geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سینٹ الیکشن کا عوام سے کیا تعلق؟

March 3, 2021 0 1 min read
Senate Election
Share this:

Senate Election

تحریر : روہیل اکبر

سینٹ الیکشن کا عوام سے کیا تعلق؟اس پر بات کرنے سے پہلے کچھ تازہ ترین صورتحال سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت سینیٹ الیکشن خفیہ ہوں گے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کو یقینی بنائے، انتخابی عمل سے کرپشن ختم کرنا اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، کرپٹ پریکٹسز روکنے کیلئے الیکشن کمیشن جدید ٹیکنالوجی کی مدد لے، تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں، ووٹ ہمیشہ خفیہ نہیں رہ سکتا 5 رکنی بینچ میں چیف جسٹس گلزار احمد کے ساتھ ساتھ جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس یحیی آفریدی بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے 4 ایک کی اکثریت سے رائے دی اور چیف جسٹس نے رائے پڑھ کر سنائی اور بتایا کہ جسٹس یحیی آفریدی نے اس رائے سے اختلاف کیا وفاقی حکومت نے 23 دسمبر 2020 کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیرِ اعظم کی تجویز کی منظوری دی تھی اور ریفرنس پر دستخط کیے تھے۔ عدالت عظمی میں دائر ریفرنس میں صدر مملکت نے وزیر اعظم کی تجویز پر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی رائے مانگی تھی۔ ریفرنس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرنے کے لیے رائے دی جائے۔ صدارتی ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خفیہ انتخاب سے الیکشن کی شفافیت متاثر ہوتی ہے اس لیے سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے منعقد کرانے کا آئینی و قانونی راستہ نکالا جائے۔ بعد ازاں قومی اسمبلی میں اس حوالے سے ایک بل پیش کیا گیا تھا جہاں شدید شور شرابا کیا گیا اور اپوزیشن نے اس بل کی مخالفت کی، جس کے بعد حکومت نے آرڈیننس جاری کیا۔ صدر مملکت نے 6 فروری 2021 کو سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے آرڈیننس پر دستخط کیے تھے اور اسے جاری کردیا گیا تھا، آرڈیننس کو الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا تھا اور اس آرڈیننس کو سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر رائے سے مشروط کیا گیا تھا۔

آرڈیننس کے مطابق اوپن ووٹنگ کی صورت میں سیاسی جماعت کا سربراہ یا نمائندہ ووٹ دیکھنے کی درخواست کرسکے گاایک بات تو طے ہے کہ اتنے بڑے ادارہ جسے ایوان بالا بھی کہا جاتا ہے کرپشن کی بھر مار ہے جس نمائندے نے منتخب ہونا ہوتا ہے اسکی بنیاد ہی جوڑ توڑ،پیسہ اور مک مکا ہو تو پھر اس ادارے کا انجام کیا ہوگا جب اتنے بڑے ادارے کے اراکین کے انتخابات میں شفافیت پر سوال اٹھیں گے تو ان کی اخلاقی حیثیت کمپرومائز ہوتی ہے اور جو پیسے کے زور پر آتے ہیں وہ اپنے، گروہی اور کاروباری مفادات کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں کرسکتے کیوں کہ ان کے ذاتی مفاد ان کے آڑے آتے ہیں جس کے نتیجے میں ملک اور عوام کی بہتری کے لیے فیصلے نہیں ہو پاتے یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک تمام تر وسائل ہونے کے باوجود اخلاقی اور معاشی طور پر وہ ترقی نہیں کرسکا جس کا وہ حقدار ہے اور اس کا آغاز پارلیمان سے ہوتا ہے۔

