geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کی شدید تنقید، حکومت کا دفاع

May 5, 2019 0 1 min read
Opposition
Share this:

Opposition

لاہور (جیوڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے جب کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے قیمتوں میں اضافے کا دفاع کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام پر پیٹرول بم جان بوجھ نہیں نہیں گرایا، عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے اس کا بوجھ حکومت اور عوام کو مل کر برداشت کرنا پڑے گا۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کم از کم نہیں چاہیں گے کہ وہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کریں۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان کی سونامی نے ملک کو تورا بورا بنا دیا ہے اور عوام پر مہنگائی کی بمباری کی جا رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لے، اس سے مہنگائی کا سونامی سب کچھ بہالے جائے گا، حکمران ہوش کے ناخن لیں، ایسا نہ ہو کہ مہنگائی کے ستائے لوگ رمضان میں ہی سڑکوں پر آجائیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہے ہیں، تیل کی قیمت بڑھنے سے حج اور عمرہ کے کرایوں میں 3 ہزار کا اضافہ ہوگیا ہے، مدینے کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کے دعویدار مدینہ جانا مشکل بنا رہے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا، پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سربراہان ہٹا کر ادارے آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیےگئے ہیں جس کے بعد کابینہ کی حیثیت ختم ہو چکی ہے۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ مسلط کیے گئے حکمران ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دیں، پیٹرول کی قیمت 62 روپے لیٹر تسلیم کی گئی اور اب 108 روپے لیٹر فروخت کس کی جیبیں گرم کرنے کیلئے ہے، حکمران بیرونی قرضوں کا بوجھ بذریعہ ٹیکس اور مہنگائی عوام پر ڈالنے سے باز رہیں۔

اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ تیزی سے گرتی معیشت کو نہ سنبھالا تو ملک سنگین تباہی سے دوچار ہوجائے گا، عوام کی قوت خرید جواب دے گئی، کاروبار اور روزگار تباہ اور تجارتی سرگرمیاں ختم ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔

Share this:
Police
Previous Post نظام پولیس میں اصلاحات
Next Post وزیراعظم کی ترین اور شاہ محمود سے الگ الگ ملاقات، کشیدگی ختم کرنے کی ہدایت
Imran Khan

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.