geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خودی

June 9, 2019 0 1 min read
Self
Share this:

Self

تحریر : ڈاکٹر فیاض احمد

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے

خودی فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں اپنے نفس اور ذات کا مکمل شعور اور اپنے آپ کا حد سے بڑھا ہوا احساس۔ اسی طرح قرآن میں ارشاد ہے کہ جس نے اپنے نفس کو پہچانا تو بے شک اس نے اپنے رب کو پہچان لیا علامہ محمد اقبال کے خیال کے مطابق خودی سے انسان ایسا فرد بن سکتا ہے جو اپنی ذات میں مکمل مرکز ہو جتنا وہ خدا کے قریب ہوگااس قدر اس کی انفرادیت زیادہ ہو گی ایسا ہر گز نہیں کہ وہ آخرکار خدا میں جذب ہو جائے خودی کی حیثیت اس قطرہ بے مایہ کی طرح نہیں جو دریا میں جاکر فنا ہوجائے اور اپنی ہستی کو گم کر دے بلکہ اس قطرے کی سی ہے جو دریا میں جا کر گوہر بنے دنیا میں ہر چیز کی خودی ہوتی ہے خواہ وہ ایک معمولی چیز ہو یا ایک پہاڑ مگر انسانی خودی کا مقام انسان کے دل میں ہے۔

خودی کا نشمین تیرے دل میں ہے
فلک جس طرح آنکھ کے تل میں ہے

انسان کو اپنی خودی بنانے میں سب سے پہلے اطاعت الہی کی ضروریات ہوتی ہے یعنی ہمیں خدا وند کریم کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیرا ہونا ہے یعنی ہر لحاظ سے اپنی ہستی کو مٹا کر خدا کی خوشنودی حاصل کرنی چاہیے اس کے بعد ہمیں اپنے نفس کو کنٹرول کرنا ہے اس میں نفسیاتی خوہشات وغیرہ جب ہم ان دنوں مراحل کو عبور کرلیتے ہے تو ہمیں خدا وند کی طرف سے قربت الہی حاصل ہو جا تی ہے جس کے بعد ہمیں دنیا کا لالچ نہیں ہوتا ہے ۔جو شخص اس منزل پر پہنچ جاتا ہے وہ اس دنیا میں خلیفہ اللہ ہوتا ہے وہ کامل خودی کا مالک اور انسانیت کا انبیائے مقصود ہوتا ہے یعنی اس کی زندگی میں آکر حیات اپنے مرتبہ کمال کو پہنچ جاتی ہے۔

کانئات کے پچیدہ مسائل اس کی نظر میں سہل معلوم ہوتی ہے اور اٰعلی ترین قوت اور بہترین عمل دونوں کا حاصل ہوتاہے اس کی زندگی میں فکر اور عمل جبلت و ادراک سب ایک ہوجاتے ہیں انسان اپنی خودی کو مٹا کر اس مقام پر پہنچ جاتا ہے جس پر اسے اللہ تعالیٰ کی قربت نصیب ہو جاتی ہے اور وہ دنیا کی چیزوں سے نفرت کرتا ہے یعنی لالچ سے ے۔ اس میں خدا کی طرف سے چند خصوصیات داخل ہو جاتی ہیں جن میں وحدت یعنی اس کا ایمان ہے کہ خدا وند کریم ایک ہیں ان کا کوئی ہمسر نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی مقابلہ کر سکتا ہے اس کے بعد ان میں ایک طرح کی خلوت پیدا ہو جاتی ہے جس سے ان کو بغیر مانگے سب کچھ مل جاتا ہے اور ان میں لوگوں کی پہچان کا مادہ پیدا ہو جاتا ہے جس کی بدولت وہ ہم کو صراط مستقیم پر چلنے کی دعوت دیتے ہیں کیونکہ وہ ہم کو روحانیت کی رو سے دیکھ لیتے ہیں۔

اس لئے ہمیں اپنے اندر سے لالچ و حرص کو نکال کر ایک اچھا انسان بننے کی کوشش کرنی چاہیے جس کی بدولت ہم اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گے اور ہم اس دنیا ء فانی کے امتحان سے پاس ہو جائیں گے بس اس کے لئے ہمیں اپنے اندر خودی پیدا کرنی ہو گی اور بہت مشکل کام بھی ہے اور نہایت آسان بھی۔
Dr. Fayaz Ahmed

تحریر : ڈاکٹر فیاض احمد

Share this:
kite Flying
Previous Post تفضیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ نو اور اس کے گردونواح کے علاقے میں پتنگ بازی عروج پر
Next Post خون کے آنسو
Blood Tears

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.