geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گنجلگ اعداد و شمار کا کھیل نہ کھیلیں !

July 1, 2020 0 1 min read
Petroleum Products
Share this:

Petroleum Products

تحریر : قادر خان یوسف زئی

عوام پر پیٹرول بم گرا تو حکومتی ترجمانوں نے حسب روایت دفاع کیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جائز کہتے خطے کے دیگر ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اب بھی پیٹرول کی قیمت دوسرے ممالک کے مقابلے میں کئی گنا کم ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ منگول جب کسی ملک پر حملہ کرتے تو اسے تباہ و برباد کردیا کرتے تھے، کسی بھی ملک کے دفاعی لائن کو توڑنے میں منگولوں کو کمال کا ملکہ حاصل تھا، لیکن ان کی ایک بڑی کمزوری بھی تھی کہ ان کا اپنا دفاع کمزور تھا، اگر پوری طاقت سے منگولوں پر حملہ کیا جاتا تو وہ دفاع نہیں کرپاتے اور پسپا ہوجاتے۔ یہاں منگولوں کی تاریخ بیان کرنا مقصود نہیں ہے، لیکن احساس ضرور ہوتا ہے کہ بہت کچھ تباہ و برباد ہورہا ہے اور اس کا دفاع کرنے والوں کو بھی اب پریشانی کا سامنا ہے کہ وہ کن کن اقدامات کو جائز قرار دے کر دفاع کرتے رہیں گے۔

پاکستان میں واقعتاََ وہ سب کچھ پہلی بار ہو رہا ہے، جو اس سے قبل پہلے کبھی نہیں ہوا۔ پیٹرول کی قیمتوں کا موازنہ پیش کرتے وقت ترجمانوں کو دیگر مثالیں بھی عوام کو دینی چاہیے تھی کہ جیسے پاکستان میں ڈالر کا ریٹ 168.33 روپے ہے، بھارت میں 75.55روپے، بنگلہ دیش میں 85.21ٹکا،افغانستان میں 77.45افغانی اور چین میں 7.07ین ہے۔اس سے معیشت اور مہنگائی کا اندازہ لگانے میں دشواری نہیں ہوگی۔ گنجلگ اعداد و شمار میں پڑنے کے بجائے دو اور دو چار کی بات کرتے ہیں۔جی ڈی پی کے دو اقسام ہیں، پہلی برائے نام جی ڈی پی جس کا حساب سہ ماہی بنیاد پر، دوم حقیقی جی ڈی پی جس کا حساب ایک سال سے دوسرے برس تک کیا جاتا ہے، یعنی جی ڈی پی ملک میں تمام لوگوں اور کمپنیوں کے ذریعہ تیارکردہ ہر چیز کی کل قیمت ہے، نجی و عوامی کھپت، سرمایہ کاری، نجی انوینٹریز، ادائیگی میں تعمیراتی اخراجات و تجارت میں غیر ملکی توازن، جسے سیدھے میں دوہرایا جائے تو جی ڈی پی کسی بھی ملک کی معاشی سرگرمی کی ایک وسیع پیمائش کو کہا جاتا ہے۔ جی ڈی پی کا حساب عام طور پر سالانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے، لیکن اس کا حساب سہ ماہی بنیاد پر بھی ہوتا ہے۔جی ڈی پی فارمولا اجزاء میں ذاتی استعمال کے اخراجات، پلس کاروبار میں سرمایہ کاری کے علاوہ حکومت کے اخراجات جمع (برآمدات مائنس امپورٹس شامل ہیں۔

گروس ڈومیسٹک پراڈکٹ (جی ڈی پی) کسی مخصوص مدت میں کسی ملک کی حدود میں پیدا ہونے والے تمام تیار سامان اور خدمات کی مالیاتی قیمت ہے۔انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے اعداد و شمار کے مطابق جی ڈی پی کی حقیقی شرح نمو میں پاکستان کی شرح منفی-1.5ہے، جبکہ بھارت کی 1.9فیصد، بنگلہ دیش کی شرح نمو 2 فیصد،افغانستان کی منفی-3فیصد اور چین 1.2فیصد ہے۔ایک طویل ترین فہرست بھی موجود ہے کہ پاکستا ن میں کن کن اشیا خوردونوش کی قیمتیں دوسرے ممالک کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہیں، فی کس آمدن سالانہ کی شرح کیا ہے، غربت کی حقیقی شرح کتنی ہے، کتنے کروڑ لوگ بھوکے سوتے ہیں، کتنے کروڑ بچوں کو تعلیم دستیاب نہیں، کتنے کروڑ انسانوں کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ اعداد و شمار کے اس گورکھ دھندے میں پڑیں گے تو کسی کو بھی جواب دینا مشکل ہوجائے گا۔

