geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

موسم برسات میں احتیاطی تدابیر

August 22, 2020 2 1 min read
Rainy Weather
Share this:

Rainy Weather

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

آپ سب جانتے ہیں کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ رات سے صوبہ پنجاب سمیت وطن عزیز پاکستان کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارشیں ہورہی ہیں محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ یہ سلسلہ چند روز جاری رہے گا اور اس حوالے سے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے جانی ومالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے،روزانہ گھر سے نکلنے سے پہلے شہرکے حالات اور موسم سے متعلق آگہی ہوناضرور ی ہے ، گلیوں ، سڑکوں کے اطراف لگے بجلی کے کھمبوں اور خاص طور پر گری تاروں کے پاس گزرنے سے مکمل اجتناب کریں،گھروں میںبچوں کو بجلی کے آلات اور ساکٹ سے دور رہنے کی تلقین کرتے رہیں گیلے ہاتھ اور ننگے پاؤں بجلی کے آلات کو چھونے سے گریز کریں۔

خاص طور پر استری ،واشنگ مشین کو چلاتے ہوئے احتیاط برتیں گیلے ہاتھوں سے دروازے کی گھنٹی بجانے سے اجتناب برتیں بارش اور تیز ہوا میں بجلی کے ٹرانسفارمر کے قریب گزرنے سے گریز کریں، گھر میں کیبل کی تار کو گیلے یاننگے پائوں چھونے سے بھی اجتناب برتیں ، نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر ہیںاپنا قیمتی سامان بالائی منزل پریا گھر میں اونچی جگہ پر شفٹ کریں۔

گھر میں چھت یا دیواروں کی لیکج، ڈرینج سسٹم اور گٹر باقاعدگی سے چیک کرواتے رہیں تاکہ زیادہ بارش میں نکاسی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو سکے ،گھر میں ، لیمپ ،ٹارچ ، ماچس ،موم بتیاں بھی لازمی ہونی رکھیں، پیڈسٹل فین، گیلی تار یا ٹوٹی ہوئی تار کو ہاتھ لگانے سے پہلے سوئچ بند ہونے کی تسلی کر لیں ،الیکٹریشن سے ٹوٹی تاریں درست کروائیں ،دوران بارش کسی بھی بجلی کی چیز کو ننگے پائوں یا گیلے ہاتھ نہ لگالیں، موٹر پمپ کو گیلے ہاتھوں چھونے سے مکمل اجتناب برتیں غیر ضروری بجلی کے آلات کو بند رکھیں اگر گھر میں پانی داخل ہوجائے تو گیس اور بجلی کے مین سوئچ بند کردیں گلی سڑک پرموجود بجلی کے کھمبوںاور سائن بورڈ سے دور رہیں۔

ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اداروں کو مدد کے لئے فون کریںاور ان اداروں کے نمبر واضح طور پر گھر میں لکھ لیں تاکہ وقت ضرورت نمبر تلاش کرنے میں وقت ضائع نہ ہو ، ڈرائیونگ کرتے وقت بڑی گاڑیوں خصوصاً ٹرک اور بسوں کے پیچھے گاڑی مت چلائیں کیونکہ یہ گزرتے وقت پانی پھیلاتی ہیں اور وہ گاڑی کی اسکرین پر گرنے کا احتمال ہوتا ہے جس سے ڈرائیونگ میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔

بارش میں گاڑی کی ہیڈ لائٹس آن رکھیں اور سامنے والی گاڑی کے اشاروں کو دیکھ کر ڈرائیو کریں، غیر ضروری طور پر بارش میں سفر کرنے سے گریز کریں اور سڑک کے بیچ کھڑے پانی میں سے گاڑی گزارنے سے اجتناب کریں، پہاڑی علاقوں میں خطرناک جگہوں میں جانے سے گریز کریں اور سرکنے والی جگہوں سے گزرتے ہوئے انتہائی احتیاط کریں اور گاڑی انتہائی احتیاط سے چلائیں، طبی وبائی امراض خصوصا ہیضہ جلدی بیماری سے بچنے کیلئے بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور احتیاطی تدابیر اختیارکریں،سیلابی ریلے، ندی نالوں اور دریاؤں کو پیدل یا کسی سواری کے ذریعے عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔

برساتی نالوں اور سیوریج سسٹم کے اندر کوڑا کرکٹ، ملبہ خصوصی پلاسٹک بیگ اور بوتلیں پھینکنے سے اجتناب کریں،پالتوجانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور ان کے چارے کا بندوبست کر کے رکھیں دوران بارش ڈرائیونگ سے گریز کریں، گاڑی ، موٹر سائیکل کی رفتار کم رکھیں اور آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، چند ایک احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بڑے حادثات سے بچا سکتے ہیں اللہ تعالی ہر ایک کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Farmers
Previous Post کسان کا آزاد کرو
Next Post ڈی ایچ اے اسلام آباد میں زمین ڈویلپمنٹس کے شاندار منصوبے زمین ایس مال کی تعمیرات کا آغاز

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.