geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تھنک ٹینک C-100 نے عالمی بینک کے تعاون سے ’’ پاکستان ایٹ 100، مستقبل کی تعمیر ‘‘کے عنوان سے مکالمے کا انعقاد کیا

March 28, 2019 0 1 min read
Share this:

لاہور (پریس ریلیز) پاکستان میں قابلِ عمل سماجی و معاشی پالیسی اقدامات پر کام کرنے والے ملک کے صف اول کے تھنک ٹینکC-100 نے پاکستان کے مستقبل کی تعمیر پر سوچ بچار و مکالمے کے لیے ملک کے صف اول کے کاروباری اداروں کے سربراہان کے لیے ایک نشست کا اہتمام کیا۔ یہ نشست کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں رکھی گئی جہاں نامور پالیسی سازوں نے ایسے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جن سے پاکستان 2047میں اپنے قیام کے ایک صدی بعد ایک مستحکم اور پُراعتماد خوشحال ملک بن کر اُبھر سکتا ہے۔

نشست کا آغاز C-100 تھنک ٹینک کے صدرو ایم ڈی ذیشان افضل کے خطاب سے ہوا جنھوں نے حاضرین کو یقین دہانی کرائی کہC-100 تھنک ٹینک سال 2047 تک پاکستان کی معیشت کو دو ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کے خواب کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گا۔ ان کے خطا ب کے بعد عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر Mr. Patchamuthu Illangovan نے عالمی بینک کی رپورٹ ’’ پاکستان ایٹ 100،(Pakistan@100) مستقبل کی تعمیر ‘‘ کے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا جبکہ عالمی بینک کے پروگرام لیڈر شبیہ علی محب اورچیف اکانومسٹ برائے ساؤتھ ایشیاء ہانس ٹمر نے اظہارِ خیال کیا۔ نشست کا اختتام ایک پینل مباحثے سے ہوا جس کے میزبان ذیشان افضل جبکہ مہمانوں میں معروف شخصیات بشمول عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر Mr. Patchamuthu Illangovan ،عالمی بینک کے پروگرام لیڈر شبیہ علی محب، عالمی بینک کے چیف اکانومسٹ برائے ساؤتھ ایشیاء ہانس ٹمر ، سی ای او ، کے ایس بی ایل و سابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج منیر کمال ، سی ای او جے ایس گلوبل کامران ناصر، سابق صدرو سی ای او بینک الفلاح ، عاطف باجوہ اور کے پی ایم جی کی پارٹنر منزہ بٹ شامل تھیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے C-100 کے صدر و ایم ڈی ذیشان افضل کا کہنا تھا:’’ہمیں بخوبی علم ہے کہ اپنے قیام کے ستر برس بعد بھی پاکستان کو کمزور معیشت ، آبادی میں اضافے ، غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ان مسائل کے حل سے 2047تک پاکستان کو دو ٹریلین ڈالر کی معیشت بنایا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے اس جیسے مکالموں کی ضرورت ہے جن میں ملک کے بڑے کاروباری اداروں کے سربراہان مستقبل کے مسائل سے نمٹنے اور پاکستان کا سماجی و معاشی منظر نامہ بدلنے کے لیے تبادلہ خیال کرسکیں۔ ہم ملک کے طول و عرض میں کاروباری رہنماؤں کے مابین بات چیت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے عالمی بینک کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ ‘‘

اس نشست میں گفتگو کا بڑا موضوع ’’ پاکستان ایٹ 100، مستقبل کی تعمیر ‘‘ رپورٹ کے نتائج رہے ۔ پاکستان ایٹ 100عالمی بینک کا اقدام ہے جس کا مقصد پاکستا ن کے مستقبل کے حوالے سے پالیسی سطح پر بامقصد بحث و تمحیص کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان ایٹ 100رپورٹ کا مقصد ان تمام مسائل پر روشنی ڈالنا ہے جن کا سامنا پاکستان کو آنے والے عشروں میں ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس رپورٹ کا مقصد ان تمام اصلاحات کی نشاندہی کرنا بھی ہے جو 2047تک پاکستان کو ایک معاشی طور پر مستحکم اور خوشحال ملک بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ C-100 اورعالمی بینک اس اشتراک کو مزید ترقی دینے اور پاکستان میں سماجی اور معاشی میدان میں موثر اقدامات اٹھانے کے لیے مواقع کی تلاش میں ہیں ۔

پاکستان کے صف اول کے تھنک ٹینک کی حیثیت سےC-100 کا مقصد ملک کے سماجی و معاشی شعبے میں ترقی کے لیے اقدامات کی نشاندہی کرنا ،مدد فراہم کر نا اورعملی اقدامات کرنا ہے۔ پاکستان میں تقریباً چار سو سے زائد کاروباری رہنماC-100 سے وابستہ ہیں، جن میں سے متعدد قومی و کثیر القومی کاروباری اداروں کی سربراہی کررہے ہیں۔ ادارے کا بنیادی مقصد پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے کاروباری شعبے کے علم و تجربے کی روشنی میں ٹیکسیشن ، کپیٹل مارکیٹس، گورننس، اسلامی بینکاری ، تعلیم ، ای او ڈی بی اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبوں میں بنیادی پالیسی اصلاحات کی سفارشات پیش کرنا ہے۔

C100 and World Bank Dialogue

C100 and World Bank Dialogue

C100 and World Bank Dialogue

C100 and World Bank Dialogue

Share this:
Corruption
Previous Post کرپشن زدہ معاشرے میں خود انحصاری کا خواب
Next Post اُدھڑتا ہوا نیا پاکستان
Imran Khan

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.