز کرتے رہے اور اپنی خارجہ پالیسی کی میراث کو مستحکم کرنے کے مقصد سے پیونگ یانگ کے ساتھ ایک جوہری معاہدہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ انہیں اس بات کی امید تھی کہ شمالی کوریا ان امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کے بدلے میں اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے گا، جس کی وجہ سے اس کی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔

اس سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2018 میں سینگاپور میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران کم جونگ ان سے پہلی بار ملاقات کی اور پھر فروری 2019 میں ویتنام میں بھی ان کی ملاقات ہوئی تاہم دونوں رہنما ایسے کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔

اکتوبر 2019 میں سویڈن میں اسی معاملے پر پھر سے بات چيت ہوئی تاہم شمالی کوریا کے عہدے دار امریکی پابندیوں پر مایوسی کی وجہ سے امریکی سفارت کاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران مذاکرات کی میز سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران شمالی کوریا کے ساتھ ایک الگ اور نئی پالیسی وضع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کم جونگ ان سے بلا شرط ملاقات نہیں کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے ایک بار شمالی کوریا کے حمکراں کو ’ٹھگ‘ بھی کہا تھا، جس کے جواب میں شمالی کوریا نے انہیں ’پاگل کتا‘ کہا تھا۔

Share this:
Prince Hamza
Previous Post اردن کے سابق ولی عہد محل میں نظر بند، بعض سینیر عہدے دار بغاوت کے الزام میں گرفتار
Next Post میانمار: نسلی باغی گروپس فوجی جنتا کے خلاف
Myanmar Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.