geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسافر گاڑیوں میں غیر معیاری گیس سلنڈر، چلتے پھرتے بم

June 9, 2019 0 1 min read
Passenger Vehicles - Gas Cylinders
Share this:

Passenger Vehicles - Gas Cylinders

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

مسافر ویگنوں خاص طور پر طلبہ کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات میں کوئی نمایاں کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ، سیکرٹری آر ٹی اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کی کاروائیاں سوالیہ نشان بن چکی ہیں ،ہر واقعہ کے بعد انکوائری کمیٹیوں کا قیام عوام اور خاص طور پرحادثوں میں جاں بحق ہونے والوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کرتی ہیں سب کچھ سامنے ہونے کے باوجود اعلی احکام اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کا ایکشن نہ لینا معاشرے میں بے حسی کی واضح نشانی بن چکی ہے مسافر ویگنوں اور دیگر گاڑیوں میں ناقص گیس سلنڈروں کے استعمال پر پابندی کے باوجود اس پر کنٹرول حاصل نہ کر سکنے کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں کے سر جاتی ہے۔

آئے روز اِکا دُکا گاڑیوں کے چالان کر کے تصاویر اور پریس ریلیز جاری کروائی جاتی ہیں ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹرانسپورٹرز کے غیر قانونی اقدامات کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ، یہ کیسے ممکن ہے کہ متعلقہ اداروں کے اہلکار ویگن اسٹینڈسے مسافر لے کر جانے والی گاڑی کو چیک بھی کریں اور وہ ہی ویگن کچھ فاصلے پر گیس سلنڈر کی لیکج یا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوکر قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن جائے ، ویگنوں اور گاڑیوں میں ناقص گیس سلنڈر دراصل چلتے پھرتے بم ہیں جس سے آج اور ماضی قریب میں کئی حادثات رونما ہوئے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا خاص طور پر سکول ، کالج کی ویگنوں میں یہ بم نصب ہیں انکو کلیئرنس دینے والے ادارے نہ جانے کس مصلحت کے تحت خاموش ہیں ایسا ہی ایک حادثہ عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد ہفتہ کی صبح کو اڈہ گیمبرکے قریب ،تھانہ یوسف والا کی حدودمیں مسافر ویگن کو پیش آیا، ریسکیو زرائع کے مطابق مسافروں سے بھری ویگن میں گیس لیکج اور شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔جس سے دو بچے موقع پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 9افراد بُری طرح جھلس گئے جن کوڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیاریسکیو 1122کے زرائع کے مطابق اڈہ گیمبرکے قریب ،تھانہ یوسف والا کی حدودمیں مسافروں سے بھری ویگن کو اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 2 بچے جاں بحق اور 9 افراد شدید جھلس گئے جاں بحق ہونے والے میں دو بھائی احمدعلی ولد سعید عمر دس سال اور حماد ولد سعید احمد عمر آٹھ سال ہیں ان کا تعلق ساہیوال سے ہے ریسکیو زرائع کے مطابق ویگن میں گیس لیکج اور وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔

اس حادثے میں گیارہ افراد متاثر ہوئے جن میں دو بچے موقع پرجاں بحق ہو گئے جبکہ مرودں اور عورتوں سمیت 9 افرادشدیدزخمی ہوئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس ریسکیو اور 2 فائر وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا ہے ریسکیو نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر جھلسنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر مریم خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات ایم ایس رائے نیاز کو دیں حادثہ میں جھلس کر زخمی ہونے اور جاں بحق افراد کی معلومات کے لئے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے پانچ شدیدزخمی افراد زین ولد سعید احمد ، علی حسن ولد سعید احمد ،سعید احمد ولد سردار احمد ،امیراں بی بی زوجہ ظہور احمد ، ظہور احمد ولد میاں وریام کو جناح اہسپتال لاھور ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ محمد رمضان ولد محمد بشیر ،احمد علی ولد روشن دین ، محمد ریاض ولد شبیر ،حمزہ ولد محمد جمیل ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں زیر علاج ہیں۔

اس المناک حادثے اور ماضی قریب میں آگ لگنے سے ہونے والے ویگنوں میں حادثات کی سب سے بڑی وجہ غیر معیاری گیس سلنڈر ہیں گزشتہ چند ماہ سے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے مسافر گاڑیوں خاص طور پر ویگنوں میں گیس سلنڈروں کا استعمال بڑھ گیا ہے ٹرانسپورٹرز کرایہ پٹرول کے استعمال کے حوالہ سے وصول کرتے ہیں جبکہ گیس کا استعمال کر کے بھاری منافع کماتے ہیں اِن وہیکلزکو کلیئرنس دینے والے اداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے چند مفاد پرست دولت کے لالچ میں انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی دس ماہ کی مدت میں عوام کو مہنگائی ، ٹیکسوں میں اضافہ ،قرضوں کے بوجھ میں اضافہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کر پائی عوام کو اس حکومت سے بڑی توقعات تھیں کہ کرپشن کا خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے گا لیکن حکومت پنجاب ابھی تک کوئی واضح پالیسی بنا کر عوام کی مشکلات میں کمی نہیں لا سکی ہاں البتہ اُن حلقوں میں جہاں پی ٹی آئی کے نمائندے الیکشنوں میں کامیابی حاصل نہیں کر پائے وہاں کی بیوروکریسی اُنھیں ایم این اے ، ایم پی اے سے زیادہ پروٹو کول دینے میں مصروف نظر آتی ہے وہاں حکومت کی جانب سے شروع کی گئی تمام مہمات جن میں کلین اینڈ گرین ہو یا چاہے شجر کاری، صحت کی سہولیات کے حوالہ سے ہوں سب تصاویر تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں جبکہ سب اچھا کی رپورٹ بڑے دھرلے سے جاری کی جاتی ہے حکومت کو چاہیے کہ ویگنوں میں غیر معیاری سلنڈروں کی تنصیب کے خلاف بلا تفریق بھر پور ایکشن لے۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Mustafa Abad
Previous Post مقامی صحافی عرفان کمبوہ کے والد خوشی کمبوہ انتقال کر گئے
Next Post تفضیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ نو اور اس کے گردونواح کے علاقے میں پتنگ بازی عروج پر
kite Flying

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.