geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

غیرت کا جنازہ ہے ذرا دُھوم سے نکلے۔۔۔

January 9, 2020 1 1 min read
Fawad Chaudhry
Share this:

Fawad Chaudhry

تحریر : اے آر طارق

فواد چوہدری بھی نجانے کیا ”عجب ”چیز ہے جو نجانے قدرت نے تحریک انصاف کوہی کیوں تفویض کی ہے ۔دوسروں کو اِس ”نعمت ربی”سے نجانے کن مصلحتوں کے باعث محروم رکھا یا شاید کہ اپوزیشن کی کسی نیکی کے طفیل اِن کو عطا نہیں ہوئے اوریہ کہ تحریک انصاف کے نجانے کن خراب کرموں کا عمل دخل ہے کہ ان کے حصے میں آگئے ۔میرا تو یہی کہناہے کہ شاید خداجن سے ناراض ہوتا ہے یا جنہیں ذلیل کروانا ہو،انہیں فواد چوہدری دے دیتا ہے۔فواد چوہدری جتنے قابل ہیں اتنے نظر نہیں آتے ہیں۔جتنے معاملہ فہم بنتے ہیں اُتنے دکھائی نہیں دیتے ہیں۔اس لیے کہ فواد چوہدری کا ہرکام،طورطریقہ ا وراندازِگفتگوباعث شرمندگی وندامت اورسر جھکانے کا سبب بنتا ہے۔ اِن کا طرزعمل اور گفتگو کسی بھی طرح سے یہ ثابت نہیں کرتی کہ وہ پڑھے لکھے،باشعور،سنجیدہ یا جہاندیدہ شخص ہیںوہ الگ بات ہے کہ تعلیمی ڈگریاں رکھتے ہیں ۔قانون دان بھی ہیں اوربطور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔

اکثر سمجھ دار اور حکومتی اعلیٰ منصب پر بیٹھے ہونے کے باوجودبات اورکام ایک بھی ڈھنگ کا نہیں کرپاتے ہیں۔ گفتگو میں پائیداری اور پختگی نام کو بھی نہیں ہے ۔کسی بھی خود سے رونما ہوجانے والے واقعے کو ثبوتوں اور دلائل سے غلط ثابت کرنے کی طرف نہیں جاتے بلکہ اپنی کمزوریوں کے سبب اُس پر دوسروں سے لڑنے جھگڑنے پر اُترآتے ہیں۔ اکثر خود کو پیش آجانے والے معاملات کو ہاتھا پائی تک لے جاتے ہیں۔غلطیوں پر غلطیاں کرتے جاتے ہیں مگر سدھرنے اور اپنی اصلاح کرنے کی طرف نہیں آتے ہیں۔ غلط کام اور فعل بھی سرانجام دیتے ہیں اور پھر اُس کے منظر عام پر آنے سے بھی گھبراتے ہیں۔افراد پر تنقید وتبصرہ بھی کرتے ہیں اور کہیں سے شور اُٹھے یہ بھی برداشت نہیں کرتے ہیں۔اپنی ہی فرماتے ہیں۔

دوسروں کی کم کم ہی سنتے ہیںاگر اِن کو کوئی اپنی بات سمجھائے یا غلطی کا احساس دلائے تو وزیر والا رعب جھاڑتے آئو دیکھا نہ تائو اگلے پر پل پڑتے ہیں۔اِس سلسلے میں انتہائی نامعقول ثابت ہوئے ہیں۔اپنے قول وفعل میں موجود تضاد کی وجہ سے اکثر ہر تھاں تے ذلیل و رسوا ہوئے دوسروں کو تماشا بناتے خود ایک کھیڈبن جاتے ہیںجو کہ ساری کی ساری اِن کی کم عقلی پر مبنی ہوتی ہے۔دوسروں کی محفلوں میں جاکر اپنے ارمان کا تو خون کرتے ہی ہیں دوسروں کی خوشیوں اور ہنستے بستے ماحول کابھی رنگ پھیکا کردیتے ہیں۔ایسی لڑائی ڈالتے ہیں کہ اپنا اور میزبان محفل کا سارا بھرم اور سکون غارت کرکے رکھ دیتے ہیں ۔اِنہیں اپنے سے اختلاف کرنے والوںکو سرے محفل ہجوم میں تھپڑ مارنے کی ایسی گندی لت پڑچکی ہے کہ ظالم ساتھ چھوڑنے کو نہیں آتی ہے۔اپنی اِس عادت کے باعث غیروں کے ساتھ ساتھ حلقہ یاراں میں بے عزت سے ہوئے پڑے ہیں۔اکثر اِس گھمنڈ میں کہ میں وزیر ہوںہر جگہ ہر محفل میں ہنگامہ آرائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔اپنی وزارت کے طاقت کے زعم میں مبتلا ہوئے ہر طبقہ فکر کے افراد سے مڈبھیڑ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ایسے لوگ عوام کے ذریعے سے وزارت کی کرسی پر پہنچتے ہیں۔

