geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بیوہ و مطلقہ خواتین کی اجیرن زندگی !

July 1, 2020 1 1 min read
Widows Women
Share this:

Widows Women

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

آج کے معاشرے میں بیوہ و مطلقہ خواتین کی زندگی کس قدر پیچیدہ و پرخار ہے ، اس کا اندازہ وہی خاتون کر سکتی ہے جو اس قرب سے گزر رہی ہے ، یا وہ لوگ جن کی کوئی قریبی عزیزہ اس دکھ کو جھیل رہی ہے،کہ کس طرح جب ایک جیون ساتھی داغ مفارقت دے جائے تو دوسرا معاشرے کے رحم و کرم پررہ جاتاہے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ایسی خواتین کو عزت و احترام اور جینے کا مناسب حق دینے کی بجائے انہیں کہیں منحوس خیال کرتے ہوئے دربدر کردیا جاتا ہے تو کہیں انہیں مورد الزام ٹھہرا کر ان کی زندگی اجیرن کردی جاتی ہے ۔خواتین یا نوجوان لڑکیوں کی طلاق و خلع ظاہر ہے کہ انتہائی ناگزیر صورت حال میں ہی واقع ہوتی ہے ۔ اس بات سے قطع نظر کہ ایسا کیوں ہوا اور کس کا قصور تھا، عام طور پر انہیں مختلف نوعیت کے منفی اور روایتی رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں ایک طرف گھر بسانے کی اہلیت نہ ہونے کے طعنے ہوتے ہیں، اوردوسری طرف ترس بھری نظریں اور سب سے زیادہ تکلیف دہ ذاتی معاملات سے متعلق پر تجسس سوالات جو ان خواتین کی زندگی کی مشکلات کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔ اور پھر ایسی خواتین سے ہمدردی کے نام پر جنسی درندے ان کی عزت نفس تک کو مجروع کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔اس طرح انہیں ذہنی مریض بناکر رکھ دیا جاتاہے۔

یوں توہردورمیں مظلومی اورمحکومی عورت کا مقدررہی ہے ،وہ اذیت اور ذلت کابوجھ اٹھائے تاریکیوںکے جنگلوں میں بھٹکتی رہی ہے ۔نور اسلام سے قبل کہیںصنفی امتیاز کے سبب عورت کو زندہ دفن کیاگیاتوکہیںشوہر کی وفات پرخودسوزی کے لیے مجبورکیاگیا، اسطرح بحیثیت انسان اسے اس کے جائزمقام اورحقوق سے ہمیشہ محروم رکھاگیا۔ لیکن جب اسلام کامہرتاباںطلوع ہواتو اس کی بے نور زندگی عفو وکرم ، رحمت ومودت، حسن سلوک سے منورہوگئی۔ بلاشبہ اسلام دین فطرت ہے جو کہ عورت کو بحیثیت انسان تمام فطری اورجائز حقوق عطاکرتاہے ۔ خاتم النبین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد خواتین نے ایک نئی تاریخ رقم کی جس کی مثال پہلے کبھی موجود نہ تھی، خود پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل زندگی شاندار نمونہ اور بہترین اسوہ ہے ۔ آپ نے جہاں خواتین کو معاشرے میں باعزت زندگی اور اعلیٰ مقام عطا کیا، خواتین کو ہر قسم کے بے بنیاد الزامات و اتہامات سے بری قرار دیا اور طنز و تشنیع کا نشانہ بننے سے ان کا تحفظ کیا جو مختلف معاشروں، سوسائٹیوں اور اقوام میں ان کی تحقیر و تذلیل، رسوائی اور حقوق سے محرومی کا سبب بن رہے تھے یا آج تک بنتے چلے آرہے ہیں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے ہدایت یافتہ معاشرے میں کسی بیوہ کو مرد کے سہارے کے بغیر تنہا چھوڑ دینا نا پسندیدہ تھا، آپ نے بیوگی اور طلاق کی صورت میں بے بسی و بے کسی کی زندگی گزارنے کے مسائل سے بھی ان کی حفاظت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا” بیوہ اور مسکین کی خبرگیری کرنے والا اﷲتعالیٰ کے راستے میں جہاد کرنیوالے کی طرح ہے ”۔ ایک اورروایت کے الفاظ ہیں ”بیوہ اور مسکین کی خبرگیری کرنیوالاایسے تہجد گزارکی طرح ہے جو سست نہیں ہوتا اور ایسے روزے دارکی طرح ہے جو ناغہ نہیں کرتا”۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس امر کی تاکید فرمائی اور عملی نمونہ پیش کیا کہ کوئی عورت بیوہ ہو جائے کہ اس کا شوہر انتقال کر جائے اور اپنے پیچھے یتیم بچے چھوڑ جائے یا کوئی مرد طلاق دے دے تو ایسی عورتوں کی دلجوئی کریں، ان کی ضرورتوں کا خیال رکھیں، ان سے نکاح کرلیں اور ان کے بچوں کی پرورش کریں۔خود رسول کریمۖ نے کئی مطلقہ اور بیوہ خواتین سے نکاح کیے اور ان بے سہارا خواتین کا سہارا بننے کے ساتھ دین اسلام کی تبلیغ و دعوت کے کاموں میں مدد لی۔رسول کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں میں صرف ایک حضرت عائشہ کے علاوہ سب مطلقہ اور بیوہ تھیں، بعض تو کئی بار کی مطلقہ اور بیوہ تھیں، اور ان تمام نکاحوں کی بنیاد اسلام کا فروغ، بہترین ملکی و ملی مصالح اور مسلمانوں کے لیے مقاصد حسنہ پر تھی۔

