geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ڈی ایم کی گولہ باری

December 27, 2020 0 1 min read
PDM
Share this:

 PDM

تحریر : روہیل اکبر

پی ڈی ایم میں شامل 11 جماعتوں نے اپنی توپوں کا رخ براہ راست جی ایچ کیو کی طرف کررکھا ہے اور بغیر کسی وقفہ کے ان کے منہ سے گولہ باری جاری ہے اپوزیشن نے اس بار جس طرح فوج پر حملہ کیا پہلے ایسا کبھی نہیں ہواشائد اسکی وجہ یہ ہے کہ ان سب کا راشن پانی بند ہوچکا ہے مولانا فضل الرحمن کو نوٹس نیب نے بھیجا ہے اور انہوں نے چڑھائی فوج پر کررکھی ہے ایسے لگتا ہے کہ اپوزیشن فوج کے خلاف بھارت کی زبان استعمال کر رہی ہے اوراپنی چوری بچانے کے لیے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں بظاہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا کر اپوزیشن آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف کو ٹارگٹ کررہی ہے۔

اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو کیا اپوزیشن الیکشن کمیشن کے پاس گئی؟ اپوزیشن نے کوئی ثبوت دیے نہ کسی کے پاس گئے اور اداروں پر بولنا شروع ہوگئے اس وقت اپوزیشن کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ ان کو این آر او دے دیاجائے اگرایسا ہوا تو این آر او دینے والے بھی ملک دشمن سمجھے جائیں گے آجکل سوشل میڈیا کا دور ہے اور کوئی چیز عوام کی نظروں سے اوجھل نہیں رہ سکتی اور اسی میڈیا کو بھارت بھی پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا کچھ عرصہ قبل یورپی یونین کی ڈس انفو لیب نے انکشاف کیاتھا کہ ہندستان نے 700 جعلی نیوز ویب سائٹس بنا رکھی تھیں جس میں مردہ اشخاص کے ناموں کو بھی استعمال کیا اور اس کا واحد مقصد یہ تھا کہ پاکستان کو دنیا میں برے انداز میں پیش کیا جائے تا کہ باہر سے کوئی پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کرے خاص طور پر پاکستانی فوج کو ہدف بنایا گیا کیوں کہ بھارت طویل عرصے سے چاہتا ہے کہ پاکستانی فوج کمزور ہو اور ان کی پوری منصوبہ بندی ہے کہ دنیا میں پاکستانی فوج کو اس طرح پیش کیا جائے کہ جیسے وہ دہشت گرد ہیں۔

جبکہ نریندر مودی تو گزشتہ آرمی چیف کو دہشت گرد بھی کہہ بھی چکا ہے اور بدقسمتی سے یہ جعلی نیوز سائٹس اپوزیشن کی پی ڈی ایم کو بھی فروغ دے رہے تھے پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن اس طرح پاکستانی فوج، آرمی چیف، آئی ایس آئی چیف کو اس طرح ہدف بنا رہی ہے اس سے قبل اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اپوزیشن کا موقف یہ ہے کہ الیکشن میں فوج نے دھاندلی کروائی اس لیے حکومت سلیکٹڈ لیکن کوئی ان سے پوچھے کہ اگر انتخابات می دھاندلی ہوئی ہے تو کیا آپ الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ گئے یا پارلیمنٹ میں آئے کسی فورم پر آپ نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ اسی طرح امریکی انتخابات میں جب ری پبلکنز نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے تو میڈیا پہلے کہتا تھا کہ انہوں نے ابھی تک کوئی ثبوت نہیں دیے نہ دھاندلی کے کوئی ثبوت دیے نہ کسی فورم پر گئے اور پاکستانی فوج پر حملہ کرنا شروع کردیا کہ وہ ایک سیلیکٹڈ حکومت لے کر آئے۔ ماضی میں مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی نے ملک میں بدترین کرپشن کی، آصف زرداری کو نواز شریف نے کرپشن پر ہی جیل میں ڈالا تھا، انہی دونوں جماعتوں کی وجہ سے ملکی قرضے میں اضافہ ہوا، جبکہ مولانا فضل الرحمن نے خود فیصلہ کرلیا کہ میں صادق و امین ہیں اور کسی کو جوابدہ نہیں یہی نہیں بلکہ خود کو جمہوریت پسند کہلانے والے کہتے ہیں کہ جمہوری حکومت گرا دو کیونکہ ان پر کرپشن کے الزامات ہیں۔مولانا فضل الرحمن سے انکے اپنے بھی ناراض ہوچکے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے نائب امیر مولانا عبد القادر لونی کا بیان بھی ہوشربا ہے کہ مولانافضل الرحمان اجرتی سیاست دان ہیں وہ حصول اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں،مولانا این آر او کے لیے وکیل بن چکے ہیں،مولانا نے اپنے بیٹے کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور بھائی کو سینیٹر بنایا،ہم نے مولانا فضل الرحمن کی موروثی سیاست، حصول اقتدار اور کرپشن کے بعد اپنے آپ کو الگ کیا،پی ڈی ایم مفاد پرست ٹولہ ہے۔1988 سے مولانا فضل الرحمان نے موروثی سیاست، جھوٹ اور کرپشن ڈے اکابرین کو بدنام کیا،کرپشن،خیانت اور جھوٹ سے باز نہ آنے پر ہم نے ان سے راستہ الگ کیا،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے باریاں لگا کر حکومت کی،اب قانون کے مطابق دونوں جماعتیں تحریک انصاف کو بھی پانچ کی مدت پوری کرنے دیں،حکومت گرانا مسائل کا حل نہیں، جمہوری استحکام کیلئے پارلیمنٹ کردار ادا کرے،پی ڈی ایم اور دھرنے صرف حصول اقتدار اور موروثی سیاست کی خواہش ہے،پی ڈی ایم پارلیمانی نظام کے خلاف بغاوت، آئین اور جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

