geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پطرس بخاری بطور شاعر

January 9, 2020 0 1 min read
Patras Bukhari
Share this:

 Patras Bukhari

تحریر : راج محمد آفریدی

اکتوبر ١٨٩٨ ئ،وفات :٥ دسمبر ١٩٥٨ئ) کا نام ذہن میں آتے ہی لاشعوری طور پر لبوں پر مسکراہٹ چھا جاتی ہے۔اس کی وجہ ان کی تصنیف ”پطرس کے مضامین”ہے۔گیارہ مضامین پر مشتمل یہ مختصر سی کتاب اردو ادب کے مزاحیہ سرمائے میں اپنی منفرد پہچان سے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہے۔اسی کتاب سے پطرس بخاری کو اردو ادب میں طنز و مزاح کے سب سے بڑے علمبردار ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

پطرس بخاری کے متعلق مختلف جامعات،ادبی محفلوں اور سیمیناروں میں ”پطرس کے مضامین”کو سامنے رکھ کربحث کی جاتی ہے۔جس کی وجہ سے مذکورہ کتاب کی اہمیت میںمسلسل اضافہ ہوتا رہتاہے مگر ادبی پیرائے میں اس کا ایک منفی پہلو بھی اجاگر ہوا۔وہ یہ کہ نئی پود پطرس بخاری کے دیگر ادبی کارناموں سے بے خبرہوتی چلی گئی۔ان میں سے بیشتر کے علم میں نہیں ہوگا کہ موصوف انگریزی، فارسی، پشتواورفرانسیسی ادبیات کے ماہر ہونے کے ساتھ اردو ادب کے ایک معروف نقاد،براڈ کاسٹر،مقرر،مترجم،سفرنامہ نگار،ڈراما نگار اور شاعر بھی تھے۔
زیرِ نظر مضمون کو طوالت سے بچانے کے لیے محض پطرس بخاری کی شاعری کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ان کو شاعرانہ ذوق وراثت میں ملا۔ان کے والد سید اسداللہ شاہ خود اشعار کہنے کے ساتھ پشاور کے مشاعروں کی صدارت فرماتے تھے۔یہی خاصیت پطرس میں بھی تھی۔وہ بھی مختلف ادبی محفلوں اورمشاعروں کی صدارت کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
پطرس بخاری بھائیوں میں تیسرے نمبر پرتھے۔بڑے بھائی سید غالب شاہ کے بعد سید محمد شاہ،پھر احمد شاہ(پطرس) اور آخر میں ذوالفقار علی بخاری پیدا ہوئے تھے۔ایک بڑی بہن بھی تھیں۔بہن بھائیوں میں سید محمد شاہ بھی شاعری سے لگائو رکھتے اور ”رفعت” تخلص رکھتے۔پطرس نے ان کا اثر بھی قبول کیا۔اس کے ساتھ پطرس بخاری کی اٹھک بیٹھک ہندوستان کے نامور شعرا ء و ادبا ء کے ساتھ تھی۔جن کی صحبت آپ کو شاعری کی جانب گامزن کرگئی۔ان میں عبدالمجید سالک،صوفی تبسم،احمد ندیم قاسمی،غلام رسول مہر،علامہ اقبال، امتیاز علی تاج اورہاجرہ مسروروغیرہ کے نام اہم ہیں۔پطرس اور اقبال کے آپس میں دوستانہ روابط تھے جس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ علامہ اقبال نے پطرس بخاری پر ایک نظم ”ایک فلسفہ زدہ سید زادے کے نام” بھی لکھی ہے جو ”ضربِ کلیم” میں شامل ہے۔
پطرس بخاری کی شاعری محض تفریح طبع کے لیے ہے ۔اس صنف کی جانب ان کی توجہ کم رہی۔اس لیے ان کے بہت کم اشعار دستیاب ہیں۔ان میں نظمیں اور غزلیں شامل ہیں جن میںبچوں کے لیے بھی نظمیں موجود ہیں۔پطرس بخاری نے اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں اشعار کہے ہیں۔ایک فارسی غزل میں ”بخاری”تخلص استعمال کیا ہے۔ قارئین کی دلچسپی کا ساماں کرتے ہوئے یہاں پطرس بخاری کے اردو اور فارسی کے چندنمایاں اشعار درج کیے جارہے ہیں:
میں نے کہہ تو دیا تجھ سے عشق ہے مجھ کو ترا ہی در میری آوارگی کا محور ہے
ترا ہی حسن ہے فطرت کا آخری شاہکار کہ جو ادا ہے وہ تیری ادا سے کمتر ہے
شبِ وصال کے اس مخملیں اندھیرے میں مری تلاش میں فردا کی روشنی بھی ہے
مجھے تو آکے ملی وقت کے دوراہے پر کہ صبح زیست بھی ہے موت کی گھڑی بھی ہے
جو تو کہے تو کسی میکدے میں چل بیٹھیں جو دل کی بات ہے دل میں وہ دل کی بات کریں
میں خم کے سائے میں سرگوشیاں کروں ایسی کہ تیرے لب مری ہر بات کو نبات کریں
ایک قطعہ ہے کہ:
اٹھ گیا اپنے یہاں سے ٹیلی فون اب کہیں جاکر ملے گا اگلی جون
اس کے ہونے سے رہا کرتی تھی چخ یہ چمن یونہی رہے گااور۔۔۔الخ
اسی طرح بچوں کے لیے ایک نظم ” دہلی کی سیر”میں کہتے ہیں کہ :
ایک چھوٹا سا لڑکا الٰہ آباد کا اپنے گھر سے چلا اور دہلی گیا واں جو پہنچا تو دیکھا
کہ اس جا کے لڑکے ہیں ویسے ہی ننھے
اور اس جا کے گنے ہیں ویسے ہی لمبے
اور اس جا کی برفی ہے ویسی ہی میٹھی
اور اس جا کی بلی ہے ویسی ہی موٹی
اور اس جا کی چڑیاں ہیں ویسی ہی چھوٹی
اور اس جا کی چالیس ہیں بیس اور بیس
اس نے یہ کچھ جو دیکھا تو حیراں ہوا اور تکتا رہا اور تکتا رہا اور حیراں ہوا
پطرس بخاری کے چند فارسی اشعار ملاحظہ ہوں:
اے حسن تو زیادہ تماشہ کنم ترا عمرم دراز بادِ تمنا کنم ترا
برہم نظر مکن منِ ناکردہ کار را گر التجائے بوسئہ بے جا کنم ترا
بہ تبسم چہ تسلی بہ نگاہے چہ قرار لشکر آرزوئے از لبم انگیختہ
نگاہِ دزدیدہ افگندی بدل چوں راز جاں دارم نظر کردی بہ بے باکی و فصل داستانمم شد
مگر آوارگی آرد سوئے منزل بخاری را کہ از گمراہی خود ہم زراہِ گمر ہاں گم شد

Raj Afridi

تحریر : راج محمد آفریدی

Share this:
Fawad Chaudhry
Previous Post غیرت کا جنازہ ہے ذرا دُھوم سے نکلے۔۔۔
Next Post قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ٹرافی شوٹنگ بال فیسٹیول میچ “خان محمد چنا الیون “نے جیت لیا
Shooting Ball Festival Match

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.