geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوڈان: حکمراں فوجی کونسل سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد حزبِ اختلاف کے تین قائدین ملک بدر

June 11, 2019 0 1 min read
Yasir Arman
Share this:

Yasir Arman

خرطوم (جیوڈیسک) سوڈان کی حکمراں فوجی کونسل نے حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی ایک سرکردہ تحریک کے تین لیڈروں کو مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ملک بدر کرکے جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا بھیج دیا ہے۔

ان تینوں کو گذشتہ ہفتے کے دوران میں دارالحکومت خرطوم سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ -شمال ( ایس پی ایل ایم- این) کے ارکان ہیں۔ان تینوں میں سب سے نمایاں اس تحریک کے نائب سربراہ یاسر ارمان ہیں۔وہ سوڈان کے مطلق العنان صدر عمر حسن البشیر کی 11 اپریل کو معزولی کے بعد خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی ختم کرکے خرطوم لوٹے تھے۔انھیں حکام نے گذشتہ بدھ کو ان کی قیام گاہ سے گرفتار کر لیا تھا۔

اسی تحریک کے دو اور لیڈروں ، سیکریٹری جنرل اسماعیل جلاب اور ترجمان مبارک ارضول کو ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد سے خرطوم میں ملاقات کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ابی احمد سوڈان کی حکمراں عبوری فوجی کونسل اور حزب اختلاف کے درمیان مصالحت کے لیے کوشاں ہیں لیکن ان کی ثالثی کی کوششیں سوڈان میں جاری بحران کے حل کے لیے ابھی تک رنگ نہیں لاسکی ہیں۔

ایس پی ایل ایم -این کے چئیرمین ملک اگر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے تین عہدے داروں کو گرفتار کیا گیا تھا ،ان تک رسائی دینے سے انکار کیا گیا ہے اور پھر انھیں ایک فوجی طیارے کے ذریعے جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا روانہ کردیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ انھیں ملک سے جبری بے دخل کیا گیا ہے ۔اس اقدام سے ظاہری ہوتا ہے کہ حکمراں فوجی کونسل اقتدار ایک شہری حکومت کے حوالے نہیں کرنا چاہتی ہے اور وہ ملک میں امن بھی نہیں چاہتی ہے‘‘۔

دریں اثناء ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی ہے کہ انھوں نے فوجی کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان سے فون پر مصالحتی کوششوں میں پیش رفت کے ضمن میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

سوڈان میں حکمراں فوجی کونسل کے خلاف احتجاجی تحریک کے لیڈروں کی اپیل پر سوموار کو دوسرے روز بھی عام ہڑتال کی گئی ہے اور خرطوم اور دوسرے شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے ہیں ۔اتوار کو سول نافرمانی کے پہلے روز تشدد کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سوڈانی پیشہ وران تنظیم ( ایس پی اے) نے ہفتے کے روز گذشتہ سوموار کو وزارت دفاع کے باہر احتجاجی تحریک کے زیر اہتمام دھرنے کے شرکاء کے خلاف خونیں کریک ڈاؤن کے ردعمل میں ملک گیر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا اور عوام سے اس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی تھی۔اس نے کہا تھا کہ ’’یہ تحریک یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایک شہری حکومت خود سرکاری ٹیلی ویژن سے یہ اعلان نشر نہیں کردیتی کہ اس نے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔‘‘

Share this:
Bilawal Bhutto - Imran Khan
Previous Post زرداری کی گرفتاری، بجٹ پر بھاری؟
Next Post شام، ادلیب اور جوار کے علاقوں میں اسد قوتوں اور روسی طیاروں کی شدید بمباری
Russian Planes Bombing

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.