geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور 75 سالہ فتح کا جشن

May 12, 2020 1 1 min read
Russia Coronavirus
Share this:

Russia Coronavirus

تحریر : شاہد گھمن ماسکو

روس میں 30 مارچ سے لاک ڈائون جاری ہے جبکہ اس میں 31 مئی تک توسیع بھی کردی گئی ہے لاک ڈائو ن کے باوجود کورونا وائرس کنٹرول سے باہر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ روس میں کوروناوائرس کے روزانہ 1لاکھ 88ہزار ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اور اب تک 5.6ملین ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔روس میں کورونا وائر س کے مریضوں کی تعداد سوا2لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 2ہزارسے بڑھ گئی ہے روس میں کورونا وائرس کی اموات دیگر ممالک سے بہت کم ہے جسے ناقدین تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں روس میں میڈیکل نظام بہت فعال ہے اور متاثرہ مریضو ں کا بہت اچھا علاج ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ روس میں اب تک 30ہزار سے زائد مریض شفاپاچکے ہیں۔اٹلی،فرانس،جرمنی،انگلینڈاورسپین میں کوروناوائرس کے پھیلائومیں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈائون میں کمی جی جارہی ہے اور معمولات زندگی بھی کھولے جارہے ہیں لیکن روس میں اس کے برعکس متاثرہ مریضوں میں تیزہ سے اضافہ ہورہا ہے اس وجہ سے روس سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میںتیسرے نمبر پر آچکا ہے ،روسی وزیراعظم میخائل میشوستین سمیت روسی کابینہ کے 3اعلیٰ عہدیداربھی کورونا وارس کا شکارہوچکے ہیں جن کا اعلاج جاری ہے ۔کورونا وائر س سے دوران ڈیوٹی 90کے قریب ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کے ارکان جان کی بازی ہارچکے ہیں۔روس کے تمام بارڈرزاور ہوائی اڈے تاحال بند ہیں اور غیرملکیوں کے داخلے پر بھی سخت پابندی ہے جبکہ روسی شہریوںکودوسرے ممالک سے لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپریل سے گیارہ مئی تک سرکاری و غیرسرکاری اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کررکھا تھا جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے نان ورکنگ دنوں میں توسیع کی بجائے 12مئی سے تمام سرکاری ادارے عوام کی خدمت کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، صدرپوتن کا کہنا تھا کہ چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں لیکن کورونا وائرس کے خلاف متحد ہوکر لڑنے کا عمل جاری رہے گا ۔حکومت نے روسی بچوں کو ملنے والا وظیفہ بھی دوگنا کر دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ 27ملین بچوں کی خصوصی امداد کی جائے گی۔

جبکہ کورونا وائرس سے بیروزگار ہونے والے 14لاکھ افراد کی مددکا بھی اعلان کیا گیا ہے اس کے علاوہ حکومت نے 2020کے پہلے 6ماہ کے سیلز ٹیکس کے علاوہ تمام ٹیکسزمعاف کردئیے ہیںحکومت نے سمال بزنس کی مدد کرنے والے فنانس آرگنائزیشنزکو 12ملین روبل دینے کا بھی اعلان کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے این جی اوزکو ہرماہ 60ہزار روبل دئیے جائیں گے۔روس میں تاحال تمام تعلیمی ادارے و کاروباری مراکز بند ہیں۔صدر پوتن کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام گورنرز اپنے علاقوں میں لاک ڈائون اپنی مرضی سے کھولیں گے اور خود فیصلہ کریں گے کہ ان کے علاقوں میں کاروبار کھولنے ہیں یا نہیں۔جبکہ روس کی نائب وزیراعظم ٹٹیانا گالکوفا نے کہا ہے کہ روس کے کوروناوائرس سے کم متاثرہ 11شہروں کو جلدکھولا جاسکتا ہے جبکہ موسم گرما میںساحلی شہر کریمیا، کرسنادار،سوچی وغیرہ کے بیچزکھول دئیے جائیں گے۔

روس ہر سال 9مئی کو دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی سے عظیم الشان فتح کا جشن بھرپور شان و شوکت سے مناتا ہے گزشتہ روز 9مئی کو روس نے دوسری جنگ عظیم کی فتح کا 75سالہ جشن منایا جس کیلئے گزشتہ چندمہینوں سے اس کا تیاریاں جاری تھیں جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پوری دنیا کے رہنمائوں سمیت سابق فوجیوں کو مدعو کررکھا تھا، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے روسی قیادت کو یہ 75سالہ عظیم الشان جشن منسوخ کرنا پڑا۔

ماسکو کے ریڈ سکوائر پر اصل فوجی طاقت اور سالانہ پریڈدکھانے کی بجائے سابقہ پریڈ آن لائن دکھائی گئی روسی صدر نے کریملن کی دیوار کے ساتھ شہدا کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔روس کی فضائیہ میں شامل سینکڑوں ہیلی کاپٹرزاور جیٹ طیاروںنے دارالحکومت ماسکواور ملک کے دیگر شہروں میں بھرپور فضائی شو کا مظاہرہ کیا۔کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر روس کا نازی جرمنی سے فتح کا یہ75سالہ جشن پریڈ کے بغیرسادہ ضرور تھامگرروسیوںنے اسے بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا۔
Shahid Ghuman

تحریر : شاہد گھمن ماسکو

Share this:
Shah Mehmood Qureshi
Previous Post آپ ہوتے کون ہیں بل معاف کرنیوالے؟ وزیر خارجہ کا سندھ حکومت کے آرڈیننس پر شدید اعتراض
Next Post یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر اخلاقی اقدار کی پائمالی
YouTube - Social Media

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.