geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان سب کچھ کرے گا، افغان طالبان کیخلاف فوجی ایکشن نہیں کرے گا، وزیراعظم

June 26, 2021 1 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان سب کچھ کرے گا، افغان طالبان کے خلاف فوجی ایکشن نہیں کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کو انٹرویو میں کہا کہ یہ پورے پاکستان کا مصمم فیصلہ ہے کہ ہم کوئی فوجی کارروائی نہیں کریں گے ، پاکستان میں حکومتوں نے بساط سے بڑھ کر امریکا کی مدد کی، امریکا نے ہمیشہ پاکستان کے تعاون کو ناکافی سمجھا، ہمیشہ ڈو مور کا مطالبہ کیا، امریکا سمجھتا تھا کہ امداد کے بدلے پاکستان اس کی خواہش پر کام کرے گا جب کہ پاکستان امریکا سے اعتماد اور باہمی مفاد پر مبنی باوقار تعلقات چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل سیاسی ہے ورنہ وہاں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، پاکستان نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ کابل پر قبضہ نہ کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں اگر مودی کی جگہ کسی اور کی حکومت ہوتی تو پاک بھارت تعلقات بہتر ہوتے۔

امریکی اخبار کو انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات ہمیشہ قریبی رہے ہیں، پاک امریکا تعلقات، امریکا بھارت تعلقات سے دیرینہ ہیں، نائن الیون کے بعد پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان سےمزید کارروائی کا مطالبہ کرتا رہا جو پاکستان کے بس میں نہیں تھا، پاک امریکا تعلقات میں عدم اعتماد اسی وجہ سے ہوا لیکن مستقبل میں امریکا کے ساتھ پراعتماد تعلقات چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، ایسے مہذب تعلقات جو دو ملکوں کے درمیان ہونے چاہئیں، امریکا نے ہمیشہ پاکستان کے تعاون کو ناکافی سمجھا، امریکا سمجھتا تھا امداد کے بدلے پاکستان اس کی ایما پر کام کرے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان سےامریکی انخلا کے بعد پاکستان امریکا سے باوقار تعلقات اور تجارت کا خواہاں ہے، پاک امریکا تعلقات امریکا برطانیہ تعلقات کی طرح چاہتے ہیں، افغان جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے سے پاکستانیوں کا جانی نقصان ہوا، افغان جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے سے پاکستانیوں کا جانی ومالی نقصان ہوا، کئی ہزار پاکستانی جاں بحق اور 150 ارب ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کیلئے پاک امریکا مقاصد ایک سے ہیں، پاکستان خطے میں اب بھی اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے، خطے میں ایک طرف بھارت اور دوسری طرف چین جیسی اقتصادی قوتیں موجود ہیں۔

افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ افغانستان کے مسائل کا صرف سیاسی حل ہے، ورنہ سول وار کا خدشہ ہے، افغانستان میں سول وار سے پاکستان متاثر ہو گا جو امریکا اور پاکستان کے حق میں نہیں، پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے بھرپور اثر و رسوخ استعمال کیا، امریکا نے انخلا کی تاریخ کا اعلان کیا جسے طالبان نے اپنی جیت قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کیلئے پاکستان نے کردار ادا کیا، افغان صدر کے ساتھ اسی سلسلے میں ملاقات بھی کی، پاک افغان انیٹلی جنس روابط موجود ہیں۔

Share this:
Van Der Lane
Previous Post یورپی یونین ترکی کو شامی پنا گزینوں کے لیے مزید امداد فراہم کرے گا: وان دیر لین
Next Post پاکستان: کورونا سے 36 اموات، مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد ریکارڈ
Vaccination

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.