geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں جہادی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

March 1, 2019 1 1 min read
Imran Khan Speech
Share this:

Imran Khan Speech

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کی کئی سیاسی اور سماجی تنظیموں نے وزیر اعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ ابھینندن کمار کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ملک میں جہادی اور فرقہ ورانہ تنظیموں کے خلاف کارروائی بھی کرے۔

ان تنظیموں کے مطابق بھارتی ایئر فورس کے ونگ کمانڈر کی رہائی کا فیصلہ ایک طرف اگر اسلام آباد حکومت کا ایک اچھا اقدام ہو گا تو دوسری طرف ملک کے اندر حکومت کو ان جہادی تنظیموں کی روک تھام کے لیے بھی عملی اقدامات کرنا چاہییں، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہی ہیں۔ بھارت نے پاکستان کو ایک ایسا مجموعہ دستاویزات یا ’ڈوسیئر‘ بھی دیا ہے، جس کے بارے میں سیاست دانوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت کوئی ٹھوس ثبوت فراہم کرتا ہے، تو اسلام آباد کو ہر ایسی تنظیم کے خلاف کارروائی کرنا چاہیے، جو پلوامہ حملے میں ملوث رہی ہو۔

وزیر اعظم عمران خان نے ونگ کمانڈر ابھینندن کمار کی رہائی کا اعلان جمعرات اٹھائیس فروری کو اسلام آباد میں ملکی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے ایک مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا اور کہا کہ اس بھارتی پائلٹ کو کل جمعہ یکم مارچ کو رہا کر دیا جائے گا۔ امکان ہے کہ اس بھارتی پائلٹ کو واہگہ باڈر کے راستے واپس ان کے ملک بھیج دیا جائے گا۔

اس اعلان کو سراہتے ہوئے پاکستانی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے ڈوئچے ویلے کو بتایا، ’’ہم اس فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم اس کے ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر ثابت ہو جائے کہ پلوامہ حملے میں کوئی پاکستانی تنظیم ملوث ہے، تو اس کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ غیر ریاستی عناصر کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر بدنام ہوتا ہے اور ہماری ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ ہمیں یہ شکایت رہی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے باوجود ایسی تنظیموں کے خلاف اقدامات نہیں کیے گئے۔‘‘

جمعیت علماء اسلام فضل الرحمن گروپ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ عمران خان کا سخت مخالف ہے ۔ اس جماعت نے حال ہی میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف بڑے بڑے مظاہرے بھی کیے تھے۔ اس جماعت پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ جہادی تنظیموں کی حمایت کرتی ہے۔ لیکن پارٹی کے ایک معروف رہنما مولانا جلال الدین نے بھی پاکستانی حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’ہم پی ٹی آئی کے خلاف ہیں لیکن ہم ہر اس اقدام کو سراہیں گے، جو امن کے لیے ہو۔ اگر بھارت ثبوت دے، تو ہمیں ہر اس تنظیم کے خلاف اقدامات کرنا چاہییں، جس نے ایسا کوئی کام کیا ہو۔ حالانکہ خود کش حملہ آور مقامی کشمیری تھا، لیکن پھر بھی اگر کسی پاکستانی تنظیم کا اس میں ہاتھ تھا، اور اگر بھارت ٹھوس ثبوت فراہم کرتا ہے، تو پاکستان کو کارروائی کرنا ہو گی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘

حالیہ مہینوں میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی عمران خان کی حکومت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا لیکن ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی اس حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس تنظیم کے ایک عہدیدار اسد بٹ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت بھی اس کا مثبت جواب دے گا۔ میں یہ بھی کہوں گا کہ پاکستان غیر ریاستی عناصر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرے، جنہوں نے نہ صرف پڑوسی ممالک کو نقصان پہنچایا بلکہ ہمارے بھی ہزاروں شہریوں کی جان لی۔ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو بین الاقوامی برادری ہماری اس معاشی بحران سے نکلنے کی کوششوں میں مدد بھی نہیں کرے گی، جس کا ہمیں اس وقت سامنا ہے۔‘‘

ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور جہادی تنظیموں کا بڑا گہرا تعلق رہا ہے، جو اب بھی ہے اور ریاستی ادارے کسی بھی صورت اس تعلق کو توڑنا نہیں چاہتے۔ معروف دفاعی تجزیہ نگار ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کے خیال میں پاکستان بھار ت کی طرف سے دیے گئے ڈوسیئر پر کوئی کام نہیں کرے گا۔

بھارتی ڈوسیئر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’ممبئی اور پھر پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھی نئی دہلی نے ڈوسیئر دیا تھا۔ کیا اس پر کوئی ایکشن لیا گیا تھا؟ اس ڈوسیئر پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا کیونکہ جیش محمد آئی ایس آئی کا بہت پرانا اثاثہ ہے اور ایسی تنظیموں سے ریاستی اداروں کے تعلقا ت عمران خان کے ساتھ روابط سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ تو، میرے خیال میں تو کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔ شاید کچھ مصنوعی اقداما ت کیے جائیں۔‘‘

بین الاقوامی برادری کا پاکستان پر ایسے اقدامات کے حوالے سے دباؤ بہت زیادہ ہے، کیا اسلام آباد اس دباؤ کو نظر انداز کر سکے گا؟ اس سوال کے جواب میں عائشہ صدیقہ نے کہا، ’’فواد چوہدری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بہاولپور میں جیشِ محمد کا مرکز نہیں بلکہ ایک مسجد ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ انہیں اتنا بڑا مرکز صرف ایک مسجد نظر آتا ہے۔ حیرت تو اس بات پر بھی ہے کہ پاکستان میں کوئی یہ نہیں پوچھ رہا کہ اس تنظیم پر پابندی تو برسوں سے ہے، تو پھر اس نے اتنا بڑا مرکز کیسے تعمیر کر لیا؟ اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ایسی تنظیموں کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا اور پاکستان اس بیرونی دباؤ کو نظر انداز کر دے گا۔‘‘

Share this:
Press Conference
Previous Post بھارتی مسلح افواج کے حکام صحافیوں کو پاکستان پر حملے کا ثبوت نہ دے سکے
Next Post مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری، مزید 2 کشمیری شہید
Indian Army in Kashmir

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.