قرآن کریم میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ”اے لوگو! جو عورتیں تمہیں اچھی لگیں دو۔ دو، تین۔ تین، چار۔ چار سے نکاح کر لو اور اگر یہ خطرہ ہو کہ عورتوں کے درمیان عدل و انصاف سے کام نہ لے سکو گے تو پھر ایک ہی پر اکتفا کرو” (سورة النسائ)۔ یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ اس آیت میں نکاح کا حکم دو دو سے شروع کیا گیا ، اور ایک نکاح کا حکم صرف ایسے مردوں کے لیے ہے جو عدل و انصاف نہ کرسکتے ہوں۔ آج کے معاشرے میں شادی شدہ حضرات مزید ضرورت کے لئے خفیہ گرل فرینڈز تو رکھ لیتے ہیں مگر معاشرے کے نام نہاد خوف کے باعث عزت کے ساتھ دوسری شادی کے لئے آمادہ نہیں ہوتے ۔ دوسری طرف کنواروں کی مائیں، بہنیں، بیوہ یا مطلقہ سے شادی کے معاملے میں جذباتی رکاوٹ بن جاتی ہیں اور بیویاں بھی شوہروں کی ،دلچسپیاں،علم میں آجانے کے باوجود ان کی گرل فرینڈز تو برداشت کر لیتی ہیں مگر سوتن کی حیثیت سے ان کو اپنی محبت میں حصہ دار بنانے کو تیار نہیں ہوتیں۔ جب ایک جیون ساتھی داغ مفارقت دے جائے تو دوسرا معاشرے کے رحم و کرم پررہ جاتاہے،جانے والے کی کمی تو سارازمانہ مل کر بھی پوری نہیں کرسکتالیکن کم از کم حقوق و فرائض کی ادائیگی میں تو تعاون کرنا انسانیت کے اعلیٰ ترین تقاضوں میں سے ایک ہے ۔ ہمیں اس پر غور کرنا چاہیے اور متعدد نکاح کو فروغ دے کر بیوہ و مطلقہ خواتین کا سہارا، اور خوشیوں کے لیے ان کا ساتھی بننا چاہیے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل: ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Punjab Assembly
Previous Post آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن
Next Post گنجلگ اعداد و شمار کا کھیل نہ کھیلیں !
Petroleum Products

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.