دونوں ایوان کے اراکین کے تنخواہو ں اور تمام صوبوں کے ممبران کو دی جانے والی مراعات و تنخواہوں کے اعداد و شمار سامنے آئے، جسے ایک عام پاکستانی پڑھ بھی نہیں سکتا کیونکہ اخراجات میں اتنے صفر ہیں کہ اُسے گننے میں ہی معاشی رگ جواب دے جاتی ہے۔بلوچستا ن کے65 رکن اسمبلی میں فی کس تنخواہ ایک لاکھ 25ہزار، خیبر پختونخوا کے145رکنی ایوان میں فی ممبر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے، سندھ کے168ایوان میں فی رکن ایک لاکھ75ہزار روپے،پنجاب کے 371ممبران میں فی کس دو لاکھ پچاس ہزار روپے،قومی اسمبلی کے 342رکنی ایوان کے فی ممبر کی ماہانہ تنخواہ تین لاکھ روپے جبکہ سینیٹ کے104رکنی ایوان کے فی رکن کو چار لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں۔اس حساب سے ٹوٹل تنخواہیں فی ماہانہ29,622,5000روپے جب کہ سالانہ 3,554,700,0000بنتی ہے۔مختلف اجلاسوں کے اخراجات اور بونس ملا کر سالانہ خرچ 85ار ب کے قریب پہنچ جاتے ہیں۔ان میں زیادہ تر اراکین ٹیکس بھی برائے نام دیتے ہیں۔

سینٹ، قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی سمیت صدر، وزیراعظم، گورنر و وزیر اعلیٰ ہاوسز،ہاؤس رینٹ، گاری، تیل گھر کے بل، فری ٹکٹ، بیرون ملک دورے اور رہائش کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔ نیز جب اجلاس منعقد ہوتے ہیں اس کے جتنے اخراجات اٹھتے ہیں، اس کا تصور بھی کسی غریب شخص کو عارضہ دل میں مبتلا کرسکتا ہے۔ عوام کے ساتھ اعداد و شمار کا کھیل مت کھیلیں، کیونکہ جس دن عوام نے حساب کتاب شروع کردیا، تو خدانخواستہ جواب دینا بڑا مشکل ہوجائے گا۔

حضرت ابوبکرؓ جب خلیفہ اوّل منتخب ہوئے تو ان کے سامنے نظام و انصرام کے ساتھ خلیفہ کی تنخواہ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔، جس کا سادہ ترین حل انہوں نے یہ دیا کہ کہ آپ لوگ میری تنخواہ مدینہ کے ایک مزدور کے برابر مقرر کر دیں، اس پر ساتھیوں نے عرض کہ جناب مزدور کی تنخواہ تو بہت کم ہوتی ہے اس پر آپ کا گزارہ نہیں ہو گا،تب اسلامی تاریخ کے اس سب سے پہلے اور بڑے حکمران نے آنے والے حکمرانوں کے لیے یہ تاریخی جملہ کہا اور ایک اسلامی حکومت کے بجٹ کا فیصلہ بھی کر دیا کہ پھر مزدور کی تنخواہ بڑھا دی جائے اس طرح میری تنخواہ بھی خود بخود بڑھ جائے گی اور میری ضرورت پوری ہوتی رہے گی۔یہ بڑا سیدھا سادہ فارمولا ہے، عنان حکومت کے ارباب اختیار جس دن اپنی تنخواہ و مراعات ایک عام مزدور کے برابر کردیں گے تو اس دن ریاست مدینہ کی جانب پہلا بنیادی قدم اٹھا لیا جائے گا۔ جب تک عام محنت کشوں کے مسائل و مشکلات کا ادارک نہیں ہوگا تو اُس وقت تک انصاف و فلاح ملنا ممکن نہیں۔

ویسے تو ان گنت مثالیں ہیں،جیسے لکھنے لگوں تو صفحے کم پڑ جائیں۔ قوم سے اعداد و شمار کا کھیل کسی بھی حکومت کو مشکل میں ڈال سکتا ہے، کیونکہ وہ صرف اپنے گھر میں عزت کی دو وقت کی روٹی ہی کھانا چاہتا ہے۔ خالی خزانہ عوام نے نہیں، بلکہ اُن لوگوں نے کیا، جنہوں نے ان پر اعتماد کرکے ایوانوں میں بھیجا، ان کے زیر سایہ کرپٹ بیورو کریٹ نے خزانہ لوٹا، کرپشن کی سزا کو باعث عبرت بنا دیں، عوام کو ان کا حق دیں، کیونکہ یہی ہم سب کے حق میں بہتر ہے۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Widows Women
Previous Post بیوہ و مطلقہ خواتین کی اجیرن زندگی !
Next Post طارق محمود ایک ہمہ جہت شخصیت
Tariq Mahmood

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.