پی ڈی ایم کی قیادت ماضی قریب میں ایک دوسرے پر کرپشن کے الزام لگا چکے ہیں،اپوزیشن کی سیاسی محاذ آرائی سیاست اور جمہوریت کیلئے نقصان پہنچانے کا موجب بن رہی ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سابق مرکزی رہنما اور میری پسندیدہ سیاسی و مذہبی شخصیت حافظ حسین احمد کا بھی کہنا ہے کہ پارٹی دستور کی ہم نے نہیں مولانا فضل الرحمان نے خلاف ورزی کی ہے ہم مولانا فضل الرحمان سے پہلے جمعیت میں شامل ہوئے، اور مولانا محمد خان شیرانی پارٹی کے بانی اراکین میں سے ہیں، ہماراجے یوآئی (ف)سے نہیں جمعیت علما اسلام پاکستان سے تعلق ہے اسی طرح کچھ باتیں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)سے نکالے جانے والے مولانا شجاع الملک کی بھی ہیں جنکا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف میں شہنشاہیت اور موروثیت کا رجحان پیدا کیا جا رہا ہے،مولانا شجاع کا کہنا تھا کہ ان کی رکنیت سے متعلق فیصلہ عجلت میں کیا گیا، مسئلہ پارٹی کے اندر اصلاح کا تھا، توقع تھی کہ ان سے پوچھا جائے گاکہ مولانا فضل الرحمان صاف ہیں تو اپنے اثاثے پیش کریں۔

اگر کچھ نہیں تو بات ختم، چیئرمین نیب سمیت کسی کے سامنے دھرنے کی ضرورت نہیں اور اب آخر میں مریم نواز شریف کا یہ بیان کہ جیل میں انہیں میاں شہباز شریف سے ملنے نہیں دیا جارہا میں سمجھتا ہوں کہ اس بیان میں کوئی حقیقت نہیں اگربلاول بھٹو زرداری اور محمد علی درانی انہیں جیل میں مل سکتے ہیں تو انکا خاندان بھی ملاقات کرسکتا ہے اوراس حوالہ سے صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی وضاحت بہت خوبصورت ہے کہ محمد علی درانی سے ملاقات میں شہباز شریف کی مرضی و منشا شامل تھی، کسی بھی قیدی کو کسی بھی فرد سے ملاقات کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا شہباز شریف کی اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات نہ کرنے میں بھی ان کی مرضی شامل ہوتی ہے شہباز شریف کو جیل میں قانون کے مطابق بی کلاس کی تمام سہولیات میسر ہیں۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Karachi Factory
Previous Post 6 سال سے دھمکیاں مل رہی تھیں، فیکٹری میں بوائلر نہیں تھا، مالک کراچی فیکٹری
Next Post راہ داری ہزارہ میں ترقی و خوشحالی
Pak-China Economic Corridor

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.