geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے: لائیڈ آسٹن

November 21, 2021November 21, 2021 4 1 min read
Lloyd Austin
Share this:

Lloyd Austin

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بحرین منعقدہ سالانہ ’ماناما ڈائیلاگ‘ کے سلسلے کی تقریب میں اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھا جائے گا۔

امریکی وزیر دفاع نے ہفتے کے روز اپنے اس خطاب میں علاقائی اور بین الاقوامی دونوں سطح پر اس وقت تشویش کا باعث بنے ہوئے چیدہ چیدہ مسائل کے بارے میں امریکی موقف کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ امریکا کے اعلیٰ دفاعی اہلکار کا کہنا تھا، ‘ تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے گا اور مشرق وسطیٰ میں خود کؑش ڈرون کے ‘ خطرناک استعمال‘ کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔‘‘ لائیڈ آسٹن کی طرف سے ان عزائم کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیے گیا جب ایران کے ساتھ عالمی ایٹمی معاہدے کے تعطل شدہ مذاکرات کا بحال نہ ہو سکنا باعث تشویش بنتا جا رہا ہے۔

بحرین میں سالانہ ماناما ڈائیلاگ کی تقریب میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے بیانات کو امریکا کے اپنے عرب خلیجی اتحادیوں کو یقین دہانی کے مقصد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو غیر معمولی اہمیت کا حامل مقصد ہے، خاص طور سے ایک ایسے وقت میں جب امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس نے ایران کی طرف سے یورینیم کی افزودگی کو محدود کرنے کے عوض اُس پر لگی اقتصادی پابندیاں اُٹھانا کی بات کی ہے۔

ایک طرف، ایران اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ معاملات ہیں تو دوسری جانب واشنگٹن انتظامیہ اپنی توجہ چین کے ساتھ امریکا کے مقابلے کی دوڑ پر مبذول کیے ہوئے ہے۔ اس سب کے درمیان لائیڈ آسٹن نے ہفتے کو مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو دوبارہ اس امر کا یقین دلانے کو اہم جانا کہ واشنگٹن ماضی کی طرح اب بھی مشرق وسطیٰ کے خطے کے مقاصد و مفادات کے ساتھ مخلص اور پرُ عزم ہے۔

اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ آسٹن کی تقریر کس حد تک مؤثر ثابت ہو گی کیونکہ انہوں نے اپنی تقریر میں مشرق وسطیٰ کو نہ تو ہتھیاروں کی فروخت کی نہ ہی مزید فوجی تعیناتی کے موضوع کو چھیڑا۔

آسٹن کے ماناما میں دیے گئے بیانات سے قبل خلیجی شیخوں نے امریکا کے افراتفری اور انتہائی جلد بازی میں افغانستان سے فوجی انخلا کا جائزہ لیتے رہے ہیں اور ان کی طرف سے اس بارے میں تشویش کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے کہ امریکا مستقبل میں اس خطے میں اپنی دفاعی سرگرمیاں کس حد تک جاری رکھے گا۔

خلیجی ممالک کے دفاعی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ چین اور روس کی جانب سے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کی اس خطے سے وابستگی کو ایک محور ایک مرکز کے طور پر نہایت اہم سمجھتے ہیں۔

اس حقیقت کے باوجود کہ امریکا کے اب بھی مشرق وسطیٰ کے خطے میں بہت سے فوجی اڈے موجود ہیں، بائیڈن انتظامیہ اس بات کا عندیہ دے چُکی ہے کہ امریکی فوجی حکام مشرق وسطیٰ سے باہر دیگر علاقوں میں ایک وسیع فوجی رد و بدل کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

اس طرف اشارہ کرتے ہوئے لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا،” ہم ممکنہ طور پر جر کچھ کر سکتے ہیں اُس میں ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھی اپنا کتنا حصہ ڈال سکتے ہیں اور ہم تیزی سے اس میں کس طرح شامل ہو سکتے ہیں۔‘‘ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے بقول، ” ہمارے دوست اور دشمن دونوں جانتے ہیں کہ امریکا اپنے انتخاب اور وقت کے تعین کی مناسبت سے زبردست اور غالب فورسز تعینات کر سکتا ہے۔‘‘

Share this:
Protest
Previous Post کووڈ انیس کی پابندیوں کے خلاف ڈچ مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں
Next Post پولینڈ میں داخل ہونے کی کئی کوششیں ناکام بنا دی گئیں
Refugees

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.