geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اُدھڑتا ہوا نیا پاکستان

March 28, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : حماد حسن

اگر اندھی عقیدت کے گھوڑوں پر سوار عمران خان کے پیروکار حقائق کی زمین پر قدم رکھ دیں تو نہ صرف ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی بلکہ وہ بہت دیر تک اپنے آپ کو کوستے رہیں گے کہ سیاسی بے بصیرتی اور خوش فہمیوں کا عذاب انہیں کن بے اماں راستوں اور سنگ بار موسموں میں لا کے چھوڑ گیا ہے۔

دگرگوں اقتصادی صورتحال مہنگائی کا عفریت سفارتی سطح پر ناکامیاں اور دنیا بھر میں تنہائی تو وہ بڑے مسائل ہیں جس نے تمام اھل فکر و نظر کو چونکایا بھی اور ڈرایا بھی ، لیکن اس کے علاوہ بہت سے ناکام منصوبے اور عقل سے عاری اقدامات اور اس کے بطن سے پھوٹتے مسائل نے ایک خلقت کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔

تحریک انصاف گزشتہ چھ سال سے خیبر پختون خواہ میں برسراقتدار ہے اور اس طویل عرصے میں اس بد نصیب صوبے میں صرف ایک ہی بڑا منصوبہ بی آر ٹی شروع کیا گیا جو نہ صرف شدید ناکامی سے دوچار ہے بلکہ پشاور کے شھریوں کی حالت زار قابل دید ہے وہ بھی گزشتہ دو سال سے . بی آر ٹی صرف روڈ نہیں بلکہ ایک مکمل پیکج تھا جس میں جدید پلازے ،باھر سے آنے والی گاڑیوں کے لئے محفوظ پارکنگ اس سے ملحقہ ٹرمینلز وغیرہ شامل تھے لیکن
اے بسا آرزو کہ خاک شد یہ منصوبہ کاغذات میں بنا اور عملی طور پر عذاب بنتا گیا. افتتاح کے لئے تاریخوں پر تاریخیں توادھڑتے اور ملیا میٹ ہوتے شھر کا مقدر خیر کیا جگاتی البتہ لطائف اور طنز کے روایتی ورثے میں ایک بیش بہا اضافہ ضرور کر چکی۔

اس کے ساتھ ساتھ پراسرار کہانیوں اور کرداروں نے اس منصوبے کو وہ “چار چاند “ لگائے کہ پختونوں کی روایتی کہانیوں کے ایک جانے پہچانے کردار “تورابان دیو “ کو بھی پسینہ آیا ہوگا ۔ صورتحال یہاں تک چلی گئی کہ پشاور ھائی کورٹ کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا اور اُنچاس ارب روپے سے سو ارب روپے تک پاؤں پیھلانے والے منصوبے کے بارے میں نیب کو انکوائری کرنے کا حکم جاری کیا ۔ معزز عدالت کی طرف سے حکم کا جاری ہونا تھا کہ پراسرار راہداریوں میں ایک تھر تھلی مچ گئی اور پشاور کا ترقیاتی ادارہ ؟ ( جسے یار لوگ پشاور بربادی ادارہ کہتے ہیں ) فورًا سپریم کورٹ جا پہنچا اور اگلے دن نیب انکوائری پر سٹے آرڈر اُٹھائے فاتحانہ شان سے لوٹ آئے ۔معزز سپریم کورٹ کا حکم تھا کہ آن گوئنگ “جاری “ منصوبے کے بارے میں انکوائری روک دی جائے ۔ بعض با خبر دوست تحقیق میں تاخیر کےان “فوائد “سے بھی آگاہ ہیں جو مخصوص لوگوں کی جھولی میں گر رہے ہیں۔

اس وقت صوبائی حکومت واضح طور پر دو حصوں میں منقسم ہے ، وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ محمود خان کو بی آر ٹی منصوبے کے بعض “معاملات “ اور تکمیل میں تاخیر پر شدید تحفظات ہیں حتٰی کہ ۲۳مارچ کو اس نے پراجیکٹ کا برائے نام افتتاح کرنے سے بھی انکار کیا ،وزیراعلٰی نے پراونشل انسپیکشن ٹیم کو یہ انکوائری کرنے کا حکم بھی دیا ہے کہ بی آرٹی منصوبہ تاخیر کا شکار کیوں ہوا ،جبکہ دوسری طرف صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی “نا معلوم وجوھات کی بناء پر “ اپنی چرب زبانی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔

جس میں ہوائی باتوں اور جھوٹی تسلیوں کی بہتات ہے ۔اگلے دن ایک ٹیلی وژن چینل کےٹاک شو میں پشاور کے مستعد اور با خبر صحافی طارق آفاق شوکت یوسفزئی کے سامنے منصوبے کے متعلق بہت سارے حقائق رکھتا اور اس کے بخئیے اُدھیڑتا دکھائی دیا – ظاہر ھے شوکت یوسفزئی ادھر ادھر کی بونگیاں مارنے کے علاوہ کر بھی کیا سکتا تھا لیکن اس میں حیرت کا پہلو ھر گز نہیں کیونکہ جس جماعت سے اس کی وابستگی ھے وہ اسی” بیانئیے ” پر کھڑی ھے.

اس وقت پشاور کی صورتحال یہ ہے کہ سب سے بڑے کاروباری مراکز صدر اور یونیورسٹی روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔ یونیورسٹی روڈ پر قائم ایک بڑے ھسپتال اور کئی سکولوں میں سناٹا چھانے لگا ھے کیونکہ اس روڈ کا رخ کرنا اب کسی عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ھے کاروباری طبقہ بد دُعاؤں کو سھارا بنائے ھوئے ہیں ،پشاور قومی جرگہ سڑکوں پر بیھٹا ماریں کا رہا ہے ۔ عام لوگ ایک مدت ہوئی کہ اپنی گاڑیاں گھروں سے نہیں نکال پائے ہیں اور پشاور شھر کا رُخ کرنا اب دل گردے والوں کا کام رہ گیا ہے ۔ اور یوں نیا پاکستا ن اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ جگمگا رھا ہے جس کے اُوپر اندھی عقیدتوں کے گھوڑوں پر سوار سفر سے بے بھرہ اور منزل سے بے خبر ایک بے بصیرت لشکر بھی محو پرواز ہے۔
Hammad Hassan

تحریر : حماد حسن

Share this:
Previous Post تھنک ٹینک C-100 نے عالمی بینک کے تعاون سے ’’ پاکستان ایٹ 100، مستقبل کی تعمیر ‘‘کے عنوان سے مکالمے کا انعقاد کیا
Next Post الزائمر کے مرض کی تشخیص مونگ پھلی کے مکھن سے؟
Peanut Butter

Related Posts

Trump Envoys Head to Moscow, Kyiv for Peace Push

# ٹرمپ کے ایلچی ماسکو اور کیف میں امن مشن پر روانہ

September 5, 2026
Paris Makes School Canteens Free for 17,000 Children

پیرس میں اسکول کینٹین مفت: 17,000 بچوں کے لیے اہم فیصلہ

September 5, 2026
Trump’s Renaming Spree: Narcissism or Imperial Power Play?

# ٹرمپ کا نام رکھنے کا جنون: طاقت کا دعویٰ یا بے اختیاری کا اعتراف؟

September 5, 2026
Ex-Minister Dati Seeks Return as Magistrate Before Trial

# رشیدہ داتی کا قضائی پیشے میں واپسی کا فیصلہ، کرپشن کیس کے پیش نظر تنقید کی زد میں

September 5, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.