اسی وجہ سے حکومت سپریم کورٹ گئی اور آئین کی دفعہ 226 کی وضاحت چاہی، پارلیمان میں بل پیش کیا اور صدارتی ریفرنس جاری کیا جسکا کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ عملی طور پر اقدامات کیے جائیں اور آئین کی تشریح کا واحد پلیٹ فارم یعنی سپریم کورٹ اس میں رہنمائی کرے حکومت نے جو آئین کی تشریح مانگی تھی وہ بہت اچھا فیصلہ تھا اب آتے ہیں سینٹ الیکشن کا عوام سے کیا تعلق؟ پاکستان میں سینٹ کے الیکشن کون لڑتا ہے کون لڑاتا ہے اور یہ الیکشن کس طرح ہونے چاہیے الیکشن کے بعد سینٹ کا عام لوگوں کی زندگیوں پر کیا اثر ہوتا ہے مجھے یقین ہے کہ اراکین اسمبلی کی اکثریت سمیت 90فیصد عوام کو معلوم ہی نہیں کہ سینٹ ہے کیا سینٹ کے الیکشن کیوں ہوتے ہیں ادھر سے جو لوگ الیکشن جیتتے ہیں ان کی ذمہ داریاں کیا ہوتی ہیں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا کس میدان میں منواتے ہیں سینٹر کاتعلق عوام سے کس طرح کا ہوتاہے سینٹر کیا کام کرتے ہیں۔

ہمیں تو صرف عام انتخابات کا ہی علم ہے وہ بھی بخوبی نہیں ہمیں تو یہ بھی نہیں پتا کہ عام انتخابات میں ووٹ کس طرح سے کاسٹ کیا جاتا ہے اور پھر رہی بات سینٹ کے الیکشن کی تو عوام کا چونکہ اس سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہے اس لیے لوگوں کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے مگر بحیثیت قوم ہمیں جاننا چاہئے کہ سینیٹ کیا ہے اس میں کون سے نمائندے کیا کام کرتے ہیں اور وہ کیسے منتخب ہوتے ہیں کیا عام انتخابات کی طرح ان نمائندوں پر دھاندلی کا الزام لگتا ہے ہارس ٹریڈنگ کی حقیقت کیا ہے سینٹ کے الیکشن ہر چھ سال بعد ہوتے ہیں اورسینیٹر قانون سازی میں مددگار ہوتے ہیں اس اہم ترین الیکشن کو سمجھنے کے لیے کئی اہم سوالوں کے لیے جواب حاصل کرنے کے لیے سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ کے طریقہ کار اور نشستوں کے اصول کو سمجھنا لازم قرار دیا جاتا ہے ترجیحی انتخابات کہلانے والے سینٹ الیکشن کے عمل کو آئینی قانونی سیاسی اور انتخابی ماہرین بھی قدرے پیچیدہ جانتے ہیں یہ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونے والا عمل ہے اور یہ عمل ماضی میں بھی کئی حیران کن انتخابی نتائج کی وجہ سے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

بہرحال ہمارے ملک میں انتخابات کی نوعیت کوئی بھی ہو الیکشن کے ساتھ سلیکشن کا لفظ لگ ہی جاتا ہے ایک پارٹی دوسری پارٹی پر الزامات کی بوچھاڑ کر ہی دیتی ہے کہ حکومت میں آنے والی جماعت دھاندلی اور دھوکہ دہی سے آئی ہے اشرافیہ کے لوٹے صفت لوگ ایک پارٹی سے تو کبھی دوسری پارٹی سے سے حکومت میں آ کر لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں عام اور غریب لوگ سیاست میں آتے ہوئے گھبراتے ہیں چونکہ کہ الیکشن کمپین پر پیسہ لگانا عام اور شریف بندے کا کام نہیں رہااسی لیے تو ہماری سیاست جاگیرداروں سرمایہ داروں اور وڈیروں کے گرد ہی گھومتی رہی ہے اور آج بھی گھوم رہی ہے۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

03004821200

Share this:
Dowry
Previous Post جہیز مرض کی شناخت اور دوا
Next Post پتے کی پتھریاں
Gallbladder Stone

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.