geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب : کرونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ 1912 نئے کیس ریکارڈ

May 11, 2020 1 1 min read
Coronavirus - Saudi Arabia
Share this:

Coronavirus - Saudi Arabia

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1912 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔مملکت میں اب تک ایک دن میں کرونا وائرس کے مریضوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

سعودی وزارتِ صحت نے اتوارکو اطلاع دی ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کا شکار مزید سات افراد وفات پاگئے ہیں اور اب تک اس مہلک وَبا کے متوفیوں کی تعداد 246 ہوگئی ہے جبکہ کل کیسوں کی تعداد 37136 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے مطابق کرونا وائرس کے نئے تشخیص شدہ کیسوں میں 35 فی صد سعودی شہری ہیں اور 65 فی صد دوسرے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافے کے باوجود شرح اموات دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم اور صحت یاب ہونے والوں کی شرح کہیں زیادہ ہے۔سعودی عرب میں اب تک کل تشخیص شدہ کیسوں میں صرف 0۰7 فی صد کی اموات ہوئی ہیں جبکہ قریباً 30 صد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزید 1313 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور کل تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد 11457 ہوگئی ہے۔

ان کی فراہم کردہ تفصیل کے مطابق مکہ مکرمہ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں،ان کی تعداد 438 ہے۔اس کے بعد جدہ میں 374، دارالحکومت الریاض میں 363 اور مدینہ منورہ میں کرونا وائرس کے 248 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔الدمام میں 104 ، الہفوف میں 72 اور القنفذہ میں 52 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔باقی مریضوں کا تعلق مملکت کے دوسرے شہروں اور صوبوں سے ہے۔

سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے گذشتہ بدھ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’کرونا وائرس کے علاج کے لیے پروٹوکول ، ٹیسٹنگ میں اضافے اور فعال انداز میں سکریننگ کی وجہ سے مملکت میں کرونا وائرس سے نسبتاً کم اموات ہوئی ہیں۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ان دنوں میں سعودی عرب میں کرونا وائرس کے زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں لیکن احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی وجہ سے شرح اموات کم ہے۔یہ کل کیسوں کا ایک فی صد سے بھی کم ہے جبکہ دنیا بھر میں شرح اموات سات فی صد ہے اور یوں سعودی عرب میں شرح اموات ان ممالک کے مقابلے میں 10 گنا کم ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی وزارت صحت کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک یکساں پروٹوکول پر عمل پیرا ہے۔ یہ پروٹو کول سعودی عرب کے ماہرین کے ایک گروپ کی معاونت سے تیار کیا گیا تھا۔اس گروپ کے شرکاء کا روزانہ اجلاس ہوتا ہے اور وہ علاج کے نئے طریقوں کے مطابق نئی رہ نما ہدایات وضع کرتے ہیں۔

Share this:
Iran
Previous Post ایران میں کرونا وبا کی دوسری لہر جلد آنے والی ہے: رکن پارلیمنٹ
Next Post دنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن میں مرحلے وار نرمی
Coronavirus - Lockdown

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.