geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول کے لیے نئے اقدامات کی ضرورت ہے: جرمنی

August 6, 2020 0 1 min read
Hiroshima Anniversary
Share this:

Hiroshima Anniversary

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی نے ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ دنیا کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اس دن کیا ہوا تھا اور جوہری طاقتوں کو نیوکلیائی معاہدوں سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سختی سے پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ”جوہری ہتھیاروں پر قابو پانے اور نیوکلیائی اسلحوں میں تخفیف کے سلسلے میں نئی تحریک اور مہم چلانے کی درخواست کی ہے۔” ان کا یہ بیان جاپان کے شہر ہیرو شیما پر جوہری بم گرانے کی 75ویں برسی کے موقع پر آیا ہے، جب امریکا نے دوسری عالمی جنگ کے اختتام پر نیوکلیائی ہتھیار استعمال کیے تھے۔ امریکا نے چھ اگست سن 1945 کی صبح ہیروشیما پر جوہری بم گرایا تھا جس میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد، جن میں سے بیشتر فوری طور پر، ہلاک ہوگئے تھے۔

تاریخی اعتبار سے دشمن ملک کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا یہ پہلا واقعہ تھا۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اس بارے میں کہا، ”دنیا کو کبھی بھی یہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ ہیرو شیما میں کیا ہوا تھا اور پھر چند روز بعد ناگاساکی میں کیا ہوا۔۔۔۔ اور آخر کیوں؟”

جرمن وزیر خارجہ کے طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمنی اور جاپان عالمی جوہری طاقتوں سے، ”مطالبہ کرتے ہیں کہ جوہری ہتھیاروں پر قابو پانے اور جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق ان کی جو خصوصی ذمہ داریاں ہیں ان پر وہ سختی سے عمل کریں۔”

جرمن وزیر خارجہ نے عالمی جوہری طاقتوں پر اس بات کے لیے نکتہ چینی کی کہ ان کی کوتاہیوں کے سبب اس سے متعلق بین الاقوامی معاہدے بے اثر اور ختم ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوسروں کے لیے ایک ناقص مثال قائم ہوتی ہے جس سے، ”شمالی کوریا جیسے ممالک کو بھی جوہری ہتھیاروں کو حاصل کرنے کا حوصلہ ملا۔” ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال اس لیے پیدا ہوئی کیونکہ جوہری طاقتیں ”وقتی مفاد کے لیے غیر ذمہ دارانہ طاقت کی سیاست کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ جس انداز میں شمالی کوریا نے جوہری طاقت کے حصول کے لیے اپنے عزائم اور خواہشات کا اظہار کیا ہے، اس سے یہ بات پوری طرح واضح ہوجاتی ہے کہ یہ مسئلہ بین الاقوامی برادری کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔

مریکا جاپان کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بعد اس سلسلے میں جو دلائل پیش کرتا رہاہے وہ آج تک متنازعہ ہیں۔ اس وقت کے امریکی صدر ہیری ایس ٹرومین نے جاپان کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کے لیے دوسرے شہر ناگا ساکی پر بھی جوہری بم گرانے کا حکم دیا تھا۔ ناگا ساکی پر دوسرا بم نو اگست سنہ 1945 کو گرایا تھا اور اس حملے میں 74 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس طرح جاپان نے 15 اگست کو اتحادی فوج کے سامنے سرنڈر کر دیا تھا اور جاپانی حکومت نے دو ستمبرکو ہتھیار ڈالنے کے سلسلے میں ایک باقاعدہ معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد دوسری عالمی جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔

اس وقت امریکا، روس، برطانیہ، فرانس اور چین جیسے پانچ ممالک کو عالمی جوہری طاقت مانا جاتا ہے۔ بھارت، پاکستان اور شمالی کوریا بھی جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کر چکے ہیں جبکہ غالب یقین یہ ہے کہ اسرائیل کے پاس بھی جوہری ہتھیار ہیں۔ لیکن یہ ممالک سنہ 1970 میں ہونے والے جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق عالمی معاہدے کا حصہ نہیں ہیں۔

امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے سلسلے میں ایک معاہدہ تھا تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے اس سے یہ کہہ کر الگ ہونے کا اعلان کیا ہے کہ روس اس طرح کے معاہدے کی پابندی نہیں کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں فریقین کے درمیان ‘دی نیو اسٹریٹیجک آرمس ریڈکشن ٹریٹی’ (ایس ٹی اے آرٹی) کے نام سے بھی ایک معاہد ہے جس کی معیاد آئندہ برس فروری میں ختم ہورہی ہے اور اگر اس معاہدے کی بھی تجدید نہیں ہوتی ہے تو پھر دونوں کے درمیان جوہری تخفیف اسلحے اور اس پر کنٹرول کا کوئی بھی معاہدہ باقی نہیں رہے گا۔

Share this:
Shah Salman
Previous Post شاہ سلمان کی لبنان کے لیے فوری انسانی امداد پیش کرنے کی ہدایت
Next Post فلپائن: کووڈ انیس سے جیت کر بھی زندگی کی بازی ہارنے والا شیر خوار
Philippinen Corona-Pandemie

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.