جب بہت زیادہ ظلم وستم ڈھانے لگتے ہیں اور ہر طرف کہرام کی شکل اختیار کر لیتے ہیں تو جب اپنے ظلم وستم کے سبب دوسروں کی نظروں یا اقتدار و اختیار کے منصب سے گرتے ہیں تو پھر ایسے لوگوں کو سہارا دینے والا کوئی نظرنہیں آتا۔ایسے صاحب اقتدار لوگ اکثر خود سہاروں کی تلاش میں ایک پارٹی سے دوسری پارٹی کا سفر طے کرتے کھجل نظر آتے ہیں۔انتہائی کمزور مگر بے بس افراد کے لیے ننگی تلوار جیسے۔طاقتور لوگوں کے گھروں کے سامنے خود بچھے ہوئے ہوتے ہیں اور کمزور کو اپنے قریب بھی پھٹکنے نہیں دیتے۔اکثر اپنی کرتوتوں کے باعث ننگے اور حال و بے حال ہوتے ہیںمگر بڑی ہمت نکال کر” سب اچھا” کا ناٹک کر رہے ہوتے ہیں۔بگڑے ہوئے رئیس زادوں کی بگڑی ہوئی اُولاد،بہت مجبور ،لاچار بے بس ،قابل رحم حالت میںاکژایسے ہی کاموں میں ملوث پائی جاتی ہے ۔جس طرف اشارہ اینکرپرسن مبشر لقمان نے کیا ہے۔دوسرے کاکچھ نہ کرسکنے پر اُسے مرنے مارنے پر تل جاتے ہیں۔

صریحا گہنگار مگر انتہائی ظالم رُوپ والے ہوتے ہیں ایسے سفاک لوگ جو اقتدار و اختیار پاکر اپنی اصلاح نہیں کرتے ۔توبہ کرکے اچھے کی طرف نہیں آتے مگر لڑبھڑ جاتے ہیں پوری ڈھٹائی کے ساتھ۔ایسے لوگ اکثر خسارے میں ہی جاتے ہیں۔اکثر اپنی اِنہی عادات بد کے باعث ہر اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ نعمت ربی سے یکسر محروم ہوجاتے ہیںمگر سمجھتے ذراسا بھی نہیں۔اگر ملک عزیز پاکستان میں ریاست مدینہ والا نظام ہوتا اور اسلام کے سنہری اصولوں کی پاسداری ہوتی تو آج ایسے وزیر اپنی اِن حرکتوں پر قصہ پارینہ بن چکے ہوتے اور دوسروں کی عزت و آبرو کو خوامخواہ اچھالنے والے صحافی سزاکے حق دار۔وہ تو اللہ دونوں کا بھلاکرے کہ ملک میں ریاست مدینہ والا نظام نہیں اور نہ ویسے فیصلے ۔دونوں ہی کی ساری انگلیاں گھی میں ہیںمکمل اور ساری ڈوبی ہوئی۔یہ ملک پاکستان اصلاح کرنے سے زیادہ ہم نے اِنہی ”دمن چھینوں”کے لیے ہی رکھا ہوا ہے جنھوں نے اِسے ایک پرامن اسلامی فلاحی ریاست کے لیے بنایا تھا وہ اللہ کو پیارے ہوگئے ہیںاِس لیے یہ ملک فواد چوہدری اورمبشر لقمان جیسوں کی ہی جاگیر بن کے رہ گیا ہے ۔جہاں آپ کا جو جی میں آئے کہتے ، بولتے اورکرتے ر ہو ۔کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ہے۔ریاست ویسے ہی لولی لنگڑی اور سہاروں کی محتاج ہے۔افسوس ایسے لوگوں کے سہاروں اور بیساکھیوں پر کھڑی ہے جو ملک عزیز میں اِس طرح کے عزت ووقار کے منافی کھیل تماشے کے عادی اورشیدائی ہوتے ہیں۔

خدا خیر کرے ملک کے ذہین وفطین دماغ کس طرف چل پڑے ہیں۔ کس بات یا معاملے پر آپس میںباہم گھتم گھتا ہے ۔آخر تو کوئی بات ضرور ہے جس کی پردہ داری مقصود ہے۔اصل معاملہ ہے کیا۔کون سچا کون جھوٹا ۔معاملے کی صحیح تہہ تک پہنچ کر دودھ کا دودھ پانی کا پانی کرنا ہوگا۔اگر آج اِس معاملے کو ایسے ہی چھوڑ دیا تو کل کلاں بہت بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے جو پھر ہمارا دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ بہا کر لے جائے گا اور ہماری رہی سہی تہذیب و ثقافت ، بھائی چارے ،رواداری اورعزت کے پلے کچھ بھی نہیں چھوڑے گا۔اِس معاملے کی سنگینی کو ریاستی سطح پر نظر انداز کرنا بہت بڑی حماقت اور بے وقوفی والی بات ہونگی۔جس کا رزلٹ مستقبل میں اچھا نہ نکلے گا۔اِس طرح کے معاملات کے کنٹرول اور حتمی حل کے لیے کسی نہ کسی نتیجے پر پہنچنا ضروری ہے اوریہی بہتری کا راستہ ہے ۔اِس کے علاوہ ہر راستہ انتشار و فساد کی جانب ہی بڑھتا ہوانظر آتا ہے۔
A R Tariq

تحریر : اے آر طارق

Share this:
Metro Bus Strike
Previous Post میٹروبس انتظامیہ کی نجی کمپنی سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم
Next Post پطرس بخاری بطور شاعر
Patras Bukhari

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.