geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پولینڈ میں داخل ہونے کی کئی کوششیں ناکام بنا دی گئیں

November 21, 2021 1 1 min read
Refugees
Share this:

Refugees

پولینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر ہزاروں غیر ملکی مہاجرین یورپی یونین میں داخل ہونے کی کوشش میں ہیں۔ پولستانی سکیورٹی گارڈز ان مہاجرین کے مختلف گروپوں کی سرحد عبور کرنے کی کوششوں کو ابھی تک ناکام بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر جمع ہزاروں مہاجرین میں یورپی یونین میں داخل ہونے کی خواہش اب شدید ہونے لگی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ان مہاجرین کی ایسی تمام کوششیں ناکام ہوئیں کیونکہ پولینڈ کے سکیورٹی اہلکار سرحدی نگرانی سخت کیے ہوئے ہے۔

بیلاروس کی سرحد سے عراقی مہاجرین کی واپسی، یورپی یونین میں داخل ہونے کی خواہش ادھوری رہ گئی

اس مناسبت سے مہاجرین نے جمعہ انیس نومبر کی شام تک جو کوششیں کی گئی تھیں، ان کو بھی ناکام بنانے کا پولینڈ بارڈر حکام نے بتایا ہے۔

پولینڈ کی بارڈر سکیورٹی حکام کے بیان میں واضح کیا گیا کہ مہاجرین نے بیلاروس سے دوبیچے چیرکیونے کے مقام سے بڑے گروپوں کی شکل میں پولینڈ میں داخل ہونے کی جو کوششیں کی تھیں، انہیں پوری طرح ناکام بنا دیا گیا اور آگے بڑھنے والے مہاجرین کو پیچھے بھی دھکیلنے میں محافظوں کو کامیابی ملی۔

اس بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ جمعے کی کوششوں میں مہاجرین خاصے مشتعل اور بپھرے ہوئے بھی تھے اور ان کا رویہ خاصا جارحانہ تھا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ مہاجرین نے پولستانی سکیورٹی گارڈز پر پتھراؤ کے علاوہ فائر ورکس کی اشیا بھی پھینکی۔ پولش حکام کے مطابق اب تک مہاجرین ایک سو پچانوے مرتبہ سرحد عبور کرنے کی کوششیں کر چکے ہیں۔

پولینڈ کے سکیورٹی ذرائع نے اس کی بھی تصدیق کی کہ بارڈر عبور کرنے کے سلسلے میں اب تک کئی ایسے افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، جو مہاجرین کو یورپی یونین میں اسمگل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔

ان گرفتاریوں سے مہاجرین کی پولینڈ کے اندر اسمگل کرنے کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں چار پولستانی شہری، دو یوکرائنی، دو جرمن، ایک آذربائیجانی اور ایک جورجین ہے۔ ان اسمگلروں نے چونتیس مہاجرین سے رقوم لے کر انہیں پولینڈ میں داخل کرانے کی کوششیں کی تھیں۔

پولستانی سرحدی محافظوں کے مطابق بیلاروس کی جانب سے مہاجرین کی پولینڈ میں داخل ہونے کی کوششوں اب نمایاں کمی واقع ہو گئی ہے۔ جمعہ انیس نومبر کو ایسی کارروائیوں کی تعداد ایک سو پچانوے تھی جب کہ جمعرات اٹھارہ نومبر کو مہاجرین نے سرحد توڑنے کی ڈھائی سو کوششیں کی تھیں۔ سب سے زیادہ کوششیں بدھ سترہ نومبر کو گئی جب مہاجرین کے چھوٹے بڑے گروپوں نے پانچ سو ایک مرتبہ یورپی یونین کے کسی رکن ملک میں داخل ہونے کے لیے سرحد پار کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولینڈ کی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ ابھی تک مہاجرین کا بحران ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر ہزاروں مہاجرین میں بے شمار عراقی مہاجرین بھی موجود ہیں اور خاص طور پر ان میں مایوسی پھیلنا شروع ہو گئی ہے۔ دو روز قبل ان میں سے کم از کم چار سو تیس عراقی و کرد مہاجرین بیلاروس کے دارالحکومت منسک سے اربیل کی ایک پرواز میں واپس روانہ ہو گئے تھے۔

واپس جانے والوں نے بیلاروس کی سرحد پر جنگلاتی علاقوں میں منجمد کر دینے والے شدید سردی میں وقت گزارنے کو انتہائی مشکل اور پریشان کن قرار دیا۔

Share this:
Lloyd Austin
Previous Post ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے: لائیڈ آسٹن
Next Post متحدہ عرب امارات نے کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا
United Arab Emirates

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.