geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نظام پولیس میں اصلاحات

May 5, 2019May 5, 2019 0 1 min read
Police
Share this:

Police

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

یہ حقیقت ہے کہ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا زمہ دار پولیس کا ادارہ ماضی میں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ، برسر اقتدار سیاسی شخصیات اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے رہے جس کی وجہ سے پولیس عوام کو انصاف اور ریلیف فراہم کر نے میں اپنے حقیقی مقصد سے دور ہوتی چلی گئی ۔ اور یہ صورتحال نہ صرف محکمہ پولیس کے لیے بدنامی باعث بنی بلکہ امن و امان کے قیام میں محکمہ پولیس کی عملداری کمزور رہی، اور بااثر جرائم پیشہ عناصر قانون کی دھجیاں بکھیرتے نظر آتے رہے۔ ان گھمبیر حالات میں عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس نظام میں اصلاحات، اور بار بار پولیس وردی بدلنے کی بجائے لہجے بدلنے ، اور پولیس کا برتاؤ خوشگوار بنانے کی ضرورت پر زور دیاجاتا رہا، اور مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ ہمیں ایسے غیر سیاسی و غیر جانبدار پولیس نظام کی ضرورت ہے جو کہ عدم تحفظ کا شکار ہوئے بغیر صرف قانون کی بالادستی کو مقدم سمجھتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کر سکے۔

یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے اعلیٰ پولیس افسران نے اپنی ساری توجہ نظام پولیس میں اصلاحات ، اور عوام کے پولیس پر اعتماد کو بحال کرنے پر مرکوز کررکھی ہے، آئی جی پنجاب عارف نواز خان کی تعیناتی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جبکہ پولیس کے رویوں سے متعلق عوام کی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے ،نظام پولیس میں موثر اصلاحات اور ویلفیئر کے لئے پولیس آئی جیز، ریٹائرڈ پولیس آئی جیز اور ایڈیشنل آئی جیز پر مشتمل ایسوسی ایشن آف فارمر انسپکٹر جنرل پولیس (اے ایف آئی جی پی ) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کا مقصدپولیس کی جدید خطوط پر اصلاحات، پاکستان بھر میں پولیس کی پیشہ ورانہ ترقی کے لئے اہم مشاورت اور خدمات فراہم کرنا، پولیس کو ہرقسم کے سیاسی دباؤ سے بالا تر اور منصفانہ طور پر خدمات کی آزادی ، رویوں میں بہتری ، پولیس اور پبلک میں مثالی تعلقات شامل ہیں، اور اس نیک مقصد کے لیے (اے ایف آئی جی پی ) کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

جبکہ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب جناب طارق مسعود یٰسین اپنی پیشہ وارانہ صلاحتیں بروئے کار لاکر پولیس نظام میں بہتری، رویوں میں تبدیلی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ اعلیٰ اخلاقی تربیت کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں ۔انہوںنے تین سال قبل ملتان تعیناتی کے دوران خدمت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے ریجنل پولیس ہیڈ کورٹر ملتان میں پہلا پول کام آفس تعمیر کروایا جوکہ دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق تھا۔ اس آفس سے پورے ریجن کے پولیس اسٹیشن کو بزریعہ سی سی ٹی وی لنک کیا گیا ، جہاںسے پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والی ایف آئی آر ، ان کی تفتیش، مقدمات کی پیش رفت ، ریکارڈ اور پولیس اسٹیشنز کی سرگرمیوں کو دیکھا جاسکتا تھا ۔ جبکہ یہاں نصب سکرین پر پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں کی لوکیشن اور مختلف مقامات کی سیکورٹی صورتحال کو بھی مانیٹر کیا جاسکتا تھا ۔

اس جدید پول کام آفس میں حصول انصاف کے لئے آنے والے سائلیں کے لئے لکڑی کے روایتی بنچوں کی بجائے لگژری صوفے رکھے گئے، اور خواتین کے لئے خواتین سٹاف پر مشتمل علیحدہ حصہ بنایا گیا تاکہ خواتین بلاجھجک اپنے مسائل کے حل کے لئے استفادہ کرسکیں۔ اس طرح طارق مسعود یٰسین کی عمدہ کاوش سے قائم یہ جدید پولکام آفس پورے ملک کے لیے مثال بنا اور اس آفس کو دیکھتے اور اس کی کاپی کرتے ہوئے ملک بھر میں سنٹرل مانیٹرنگ روم، آن لائن ایف آئی آر، اور تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنائے جارہے ہیں۔ طارق مسعودیٰسین صاحب ان دنوں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب تعینات ہیں، اور نظام پولیس میں بہتری کو اپنا فرض عین سمجھتے ہوئے پولیس ٹریننگ سکول و کالجز میں نئے بھرتی ہونے والے جوانوں اور تربیتی کورس پر آنے والے پولیس افسران کے رویوں میں تبدیلی، اور ان کو حقیقی طور پر عوام کا محافظ اور خدمت گاربنانے میں مصروف عمل ہیں۔

