geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امارات کے بعد دیگر خلیجی اور افریقی مسلم ممالک سے سفارتی تعلقات متوقع ہیں، اسرائیل

August 17, 2020 0 1 min read
Israel
Share this:

Israel

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی انٹیلیجینس کے وزیر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بعد خلیجی ملکوں میں بحرین اور عمان بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔ ادھر اسرائیلی اور اماراتی کمپنیاں تیزی سے نئے معاہدوں پر دستخط کر رہی ہیں۔

امارات اور اسرائیل کے مابین تاریخی امن معاہدے کے نتیجے میں مزید خلیجی ریاستوں اور افریقہ کے مسلم ممالک کے ساتھ اضافی معاہدے ہو سکتے ہیں۔ اس بات کا عندیہ اسرائیلی انٹلیجینس کے وزیر ایلی کوہن نے اتوار کے روز آرمی ریڈیو سے گفتگو میں دیا۔ کوہن کے بقول، ”بحرین اور عمان یقینی طور پر ایجنڈے میں شامل ہیں اور عین ممکن ہے کہ آئندہ سال افریقی ممالک بالخصوص سوڈان کے ساتھ ایک امن معاہدہ عمل میں آئے۔‘‘

خلیجی ریاستوں میں سے بحرین اور عمان پہلے ہی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے کی حمایت کر چکی ہیں لیکن دونوں ملکوں کی جانب سے ابھی تک اسرائیل کے ساتھ باہمی تعلقات کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو گزشتہ دو سالوں میں عمانی اور سوڈانی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

جمعہ کے روز امریکا کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس خطے کے ‘متعدد‘ ملکوں کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں ہے۔ امریکی اہلکار نے ان ممالک کے نام ظاہر کیے بغیر یہ بتایا کہ وہ ممالک مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے عرب اور مسلم ممالک ہیں۔

گزشتہ جمعرات کو ہی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ایک تاریخی معاہدہ طے پایا تھا جس سے نہ صرف اس خطے بلکہ عالمی سیاست میں بھی ہلچل دیکھی گئی۔ فلسطینی حکام نے اس ڈیل کو غداری قرار دیتے ہوئے اس کو مسترد کر دیا۔ لیکن اس کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب خطے کے اہم ممالک اسرائیل کے ساتھ معاہدے کر لیں گے تو فلسطینیوں کو بھی آخرکار مذاکرات کرنا پڑیں گے۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی جانب سے باہمی مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے پر رضامندی کے بعد ایک ٹیلی فون سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید اور ان کے اسرائیلی ہم منصب گابی اشکنازی نے اتوار کے روز فون سروس کے لنک کا افتتاح کیا ہے۔

اس سے قبل ساتوں اماراتی ریاستوں کی حدود کے اندر سے اسرائیل کے ٹیلی فون کوڈ +972 پر کال نہیں ملائی جاسکتی تھی۔ لہٰذا بعض اسرائیلی فلسطینی فون نمبر +970 استعمال کرتے تھے تاکہ امارات کے لوگ انہیں کال کرسکیں۔

دریں اثناء ابوظہبی میں اماراتی قومی سرمایہ کاری کی کمپنی ‘ایپیکس‘ نے اسرائیلی ‘ٹیرا گروپ‘ کے ساتھ کورونا وائرس کے بارے میں تحقیق اور تشخیص کے حوالے سے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ امارات اسرائیل معاہدے کے بعد یہ دونوں ملکوں کی کمپنیوں کے درمیان پہلی ڈیل ہے۔

اسرائیل نے سن 1979 میں مصر اور سن 1994 میں اردن کے ساتھ امن معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ لیکن اس وقت متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ دیگر عرب ممالک کے ساتھ اس کے باضابطہ سفارتی یا معاشی تعلقات نہیں قائم ہوسکے تھے۔ اب اردن اور مصر کے بعد متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا تیسرا عرب ملک بن گیا ہے۔

Share this:
Kamala Harris
Previous Post کیا کاملا ہیرس بھارتی امریکیوں کے ووٹ حاصل کر سکیں گی؟
Next Post امارات نے اسرائیل سے معاہدہ کرکے فلسطینی کاز کو نقصان پہنچایا: سراج الحق
Siraj ul Haq

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.