geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پرویز مشرف کو سزا نہیں مل سکے گی؟

January 14, 2020 0 1 min read
Pervez Musharraf
Share this:

Pervez Musharraf

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پرویز مشرف کیس میں سزا سنانے والی عدالت کی تشکیل غیر قانونی قرار دیے جانے کے فیصلے کو ان کے حامی اور مخالف اپنے اپنے انداز میں دیکھ رہے ہیں لیکن عمومی تاثر یہی ہے پرویز مشرف کو سزا ملنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔

قانون کے مطابق اس فیصلے کے خلاف صرف حکومت ہی اپیل کر سکتی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت اور پرویز مشرف کے وکلاء کے اس کیس میں ایک ہی صفحے پر ہونے کی وجہ سے اس فیصلے کے خلاف اپیل کے امکانات بھی دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ عدالت عالیہ کی طرف سے یہ فیصلہ پیر 13 جنوری کو پرویز مشرف کی جانب سے دی گئی اس درخواست پر سنایا گیا، جس میں انہیں سزا سنانے والی خصوصی عدالت کے قیام کو چیلنج کیا گیا تھا۔

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکلاء کے مطابق اس فیصلے کے بعد خصوصی عدالت کی تمام کارروائی بھی کالعدم ہو گئی ہے اور اس کے نتیجے میں سنائی گئی سزا بھی ختم ہو گئی ہے۔ دوسری طرف نامور وکیل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ عدالت نے تیکنیکی بنیادوں پر فیصلہ سنانے والی عدالت کی تشکیل کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا ہے لیکن یہ نہیں کہا کہ پرویز مشرف نے اپنے جرم کا ارتکاب نہیں کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل کے سلسلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے تھے اور عدالت کی تشکیل اور نہ ہی مقدمے کے اندراج کے لیے مجاز اتھارٹی سے منظوری لی گئی۔

پاکستان کے ممتاز تجزیہ نگار نوید چوہدری نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ان کے لیے یہ فیصلہ غیر متوقع نہیں تھا۔ ان کے بقول عملی طور پر اب یہ کیس مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے،کیونکہ کوئی متاثرہ فریق باقی نہیں بچا ہے، پاکستان میں زمینی حقائق یہی ہیں اور پیپلز پارٹی اور نون لیگ جیسی جماعتیں بھی اس حقیقت کو اب تسلیم کر چکی ہیں: ”اب سوال یہ پیدا ہو گیا ہے کہ مستقبل میں آئین کے آرٹیکل چھ پر کس طرح عملدرآمد کرانا ممکن ہو سکے گا کیونکہ سارے اختیارات لے کر اگر ایک آمر اپنا نام چیف ایگزیکٹو رکھ لے تو قانونی موشگافیوں سے اس کے لیے راستہ نکالا جا سکتا ہے۔ اب تو صورتحال یہ ہے کہ آئین کو معطل کیے بغیر بھی سارے اختیارات لے کر سب کچھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے ، اس پر آئین کا آرٹیکل چھ کیا کرے گا۔‘‘

نوید چوہدری کہتے ہیں کہ پرویز مشرف اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہی ملک سے باہر ہیں: ”انہیں اس لیے باہر رکھا گیا تھا تاکہ ان کی سرگرمیوں کی وجہ سے یہاں متنازعہ سوالات نہ اٹھائے جا سکیں۔ اور غالب امکان یہی ہے کہ ان کے خلاف اکبر بگٹی سمیت دیگر مقدمات میں بھی ان کو سزا نہیں مل سکے گی۔‘‘

ایک اور تجزیہ نگار سلمان عابد کی رائے کچھ مختلف ہے۔ ان کے خیال میں مشرف کو سزا سنانے والے فیصلے میں کئی سقم تھے اور خاص طور پر پیرا چھیاسٹھ پر بڑی تنقید سامنے آئی تھی: ”وہ فیصلہ بھی عدالت کا تھا جس پر عدالتوں کی آزادی کے نعرے لگائے گئے تھے اور اب یہ فیصلہ بھی تو عدالت کا ہی ہے۔ اس کو ماننے میں تامل کیوں ہے؟‘‘

ان کے بقول ہمیں اپنی مرضی کے فیصلوں کی توقع رکھنے کی بجائے قانونی پہلوؤں کو پیش نظر رکھنا چاہیے: ”ان فیصلوں کو سیاسی آنکھ سے دیکھنے کی بجائے قانونی آنکھ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ قانون یہ کہتا ہے کہ آرٹیکل چھ صرف ایک بندے پر لاگو نہیں ہو سکتا بلکہ اس میں تعاون کرنے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں سلمان عابد کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے تقویت پانے والی اسٹیبلشمنٹ کے مقابلے میں جمہوریت کو بالا دستی دینے کے لیے جمہوری سیاست دانوں کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہو گی: ”یہ پاکستان کی زمینی حقیقت ہے، اگر سیاست دان سمجھوتے کر کے چھوٹتے رہیں گے تو پھو آمروں کے خلاف کارروائی کی توقع بھی نہیں رکھی جانی چاہیے۔‘‘

Share this:
Iraq Demonstrators
Previous Post وسطی عراق میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں
Next Post جامعہ کے طلبہ پر پولیس کا تشدد اور ’وائس چانسلر کی بے بسی‘
Indien Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.