اب پولیس ٹریننگ یونیورسٹی کے تصور پر کام کر رہے ہیں جہاںپولیس افسران کو رویوں میں تبدیلی کے علاوہ سائنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے جرم کی تحقیقات کی صلاحیت، دور جدید کے جرائم کے سدباب کے لیے جدید تربیت، کمیونٹی پولیسنگ ، سماجی و اخلاقی پہلوؤں، دیانت و ایمانداری کی تربیت دے کر وطن کو جرائم سے پاک اور امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج ہمارے معاشرے میں جتنی کردار سازی کی ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی ۔ کیونکہ نفسانی خواہشات نے جھوٹ و سچ ، نیکی و بدی اور اچھائی و برائی کو اپنے جائز و ناجائز مقاصدکے سامنے پس پشت ڈال دیا ہے۔ایسے حالات میں ہم پولیس کی تربیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اور پولیس کانسٹیبل سے لیکر بڑے افسروں تک کی تربیتی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے، ” علم اور زندگی” کے عنوان سلیبس مرتب کیا گیاہے جس میں شامل مضامین ان کے رویوں میں تبدیلی ، معاشرتی زندگی کے تمام امور میں بنیادی دینی و دنیاوی علوم کا احاطہ کرتے ہیں، اور شخصیت میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے ایک پریکٹیکل فریم ورک مہیا کرتے ہیں۔ اس نظام کے تحت گزشتہ دنوں پولیس ٹریننگ کالج لاہور سے9 ماہ کا کورس مکمل کرکے پاسنگ آؤٹ ہونے والے ٹریفک اہلکاروں کی تربیت کا معیار اور نکھری ہوئی شخصیت دیکھ کر دل کو اطمینان ہوا اور حقیقی خوشی حاصل ہوئی”۔

بلاشبہ طارق مسعود یٰسین انسانیت سے محبت رکھنے والے انتہائی شفیق آفیسر ہیں اپنی بصیرت سے مفلوک الحال لوگوں کی بے بسی کو نہ صرف محسوس کرتے ہیں بلکہ انسانیت کی فلاح کے لئے ہمہ وقت کاوشوں میں مصروف نظر آتے ہیں ۔ پولیس اصلاحات کے ساتھ ساتھ دور جدید کے چیلنجز سے نبٹنے کے لئے ضروری ہے کہ پولیس فورس کے مسائل کو بھی حل کیا جائے ، انہیں جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد سے مقابلے کے لئے جدید ترین اسلحہ، اورگاڑیاں دی جائے۔صد افسوس کہ ماضی میں ہم پولیس فورس کی جدید تربیت کی بجائے متبادل فورسز بناتے چلے جاتے ہیں۔ کبھی مجاہد فورس تو کبھی محافظ ، ایلیٹ فورس اور پھر پٹرولنگ و ڈولفن فورس بنائی گئی لیکن جب تک پولیس کو جدید ٹریننگ، بہترین اسلحہ، جدید سواریاں نہیں دی جاتی اور ان کی نفری میں اضافہ نہیں کیا جاتا ان سے بہترین کارکردگی نہیں لی جا سکتی۔

ان سطور میں میں ارباب اختیار سے عرض کرنا چاہوں گا کہ محکمہ پولیس کو مکمل غیر سیاسی بنایا جائے اورپولیس اہلکاروں کے کام کے اوقات میں بھی بہتری لائی جائے، انہیںآٹھ گھنٹوں کی شفٹ اور ہفتہ وار چھٹی، اوربوقت ڈیوٹی کھانے کی فراہمی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ یہ بلا جھجک دیانت داری سے خدمات سرانجام دے سکیں۔ افسران بالا کی جانب سے نظام پولیس میں بہتری کی سنجیدہ کوششوں سے عوام کو سہولیات میسر آرہی ہیں، اور جرائم کا گراف بھی کم ہوا ہے۔ مزید یہ کہ پولیس میں جہاں چند ایک کالی بھیڑیںباقی ہیں وہاں عوام کی خدمت کا جذبہ اور خالصتاً رزق حلال پر یقین رکھنے والے دیانتدار لوگ بھی موجود ہیں۔ کروڑوں رحمتیں ہوں ان پولیس والوں پر جو بدترین حالات میں بھی راہ مستقیم پر چلتے ہوئے اپنے بچوں کی رگوں میں رزق حرام نہیں اترنے دیتے، کہتے ہیں کہ حرام خون سے ایک نسل خراب ہوتی ہے لیکن حرام رزق سے سات نسلیں خراب ہوتی ہیں۔ دعاگو ہوں کہ نظام پولیس میں بہتری کے لیے جدوجہد کرنے والے افسران کو اللہ تعالیٰ ان کے نیک مقاصد میں کامیاب فرمائے ، اور ان کے عزم اور صلاحیتوں میں مزید اضافہ فرمائے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.om
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Journalist Question
Previous Post بیوقوفانہ سوال
Next Post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کی شدید تنقید، حکومت کا دفاع
Opposition

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.