geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

غیر منصفانہ حل اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مزید مشکلات پیدا کرے گا، پوپ

February 24, 2020 2 1 min read
Pope Francis
Share this:

 Pope Francis

روم (اصل میڈیا ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے مشرقِ وسطیٰ امن منصوبے کو ’غیرمنصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے خطہ نئے تنازعے کا شکار ہو سکتا ہے۔

بہ ظاہر صدر ٹرمپ کے پیش کردہ مشرقِ وسطیٰ امن منصوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں غیر منصفانہ حل اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان نئے تنازعات کا باعث بنے گا۔ پوپ فرانسِس نے یہ بات جنوبی اطالوی بندرگاہی شہر باری میں بشپس کے ایک اجتماع سے ملاقات کے بعد کہی۔

انہوں نے کہا، ”بحیرہء روم کا خطہ عدم استحکام اور تنازعات کی بناء پر خطرات کا شکار ہے، جہاں ایک طرف مشرق وسطیٰ اور دوسری جانب شمالی افریقی ممالک مختلف نسلی، مذہبی اور دیگر گروہوں کے جھگڑوں کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ”اسرائیلی اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعے میں غیر منصفانہ حل سے پیدا ہونے والے خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کیوں کہ اس سے وہاں نئے تنازعات پیدا ہو سکتے ہیں۔‘‘

باری میں پوپ کے ساتھ ملاقات میں آرچ بشپ پیرباٹیسا پیزابالا بھی شامل تھے، جو اسرائیل، فلسطینی علاقے اور اردن کے علاقوں کے بشپ ہیں۔

پوپ فرانسِس فلسطینیوں کے حقوق اور اسرائیل کی سلامتی، دونوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 28 جنوری کو پیش کردہ مشرقِ وسطیٰ امن منصوبے کے بعد پوپ فرانسِس نے اس موضوع پر گفت گو کی ہے۔

صدر ٹرمپ کے منصوبے کے بعد اسرائیلی کی حاکمیت مغربی کنارے میں یہودی بستیوں تک تسلیم کی جائے گی، جب کہ فلسطینیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی ریاست کے قیام کے لیے متعدد شرائط پر عمل کریں، جن میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی یروشلم کے نواح میں مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں ہو گا۔

گو کہ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ اس طرح مشرقِ وسطیٰ میں کئی دہائیوں سے جاری تنازعہ ختم کیا جا سکتا ہے، تاہم فلسطینیوں نے اس منصوبے کو اسرائیل نواز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں اس منصوبے کے اعلان کے وقت اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کھڑے تھے، تاہم وہاں کوئی فلسطینی موجود نہیں تھا۔

Share this:
China Corona Virus
Previous Post چین کووِڈ۔ 19 کے پنجے میں، ہلاکتوں کی تعداد 2444 تک پہنچ گئی
Next Post امريکی صدر کا دورہ بھارت، اہم معاملات کيا ہيں؟
Donald Trump

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.